پیاز دنیا بھر میں استعمال ہونے والی ایسی سبزی ہے جو نہ صرف کھانوں میں ذائقہ بڑھانے کیلئے استعمال ہوتی ہے بلکہ اس کے صحت کیلئے بھی بے شمار فوائد ہیں، خاص طور پر مردانہ طاقت کو بڑھانے کیلئے پیاز کے استعمال کا کردار بہت زیادہ اہم رہا ہے۔ لیکن سب سے اہم جو چیز ہے وہ یہ کہ پیاز کس وقت کھانا زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے اس سے متعلق بہت ہی کم معلومات بتائی جاتی ہے، اس آرٹیکل میں آپ کو بتایا جائے گا کہ پیاز کس وقت کھانا زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے
پیاز ہماری غذا کا ایک بہترین حصہ ہے جو اپنے اندر قدرت کے بےشمار خزانے چھپائے ہوئے ہے، پیاز میں سلفر پر مشتمل مرکبات، اینٹی آکسیڈینٹس اجزاء، سوزش کم کرنے، بلڈپریشر کو کم کرنے، خون میں شوگر کی مقدار کو کم کرنے، اور مردانہ طاقت کو بڑھانے کیلئے بے شمار فوائد کے حامل اجزاء پائے جاتے ہیں، تاہم پیاز کو صحت سے متعلق فوائد حاصل کرنے کیلئے استعمال کرنے کے حوالے سے بے شمار غلط فہمیاں بھی عوام میں الجھن کا سبب بنتی رہتی ہیں کہ پیاز کو کس وقت کھانا چاہیے، کتنی مقدار میں پیاز کھانا فائدہ مند ہوتا ہے۔ کیا پیاز کھانے سے مردانہ طاقت میں اضافہ ہوتا ہے وغیرہ وغیرہ۔
پیاز کس وقت کھانا چاہیے
پیاز کے کھانے کے اوقات کو لے کر بہت سی غلط فہمیاں عام عوام میں پائی جاتی ہیں، جس کے متعلق آپ یہاں پڑھیں گے۔
پیاز کو رات کو وقت کھانا کیسا
یوں تو پیاز کو کسی بھی وقت کچا یا پکا کر استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن رات کے وقت پیاز کا استعمال نیند کو بہتر کرنے میں مدد کرتا ہے کیونکہ پیاز میں موجود سلفوآ کسائیڈز اچھی نیند کیلئے اہم مرکب ہے، لیکن اس حوالے سے کوئی تحقیق سامنے نہیں آئی کہ آیا پیاز کو رات کے وقت کھانا دن کے مقابلے میں زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے کیا نہیں۔ پیاز میں موجود سلفوآکسائیڈز سلفر پر مشتمل مرکبات ہیں جو خون کو جمنے سے روکنے کیلئے، بیکٹیریا کے خلاف لڑنے کیلئے اور دمہ کے خلاف مزاحمت کیلئے بھی کارآمد ثابت ہوئے ہیں۔
مباشرت (جنسی عمل/انٹرکورس) سے پہلے پیاز کھانا کیسا
پیاز مردوں میں ٹیسٹوسٹیرون کی سطح کو بڑھاتا ہے لیکن یہ فوری جنسی فوائد مہیا نہیں کرتا، پیاز ایک ایسی غذا ہے جو جنسی خواہش کو تیز کرنے میں مدد کرتا ہے، کیونکہ اس میں موجود اجزاء مردانہ ہارمون (ٹیسٹوسٹیرون) کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں
پیاز کی افادیت کو جاننے کیلئے نر چوہوں کو پیاز کا تازہ رس (پانی) پینے کیلئے دیا گیا تو اس کے حیران کن نتائج برآمد ہوئے اور سامنے آیا کہ چوہوں میں ٹیسٹوسٹیرون لیول میں اضافہ ہوا ہے، لہذا مردوں میں پیاز کا کھانا ٹیسٹوسٹیرون کی پیداوار میں اضافہ کا باعث بنتا ہے۔ ٹیسٹوسٹیرون مردانہ تولیدی ہارمون ہے جو مردوں میں لیبیڈو، طاقت اور توانائی کی سطح میں اضافہ کے حوالے سے اہم سمجھا جاتا ہے۔
جہاں مردوں میں یہ ٹیسٹوسٹیرون کی سطح کو بڑھاتے ہیں وہیں یہ سمجھا جاتا ہے کہ عورتوں میں بھی تولیدی ہارمونز بڑھانے کیلئے پیاز فائدہ مند ہوتے ہیں، اس حوالے سے ابھی تک ایسی کوئی تحقیق سامنے نہیں آئی جس میں یہ پایا گیا ہو کہ پیاز کھانا عورتوں کی جنسی صحت کیلئے اتنا ہی فائدہ مند ہے جتنا مردوں کیلئے۔
پیاز میں موجود سلفوآکسائیڈز نیند کو بہتر کرنے کیلئے فائدہ مند ہوتا ہے۔ آپ دن کے کسی بھی وقت پیاز کو کھا سکتے ہیں، ضروری نہیں کہ پیاز رات کے وقت کھانا ہی فائدہ مند ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ پیاز مردانہ ہارمونز (ٹیسٹوسٹیرون) کیلئے بھی فائدہ مند ہوتا ہے، لیکن پیاز کھانے سے فوری جنسی طاقت میں اضافہ نہیں ہوتا۔
کیا روزانہ پیاز کھایا جاسکتا ہے؟
پیاز ایک کم کیلوری والی غذا ہے جس میں کیلشیم اور میگنیشیم جیسی ضروری معدنیات پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ پیاز میں سلفوآکسائیڈ پائی جاتی ہے جو نیند کو بہتر کرنے اور ذہنی تناؤ کو کم میں مدد کرتا ہے، جبکہ پیاز کے رس میں موجود اجزاء ٹیسٹوسٹیرون کی سطح کو بھی بڑھانے میں مدد کرتے ہیں۔ پیاز کو اپنی روز کی غذا کی حصہ بنانا صحت کےلیے بے شمار فوائد کا حامل ہوسکتا ہے۔ پیاز میں بے شمار اور بھی فائدہ مند اجزاء ہوتے ہیں جو آپ کی صحت کیلئے روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرنا ضروری سمجھا جاتا ہے۔
کچا پیاز کھانا چاہیے یا پکا کر کھانا چاہیے
بہت سے لوگ سبزیوں کو کچا اس لیے کھاتے ہیں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ سبزیوں کو پکانے سے ان میں موجود غذائی اجزاء کے ختم ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے، لیکن پیاز کے حوالے سے ایسا نہیں ہے کیونکہ ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ پیاز کو پکا کر کھانے سے بھی اس میں موجود اجزاء کی افادیت ختم نہیں ہوتی، بلکہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ سرخ اور پیلے پیاز کو پکا کر کھانے سے صحت کیلئے فائدہ مند پولیفینول کی دستیابی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ پیاز کو پکا کر کھانے سے بھی اس کی افادیت کم نہیں ہوتی، کچا پیاز کھانا منہ کی بدبو کا سبب بن سکتا ہے، پیاز سے منہ میں ہونے والی بدبو سے بچنے کیلئے برش کریں یا لیموں والے پانی سے گرارا کریں، اس سے پیاز کی بدبو ختم کی جاسکتی ہے
کن لوگوں کو پیاز نہیں کھانا چاہیے
پیاز کے بے شمار فوائد کے باوجود اس کا استعمال ہر ایک کیلئے فائدہ مند نہیں ہوتا، کیونکہ کچھ لوگوں میں پیاز الرجی کی وجہ بن سکتا ہے، جبکہ کچھ لوگوں میں یہ پیٹ کی بیماریوں کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ جن لوگوں کو آنتوں کی بیماری آئی بی ایس ہے ان کیلئے پیاز نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ جبکہ کچھ لوگوں میں یہ سینے کی جلن کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کچا پیاز منہ کی بدبو کا سبب بھی بنتا ہے۔
پیاز کا استعمال نہ صرف کھانوں میں ہوتا ہے بلکہ اسے دواؤں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، پیاز کو کسی بھی وقت استعمال کیا جاسکتا ہے، اسے رات دن کے کسی بھی اوقات میں کچا یا پکا کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔