جب بات ہوتی ہے مردانہ کمزوری کی تو لوگ اکثر مہنگی اور کیمیکلز سے بھرپور ادویات کی طرف جاتے ہیں۔ کیونکہ یہ بازار میں باآسانی دستیاب ہوتی ہیں۔ ویاگرا ان میں سرفہرست ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں ایک ایسا پھل بھی ہے جس میں ویاگرا جیسی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ اور جو بغیر کسی سائیڈ ایفیکٹ کے مردانہ عضو تناسل کی سختی کو بہتر کرتا ہے اور مردانہ ٹائمنگ میں بھی بھرپور اضافہ کرتا ہے۔
تربوز کیسے مردانہ طاقت میں اضافہ کرتا ہے؟
تربوز میں قدرتی امائنوایسڈ پایا جاتا ہے جسے سیٹرولائن کہتے ہیں۔ جب یہ جسم میں داخل ہوتا ہے تو یہ ارجائن میں تبدیل ہوکر خون کی نالیوں کو پھیلاتا ہے اور مردانہ عضو تناسل میں خون کے بہاؤ کو تیز کرتا ہے۔
یہ وہی عمل ہے جو ویاگرا کرتی ہے لیکن ویاگر اور تربوز میں فرق یہ ہے کہ ویاگرا کے سائیڈ ایفیکٹس ہوتے ہیں، مگر تربوز قدرتی اور بغیر نقصان کے کام کرتا ہے۔
مردانہ کمزوری کا علاج
آج کل ہر کوئی جنسی کمزوری کی شکایت کرتا نظر آتا ہے۔
حالانکہ زیادہ تر افراد میں مردانہ کمزوری کی کوئی بڑی وجہ نہیں ہوتی لیکن بروقت علاج نہ کروانے اور اس پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے یہ کمزوری لمبے عرصے کیلئے ہوسکتی ہے۔
مردانہ کمزوری کا علاج ایک اچھی ازدواجی زندگی کیلئے بہت ہی ضروری ہے۔ یہاں آپ جانیں گے کہ کیسے تربوز مردانہ کمزوری کے علاج کیلئے ایک بہترین دوا ثابت ہوسکتا ہے۔
جنسی طاقت بڑھانے کیلئے تربوز کے فوائد
تربوز کو قدرتی ویاگرا کہا جاتا ہے۔ مردانہ طاقت کا علاج خود کرنے کیلئے تربوز سے بہتر کوئی پھل نہیں ہے۔ نیچے آپ جانیں گے جنسی طاقت بڑھانے کیلئے تربوز کے فوائد کون کون سے ہیں
ہارمونز کی بحالی
تربوز میں موجود سیٹرولائن اور لائکوپین جنسی صحت اور ہارمونز کی بحالی میں کردار ادا کرتے ہیں۔ اس رسیلے پھل میں موجود یہ اجزاء قدرتی طریقے سے خون کی روانی کو بہتر بناتے ہیں اور ساتھ ہی ٹیسٹوسٹیرون لیول میں بھی نمایاں اضافہ کرتے ہیں۔
مردانہ ٹائمنگ میں اضافہ
ایک 2011 کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جن لوگوں نے سیٹرولائن سپلیمنٹس کا استعمال کیا ان میں اس کے استعمال سے مردانہ ٹائمنگ میں 40 سے 50 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا۔
تربوز میں بھی سیٹرولائن نامی امائنوایسڈ پایا جاتا ہے۔ جن لوگوں میں سیکس ٹائمنگ کی کمی ہے ان کو چاہیے کہ تربوز کا استعمال کریں۔ اس سے نفس میں سختی اور جلدی فارغ ہونے جیسی علامت میں بہتری آئے گی۔
عضو تناسل کی سختی
بڑھتی عمر کے ساتھ عضو تناسل کی سختی میں کمی واقع ہوتی ہے۔ جس کی وجہ عضو کی نالیوں میں خون کی روانی کا کم ہوجانا ہوتا ہے۔ تربوز میں ایسے اجزاء ہوتے ہیں جو نالیوں میں خون کی روانی کو تیز کرتے ہیں۔ جس سے مردانہ عضو خاص میں سختی پیدا ہوتی ہے اور کارکردگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
بعض اوقات بیماری کی وجہ سے نفس میں سختی نہیں ہوتی اور بعض اوقات زیادہ سیکس کی وجہ سے بھی سختی میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔ ایسے میں اگر تربوز کا استعمال کیا جائے تو امکان ہیں کہ مردانہ جنسی صحت بھی بہتر ہوگی اور عضو تناسل کی
ذہنی تناؤ میں کمی
جنسی صحت کا دماغی صحت کے ساتھ براہ راست تعلق ہے۔ مسلسل ڈپریشن، ذہنی تناؤ یا دباؤ کی وجہ سے جسم میں کورٹیسول نامی ہارمون بڑھ جاتا ہے۔ یہ ہارمون ٹیسٹوسٹیرون لیول کو کم کرتا ہے۔ جس سے جسنی خواہش، ٹائمنگ اور مردانہ عضو کے تناؤ میں کمی واقع ہوتی ہے۔
تربوز میں وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ تربوز میں موجود قدرتی مٹھاس دماغ میں خوشی کے ہارمونز کو ڈوپامین کو پیدا کرنے میں مدد کرتی ہے۔ جس سے موڈ میں بہتری آتی ہے۔
اس رس بھرے پھل کو کھانے کے بعد جسم کو توانائی ملتی ہے۔ دماغ کو تازگی اور سکون ملتا ہے۔ جس سے بعد میں ذہنی دباؤ میں کمی آتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
میٹھے اور لال تربوز کی نشانیاں
مردانہ طاقت کو بڑھانے والی 8 غذائیں جنہیں سپر فوڈ کہا جاتاہے
گرمیوں میں گوند کتیرا کے حیرت انگیز فائدے
مردانہ کمزوری دور کرنے کیلئے تربوز کیسے استعمال کرنا چاہیے؟
جنسی طاقت کو بہتر کرنے کیلئے اگر کیمیل زدہ ادویات کی بجائے قدرتی ویاگر یعنی تربوز کا استعمال کیا جائے تو کچھ ہی دنوں بھی مردانہ کمزوری دور کی جاسکتی ہے۔ لیکن مردانہ طاقت بڑھانے کیلئے تربوز کو کیسے استعمال کیسے کیا جائے، یہ سوال بہت سے لوگوں کے ذہن میں آتا ہے۔ تو اس سوال کا جواب درج ذیل ہے۔
مردانہ طاقت میں اضافہ کرنے کیلئے تربوز کا روزانہ استعمال کرنا چاہیے۔ اس کی مقدار کی بات کی جائے تو روزانہ دو سے تین کپ تربوز یا 400 سے 500 گرام تربوز کا استعمال کرنا چاہیے۔
خالی پیٹ تربوز کھانے سے پرہیز کرنی چاہیے۔ اور اسے زیادہ مقدار میں بھی نہیں کھانا چاہیے۔ تربوز کا جوس قوت باہ کیلئے انتہائی مفید ہے۔
قوت باہ بڑھانے کیلئے تربوز کا جوس
تازہ تربوز کے ٹکڑے (2کپ)
لیموں کا رس (1 چمچ)
دار چینی پاؤڈر (1 چائے کا چمچ)
شہد (1 چمچ اختیاری)
ان چیزوں کو اچھے طریقے سے بلینڈ کرکے جوس بنا لیں اور بغیر چھانے پی لیں۔ اس جوس کے کچھ ہی دنوں کے استعمال سے آپ اپنی جنسی طاقت میں اضافے کو خود محسوس کریں گے۔
کیا واقعی تربوز مردانہ کمزوری دور کرتا ہے؟
تربوز میں بے شمار فائدہ مند اجزاء پائے جاتے ہیں جیسا کہ وٹامن سی، وٹامن اے، لائکوپین، پوٹاشیم، فائبر، کاربوہائیڈریٹ اور 90 فیصد پانی۔ اگرچہ تربوز میں یہ تمام اجزاء موجود ہوتے ہیں، لیکن مردانہ کمزوری کیلئے یہ کوئی براہِ راست دوا نہیں ہے۔ اس کا فائدہ تبھی حاصل ہو سکتا ہے جب آپ صحت مند لائف سٹائل، متوازن خوراک، ورزش، تناؤ میں کمی، اور نیند کا خیال رکھیں۔
اگر مردانہ طاقت میں کمی کی علامات کا سامنا ہوتو کسی بھی اچھے ڈاکٹر کے ساتھ مشورہ ضرور کر لینا چاہیے۔ زیادہ تر مردانہ کمزوری معمولی نوعیت کی ہوتی ہے، لیکن اس طرف توجہ نہ دینے اور بروقت علاج نہ کرنے کی وجہ سے یہ لمبے عرصے کیلئے متاثر کرسکتی ہے۔ اس لیے جب بھی مردانہ کمزوری کی شکایت جیسا کہ عضو تناسل یا نفس کے تناؤ میں کمی ہو، ٹائمنگ ایک منٹ سے کم ہو، یا جنسی خواہش میں کمی ہو، اور ان مسائل کا زیادہ عرصے سے سامنا کررہے ہو تو اپنے ڈاکٹر سے بلاجھجک چیک اپ کروانا چاہیے