پیاز ایک مشہور فائدہ مند سبزی ہے، یہ دنیا بھر میں کھانوں میں استعمال ہوتی ہے۔ اس میں وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈینٹس کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ پیاز ہر ایک کیلئے یکساں مفید نہیں ہے۔ اگر یہ کسی کو فائدہ پہنچاتا ہے تو یہ کسی دوسرے کیلئے یہ نقصان کا باعث بھی بنتا ہے۔
پیاز کے نقصانات
کچھ لوگوں کیلئے پیاز کھانے کے نقصانات ہوسکتے ہیں۔ صحت کے حوالے سے نقصان سے بچنے کیلئے آپ کو جاننا ضروری ہے کہ کن لوگوں کو پیاز نہیں کھانا چاہیے۔
ہاضمے میں مشکلات
پیاز میں فریکٹان نامی فائبر موجود ہوتا ہے یہ فائبر کچھ لوگوں کے ہاضمے کے نظام میں خرابی کرسکتا ہے۔ جن لوگوں کا معدہ حساس ہوتا ہے ان لوگوں میں پیاز نقصان کا باعث بنتا ہے۔ فریکٹان کی زیادتی پیٹ میں گیس، بدہضمی اور اپھارہ کا باعث بن سکتی ہے۔ جن لوگوں میں آئی بی ایس (سنگرہنی) کی بیماری ہو ان کو پیاز سے دور رہنا چاہیے۔
منہ کی بدبو
پیاز میں سلفر پایا جاتا ہے جو کھانے کے بعد منہ کی بدبو کا باعث بنتا ہے۔ عموما پکے ہوئے پیاز کے کھانے سے بدبو نہیں آتی لیکن کچے یا خام پیاز کو کھانے سے منہ سے بدبو آتی ہے۔
منہ سے پیاز کی بو کا خاتمہ
پیاز کھانے کے بعد منہ سے بہت زیادہ دیر تک بو آتی رہتی ہے۔ اس سے بچنے کیلئے کچھ طریقے ہیں جن پر عمل کر کے کسی حد تک منہ سے پیاز کی بو کو ختم کیا جاسکتا ہے۔
پیاز کھانے کے فورا بعد نیم گرم پانی پینے سے کسی حد تک منہ سے پیاز کی بو کو ختم کیا جاسکتا ہے۔
پیاز کھانے کے بعد ٹوتھ بریش لازمی کرنا چاہیے، اس سے بو بھی ختم ہوگی اور سانس بھی مہکے گی۔
اگر منہ سے پیاز کی بو نہیں جارہی تو سیب یا کیلا کھا لینا چاہیے اس سے بھی بو ختم ہوجائے گی
لیموں پانی کے استعمال سے بھی منہ کی بو کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔
سینے میں جلن
کچا پیاز کچھ لوگوں میں ایسڈ ریفلکس کو بڑھا دیتا ہے جو سینے میں جلن کا باعث بنتا ہے۔ پیاز میں فریکٹوز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ کچھ لوگوں میں گرڈ یا سینے کی جلن کی وجہ بن سکتا ہے۔
جن لوگوں کو پہلے سے ہی گرڈ، بدہضمی، سینے میں جلن یا گیس کے مسائل ہوں انہیں کچا پیاز کھانے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ جہاں پیاز کے فوائد ہمیں اچھے لگتے ہیں وہیں پیاز کے نقصانات کو بھی سامنے رکھتے ہوئے اسے کھانا چاہیے۔
الرجی
کچھ حساس طبعیت لوگوں میں پیاز سے الرجی جیسے مسائل ہوجاتے ہیں۔ جو کہ خارش، سوجن، نزلہ زکام اور سانس میں تنگی کی وجہ بنتے ہیں۔ پیاز میں موجود سلفر کمپاؤنڈ حساس مزاج لوگوں میں الرجی کی وجہ بنتا ہے۔ اور الرجی کی علامات کو ظاہر کرتا ہے۔
کچھ لوگوں میں کچا پیاز کھانے کی وجہ سے الرجی ہوتی ہے۔ جبکہ کچھ لوگوں میں پکایا ہوا پیاز بھی الرجی کی وجہ بن سکتا ہے۔
پوٹاشیم میں زیادتی
پیاز میں پوٹاشیم پایا جاتا ہے اس کا زیادہ استعمال ان لوگوں کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے جو گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں۔ کیونکہ ایسے لوگوں کے گردے پوٹاشیم کی زیادہ مقدار کو اچھے سے فلٹر نہیں کرپاتے۔ اس لیے گردوں کے امراض میں مبتلا افراد کو پیاز کے استعمال میں احتیاط کرنی چاہیے۔
آنکھوں میں جلن
پیاز کاٹتے وقت آنکھوں سے آنسوں آنا اور آنکھوں میں جلن ہونا ایک عام مسئلہ ہے۔ اس کی وجہ پیاز میں موجود سلفر کمپاؤنڈ کا ہونا ہے۔ پیاز کاٹتے وقت یہ مرکب ہوا میں مل کر آنکھوں میں آنسو اور جلن پیدا کرتا ہے۔ کچھ لوگوں میں اس کے اثرات کچھ زیادہ ہی ہوتے ہیں اور ان کیلئے پیاز کاٹنا وبالِ جان بن جاتا ہے۔
پیاز کتنی مقدار میں کھانا چاہیے
پیاز کھانے کی مقدار کو لے کر مختلف آرا ہیں۔ لیکن اگر روزانہ ایک درمیانہ سائز کا پیاز کھایا جائے تو صحت کیلئے بہترین فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
پیاز کے نقصانات کو سامنے رکھتے ہوئے حساس مزاج لوگوں کو پیاز کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے یا اگر کھانا بھی چاہتے ہیں تو کم مقدار میں کھانا چاہیے۔
دہی اور پیاز
دہی اور پیاز کو ایک ساتھ کھانا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ پیاز کی تاثیر گرم ہوتی ہے اور دہی کی تاثیر سرد ہوتی ہے۔ پیاز میں پایا جانے والا سلفر کمپاؤنڈ دہی میں موجود کیلشیم کے جذب ہونے میں رکاوٹ ڈالتا ہے۔
جس سے بدہضمی اور گیس کے مسائل ہوسکتے ہیں ایسی صورت حال سے بچنے کیلئے دہی اور پیاز کو ایک ساتھ استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔
پیاز ہماری غذا کا ایک بہترین حصہ ہے جو اپنے اندر قدرت کے بےشمار خزانے چھپائے ہوئے ہے، پیاز میں سلفر پر مشتمل مرکبات، اینٹی آکسیڈینٹس اجزاء، سوزش کم کرنے، بلڈپریشر کو کم کرنے، خون میں شوگر کی مقدار کو کم کرنے، اور مردانہ طاقت کو بڑھانے کیلئے بے شمار فوائد کے حامل اجزاء پائے جاتے ہیں۔
پیاز کے نقصانات کو سامنے رکھتے ہوئے اس کا استعمال کرنا چاہیے یا ماہر غذائیت کے مشورہ کے ساتھ پیاز کھانا چاہیے۔
FAQ’s
پیاز میں سلفر کمپاؤنڈ نامی مرکب موجود ہوتا ہے جو پیاز کا کاٹتے وقت ہوا کے ساتھ مل کر آنکھوں میں چلا جاتا ہے، اور پھر آنکھوں میں ایک عمل ہوتا ہےجس سے آنکھوں سے آنسو نکل آتے ہیں۔ اور کچھ لوگوں میں پیاز زکام کا باعث بھی بنتا ہے۔
جن لوگوں کو پیاز کھانے کے بعد کوئی مسئلہ نہ ہو وہ دن میں ایک سے دو درمیانہ سائز کے پیاز کھا سکتے ہیں۔ حساس اور الرجی والے لوگوں کو پیاز کم مقدار میں کھانا چاہیے۔
کچھ لوگوں میں یہ فائدہ مند ہوسکتا ہے، لیکن معدہ کے مریضوں کیلئے نہ زیادہ فائدہ نہیں رکھتا۔