روغن بادام کے بہت سے فوائد ہیں، انہی فوائد میں ایک فائدہ یہ بھی ہوتا ہے کہ جن عورتوں کے بال بہت زیادہ جھڑتے ہیں اور ان کی لمبائی کم ہے تو ایسی عورتوں اپنے بالوں میں ہفتے میں تین بار ضرور روغن بادام کے ساتھ مساج کریں، اس صورت میں عورتوں کے بالوں کی لمبائی میں بھی اضافہ ہوگا اور نئے بال بھی اگیں گے، روغن بادام کے استعمال سے سر کی خشکی کا خاتمہ بھی ہوگا اور جلد میں خون کی گردش بڑھے گی، جس سے نئے بال اگیں گے اور پرانے بالوں کو بھی تقویت ملے گی، روغن بادام کا استعمال ہرموسم میں کیا جاسکتا ہے
