bachy ko teez bukhar ho to kia kren

بچے کو تیز بخار ہو تو یہ 5 غلطیاں کبھی نہ کریں

سردیوں میں ایڑیوں کو پھٹنے سے کیسے بچایا جائے؟

IBS signs

آئی بی ایس (سنگرہنی) کیا ہے؟ علاج، پرہیز اور ٹوٹکے

how to improve eye sight

نظر کو تیز کرنے کے آسان طریقے ـ غذائیں جو نظر کو تیز کرتی ہیں

benefits and disadvantages of tea

چائے پینے کے فوائد اور چائے کے نقصانات

easy way to relief from knee pain/ joint pain

گھٹنوں کے درد سے نجات پائیں قدرتی علاج سے

فائبر پر مشتمل 10 غذائیں جو آپ کو رکھیں صحت مند

10 top fiber rich food

فائبر کیا ہے؟

فائبر پودوں سے حاصل ہونے والا ایک قسم کا کاربوہائیڈریٹ ہے، جو انسانی خوراک کا اہم جزو ہے۔ یہ انسانی صحت کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور جسم سے فاسد مادوں کو باہر نکالنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ فائبر دو اقسام کا ہوتا ہے حل پذیر اور غیرحل پذیر فائبر۔ فائبر آنتوں میں ریشوں کی صورت میں موجود رہتا ہے جو فائدہ مند بیکٹیریاز کی گروتھ یا افزائش میں مدد کرتا ہے۔

حل پذیر فائبر کیا ہوتا ہے؟

حل پذیر فائبر پانی میں باآسانی حل ہوجاتا ہے اور آنتوں میں جیلی نما مادے کی شکل اختیار کرکے فضلے کو نرم کرتا ہے

حل پذیر فائبر جو، سفید چاول، کیلا، گاجر اور آلو میں موجود ہوتا ہے۔

غٰیر حل پذیر فائبر کیا ہوتا ہے؟

غیر حل پذیر فائبر ریشہ دار اجزاء ہوتے ہیں جو پانی میں حل نہیں ہوتے یہ آنتوں میں موجود رہتے ہیں۔ اور گٹ بیکٹیریا کی غذا بنتے ہیں جو آنتوں کی صحت کیلئے فائدہ مند ہوتے ہیں، غیر حل پذیر فائبر گندم کے آٹے، ترش پھلوں، گوبھی، اور پتوں والی سبزیوں میں موجود ہوتے ہیں، یہ ہاضمہ کے نظام میں فائدہ دیتے ہیں اور قبض سے بچانے میں بھی معاون ہوتے ہیں۔

فائبر آپ کی صحت کیلئے کیوں ضروری ہے؟

نظام انہضام کو بہتر بناتا ہے

فائبر کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ یہ نظام انہضام کو بہتر بناتا ہے اور کھانے کو ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ غیر حل پذیر فائبر آنتوں میں پانی جذب کرتا ہے اور آنتوں کی حرکت کو بہتر بناتا ہے۔ فائبر قبض اور دیگر آنتوں کے مسائل کے خلاف بھی فائدہ مند ہوتا ہے

وزن کو کنٹرول کرتا ہے

فائبر ایسی غذائی اجزاء ہوتے ہیں جن کے کھانے سے بھوک کم لگتی ہے۔ فائبر سے بھر پور غذائیں کم کیلوریز پر مشتمل ہوتی ہیں۔ ایسی غذائیں زیادہ مقدار میں بھی کھانے سے وزن نہیں بڑھتا کیونکہ ان میں کم کیلوریز ہوتی ہیں۔ فائبر پر مشتمل غذائیں کھانے سے موٹاپے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ لیکن اس کیلئے کسی ماہر غذائیت سے رہنمائی لینا ضروری ہوتا ہے

شوگر لیول کو مستحکم رکھتا ہے

فائبر خون میں شوگر کے جذب کرنے کی رفتار کو کم کرتی ہے، خصوصا حل پذیر فائبر خون میں شوگر جذب کرنے کی رفتار کو سست کرتی ہے۔ شوگر کے مریضوں کیلئے فائبر پر مشتمل غذائیں کافی فائدہ مند ہوتی ہیں۔

دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے

فائبر دل کی بیماریوں کے خطرات کو بھی کم کرنے میں مدد کرتا ہے، یہ ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح کو بڑھاتا ہے جو دل کیلئے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ اور ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے، فائبر دل کی نالیوں کی صحت کو بھی بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔

کینسر کے خلاف مزاحمت کرتا ہے

فائبر آنتوں کے کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔ غیر حل پذیر فائبر آنتوں میں موجود فاسد مادوں کو جسم سے باہر نکالنے میں مدد کرتا ہے۔

گٹ مائیکروبیوم

فائبر پر مشتمل غذا آنتوں میں موجود گٹ مائیکروبیوم بیکٹیریا کی خوراک بنتی ہے جو ہاضمہ، مدافعتی نظام اور ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے۔

فائبر پر مشتمل 10 بہترین غذائیں

ناشپاتی

ناشپاتی غذائیت اور ذائقے دونوں میں بھر پور ہوتی ہے۔ یہ فائبر سے بھر پور غذاؤں میں سے ایک ہے۔ 100 گرام ناشپاتی میں 1۔3 گرام فائبر موجود ہوتا ہے

سٹابیری

سٹابیری اپنے منفرد ذائقے کی وجہ سے چھوٹے بڑے ہر ایک کی پسند میں شامل ہے۔ سٹابیری میں فائبر تو وافر مقدار میں موجود ہی ہوتا ہے ساتھ ہی اس میں وٹامن سی، میگنیشیم اور اس میں اینٹی آکسیڈینٹس اجزاء بھی موجود ہوتے ہیں۔ جو آنتوں کی صحت اور مجموعی صحت کیلئے فائدہ مند سمجھے جاتے ہیں 100 گرام سٹابیری میں 2 گرام فائبر موجود ہوتا ہے۔

سیب

سیب ایک لذید اور تسکین بخش پھل ہے۔ سیب میں حل پذیر اور غیر حل پذیر دونوں قسم کے فائبر پائے جاتے ہیں۔ 100 گرام سیب میں 4۔2 گرام فائبر پایا جاتا ہے۔

کیلا

کیلا بہت سے غذائی اجزاء پر مشتمل ہوتا ہے، کیلے میں وٹامن سی، وٹامن بی6، پوٹاشیم اور بے شمار دوسرے اجزاء پائے جاتے ہیں، کیلے میں غیر حل پذیر فائبر ریشوں کی شکل میں پائے جاتے ہیں جو آنتوں میں ناقابلِ ہضم فائبر کی صورت موجود رہتے ہیں اور مائیکروبیوم کی غذا بنتے ہیں۔ 100 گرام کیلے میں 6۔2 گرام فائبر موجود ہوتا ہے

بادام

بادام اپنے منفرد ذائقے، صحت مند چکنائی اور فائدہ مند غذائی اجزاء جیسے کہ وٹامن ای، میگنیشیم اور فائبر سے بھر پور ہوتا ہے۔ 100 گرام بادام میں 3۔13 گرام فائبر پایا جاتا ہے۔

چیا سیڈز

چیا سیڈز کو سپر سیڈ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ غذائیت سے بھر پور ہوتے ہیں۔ چیاسیڈ میں میگنیشیم، فاسفورس اور کیلشیم وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں، چیاسیڈ حل پذیر فائبر پر مشتمل ہوتے ہیں جو آنتوں میں جاکر جیلی کی شکل اختیار کر لیتے ہیں اور فضلے کو نرم کرکے قبض کو دور کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ 100 گرام چیاسیڈ میں 4۔34 گرام فائبر پایا جاتا ہے۔

میٹھے آلو

میٹھے آلو بیٹاکیروٹین، وٹامن بی، مختلف منرلز اور فائبر پر مشتمل ہوتے ہیں۔ ابلے ہوئے چھلکے کے بغیر 100 گرام آلوؤں میں 3 گرام فائبر ہوتا ہے۔

جو

جو یا جئی فائبر کا بہترین ذریعہ ہے اس میں وافر مقدار میں وٹامنز اور منرلز بھی پائے جاتے ہیں، یہ اینٹی آکسیڈیٹ کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔ جو یعنی جئی میں بیٹا گلوکن نامی طاقتور حل پذیر فائبر پایا جاتا ہے، جو خون میں شوگر اور کولیسٹرول کی سطح کو منظم کرنے یا لیول پر رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ 100 گرام جو میں تقریبا 10 گرام فائبر پایا جاتا ہے۔

پاپ کارن

پاپ کارن فائبر کو بڑھانے کا ایک تفریحی اور صحت مند طریقہ ہے۔ پاپ کارن میں فائبر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جب کہ یہ ایک لو کیلوری غذا بھی ہے۔ 100 گرام باپ کارن میں 5۔14 گرام فائبر موجود ہوتا ہے

چنے

چنے فائبر، کیلشیم اور فائدہ مند منرلز سے بھر پور غذا ہیں۔ 100 گرام چنے میں تقریبا 6۔7 گرام فائبر پایا جاتا ہے۔

تمام اقسام کے اناجوں میں وافر مقدار میں فائبر پایا جاتا ہے جو آنتوں میں موجود صحت مند بیکٹیریا کی افزائش کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے

One Response

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *