تازہ بلاگ

چالیس سال کی عمر میں جوان نظر آنے کے اصول

چالیس سال کے بعد جوان نظر آنے کے آصول

عمر کا بڑھنا اور اس کا اثر انسان پر نظر آنا ایک قدرتی عمل ہے۔ ہر انسان چاہتا ہے کہ وہ چالیس سال کی عمر میں جوان نظر آئے۔ آج کل کے نوجوانوں میں خوراک اور خراب طرز زندگی کم عمر ہی میں بوڑھاپے کا شکار بنا دیتی ہے۔۔

لیکن کوئی بھی شخص آسان اصولوں پر عمل کرکے ہمیشہ جوان اور تندرست نظر آسکتا ہے۔ یہی اصول اس مضمون میں بتائے جارہیے ہیں۔

متوازن غذا کا استعمال

پاکستان میں ہر گھر میں روٹی اور سالن روزمرہ کے معمول کا کھانا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر کھانے کی چیزوں کا کم استعمال یا بلکل ہی استعمال نہیں کیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ آمدن کا کم ہونا اور دیگر غذائی چیزیں خریدنے کی سکت نہ ہونا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دیگر ممالک کی نسبت پاکستانی نوجوانوں میں بوڑھے ہونے کی شرح زیادہ ہے۔

گندم کی روٹی میں بہت سے غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں۔ لیکن یہ آپ کی روزانہ کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کافی نہیں ہیں۔ اس لیے اپنے روزانہ کے کھانوں میں تازہ پھل، تازہ سبزیاں، دالیں، گوشت، میوے، بیج، اور دودھ دہی کو ضرور شامل کریں۔ اگر روزانہ دستیاب نہ ہوسکیں تو ہفتے میں ایک دو دن لازمی اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔ یہ عمل آپ کی بڑھتی عمر کو روک دے گا۔

روزانہ ورزش کرنا

ورزش جسم کو متحرک رکھتی ہے جس سے جسمانی اعضاء حرکت میں رہتے ہیں۔ دوڑنا، چلنا، گھر کے کام کرنا، وزن اٹھانا، جم یا کھیل کود میں حصہ لینا اعضاء کی لائف ٹائمنگ کو بڑھاتے ہیں۔ فٹ اور جوان رہنے کیلئے ورزش اور کھیل کود میں حصہ ضرور لیں۔

ڈپریشن نہ لینا

ذہنی تناؤ، انگزائٹی اور ڈپریشن جسم کو آہستہ آہستہ کھاتے رہتے ہیں۔ نوجوانوں میں کم عمر ہی میں بوڑھا نظر آنے کی سب سے بڑی وجہ یہی ہیں۔ خود کو مصروف رکھیں۔ عبادت کیلئے وقت نکالیں، اللہ پر بھروسا کریں اور اپنے دماغ کو مثبت چیزوں میں مصروف کریں۔

اچھی نیند

نیند کی کمی کا جسمانی اعضا کی کارکردگی پر بہت برا اثر پڑتا ہے۔ اچھی نیند میں ہمارا جسم خود کو ریپئر کرتا ہے۔ جبکہ اگر مناسب اور اچھی نیند نہ لی جائے تو جسم کو ہی اندر سے کھانا شروع ہوجاتا ہے۔ چھ سے آٹھ گھنٹے کی نیند توانائی کو بحال کرتی ہے اور جسمانی اعضاء کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔

پانی کا زیادہ استعمال

جلد کو ہمیشہ جوان رکھنے کیلئے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔ جلد کو خشکی سے بچانا چاہیے اور اس کی نمی برقرار رکھنے کیلئے پانی زیادہ مقدار میں پینا چاہیے۔

جلد کی صفائی کرنا

اگر جلد کی صفائی نہ کی جائے تو اس پر مردہ سیلز اور بیکٹیریا جمع ہوتے رہتے ہیں۔ یہ پہلے پہل یہ جلد کی اوپری سطح پر رہتے ہیں اور بعد میں جلد کے اندر داخل ہوجاتے ہیں۔ ہمارے ہاں جلد کی صفائی پر اتنا زیادہ دھیان نہیں دیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چالیس سال کی عمر ہی میں جلد لٹک آتی ہے اور چہرے پر جھریاں عیاں ہوجاتی ہیں۔

منفی عادات سے بچنا

تمباکو نوشی، الکوحل، گٹکا، پان، تمباکو اور دیگر بری عادات سے بچنا چاہیے۔ یہ چیزیں صحت کیلئے سنگین خطرہ ہوسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ چیزیں عمر بڑھنے کی رفتار کو تیز کرتی ہیں۔

مثبت سوچ

مختلف تحقیقوں میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ مثبت سوچ سے دماغ میں ایسے کیمیکلز خارج ہوتے ہیں جو ذہن کو پرسکون رکھتے ہیں۔ فیصلہ کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں۔ بڑھتی عمر کے ساتھ دماغ کے کام کرنے کی صلاحیت کم ہوتی جاتی ہے۔ ایسے میں اگر دماغ کو مثبت سوچ کا عادی بنا لیا جائے تو اس کی صلاحیت میں کمی کی بجائے اضافہ ہوتا ہے۔ اور آپ بڑھتی عمر میں بھی آپ کا دماغ درست کام کرتا ہے۔

لباس اور طرز زندگی میں تبدیلی

خود پر توجہ دینے، خوبصورت اور صاف ستھرا لباس، بالوں کی دیکھ بھال اور جلد کی صفائی آپ کو دوسرے لوگوں سے جوان دکھاتی ہے۔

اپنا موائنہ کرنا

عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ صحت پر نظر رکھنا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔ بلڈ پریشر، شوگر، کولیسٹرول وغیرہ کا موائنہ کرتے رہنا چاہیے۔ تاکہ آپ کو کسی بھی بیماری کے آغاز میں ہی اس کے بارے میں پتا چل سکے۔

دانتوں کی صفائی

لوگ دانتوں کی صفائی کی طرف بلکل توجہ نہیں دیتے ہیں۔ حالانکہ مجموعی صحت کو دارومدار آپ کے دانتوں کی صفائی اوران کی اچھی صحت کے اوپر ہے۔ دانتوں کی صفائی نہ کرنے کی صورت میں خطرناک بیکٹیریا منہ سے جسم کے اندر داخل ہوتے ہیں۔ جو پیٹ اور آنتوں کی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔

عمر صرف ایک نمبر ہی تو ہوتا ہے۔ آدمی کی اصل جوانی عادات، رویوں اور طرز زندگی میں چھپی ہوتی ہے۔ اگر آپ ان آسان سے اصولوں پر عمل کرتے ہیں تو پچاس سال میں بھی جوان نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ یہ بات بھی درست نہیں ہے کہ اب بہت دیر ہوچکی ہے۔ صرف تھوڑی سی محنت، توجہ اور اپنا خیال رکھنے کی عادت آپ کو ہمیشہ جوان رکھ سکتی ہے۔

Facebook
Twitter
WhatsApp

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *