مردانہ طاقت کو بڑھانے والی 8 غذائیں

مردانہ کمزوری کا قدرتی علاج

جنسی صحت کا ہماری ذہنی اور جسمانی صحت سے براہ راست تعلق ہے۔ اچھی جنسی صحت آپ کو اپنے ہمسفر کے ساتھ ازدواجی تعلقات کو بہتر بنانے کے  ساتھ ساتھ ذہنی سکون اور اعتماد بھی فراہم کرتی ہے۔

کچھ لوگ غلط کاریوں کی وجہ سے بہت جلد مردانہ کمزوری کا شکار ہوجاتے ہیں۔جس کا علاج قدرتی غذاؤں کے ساتھ کیا جاسکتا ہے لیکن ہم ان سے واقف نہیں ہوتے۔

کون سی غذائیں مردانہ طاقت بڑھاتی ہیں

متوازن غذا کا استعمال جنسی طاقت کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ کچھ کھانے ایسے غذائی اجزاء پر مشتمل ہوتے ہیں جو آپ کی مخصوص طاقت کو بڑھانے کیلئے نہایت ضروری ہوتے ہیں۔ کچھ حلقوں میں اس بات کو اتنی اہمیت نہیں دی جاتی کہ غذا کا جنسی صحت پر اثر ہوتا ہے۔

لیکن اگر دیکھا جائے تو غذا آپ کی جنسی خواہش کو بڑھانے، کاکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے اور جنسی تسکین میں اضافے کیلئے نہایت ہی ضروری ہوتی ہے۔

شکرقندی

شگر قندی کے بے شمار فوائد ہیں۔ شکرقندی وٹامن اے اور پوٹاشیم سے بھر پور غذا ہے، جو جسم میں خون کی روانی کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے۔ شکرقندی مردانہ طاقت بڑھانے کیلئے بہت سستی اور ذائقہ دار غذا ہے۔ شکرقندی کمپلکس کریب یعنی کاربوہائیڈریٹ کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔ جو دماغ میں سیرٹونن نامی ہارمون کی سطح کو بڑھاتی ہے۔ جو ذہنی/دماغی سکون کا باعث بنتا ہے۔ اور جنسی خواہش کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ  شکر قندی انرجی لیول کو بڑھانے کا کردار بھی ادا کرتی ہیں۔ کچھ مطالعات میں یہ پایا گیا ہے کہ شکرقندی کھانے سے منی کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

شکر قندی میں موجود غذائی اجزاء

ایک بڑی شکرقندی تقریبا 180 گرام

کیلوریز 162

کاربوہائیڈریٹ 37 گرام

فائبر 6 گرام

پروٹین 6۔3 گرام

اس کے علاوہ شکرقندی وٹامن اے، سی، بی6، پوٹاشیم، میگنیشیم، کاپر اور دیگر فائدہ مند اجزاء پر مشتمل غذا ہے۔

benefits of sweet potatoes

انار

انار مرانہ طاقت اور فرٹیلیٹٰی بڑھانے کیلئے بہت ہی اچھی غذا سمجھی جاتی ہے۔ غذائی ماہرین کی رائے کے مطابق انار کا جوس پینے سے موڈ میں بہتری آتی ہے اور خون کی روانی بھی بہتر ہوتی ہے۔ انار ٹیسٹوسٹیرون کی سطح کو بڑھانے میں بھی مدد کرتا ہے جو مردانہ طاقت کیلئے بہت زیادہ ضروری ہوتی ہے۔

انار میں موجود غذائی اجزاء

ایک کپ لال انار کے دانے تقریبا 100 گرام

کیلوریز 83

کاربوہائیڈریٹ 18 گرام

فائبر 7۔1 گرام

پروٹین 7۔1 گرام

وٹامن سی 2۔10 ملی گرام

پوٹاشیم 236 ملی گرام

benefits of pomegranate

پالک

پالک کو عام طور پر مردانہ طاقت بڑھانے والی غذا کے طور پر تصور نہیں کیا جاتا۔ لیکن یہ کسی بھی مرد کی جنسی قوت کو ایک سے زیادہ طریقوں سے بحال کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پالک کے سبز پتوں میں میگنیشیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو ٹیسٹوسٹیرون کی سطح کو بڑھاتے ہیں۔ پالک میں سب سے زیادہ آئرن موجود ہوتا ہے جو خصوصا عورتوں میں جنسی تسکین میں اضافہ کا باعث بنتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی پالک کے بہت سارے فوائد اسے ایک بہترین غذا بنانے میں مدد کرتے ہیں۔

پالک میں موجود غذائی اجزاء

پالک 100 گرام

کیلوریز 23

آئرن 6۔3 گرام

فائبر 4۔2 گرام

سوڈیم 70 ملی گرام

کیلشیم 136 ملی گرام

پوٹاشیم 466 ملی گرام

پالک کے فوائد

تربوز

تربوز ایک رسیلا پھل ہے جو کافی سستا بھی ہے، لیکن مردانہ طاقت کے حوالے سے اس کے بے شمار فوائد اس کی اہمیت کو بڑھاتے ہیں۔ تربوز میں سیٹرولائن امائنوایسڈ وافر مقدار میں پایا جتا ہے۔ جو خون کی نالیوں کیلئے فائدہ مند ہوتی ہے۔ تربوز کو خاص حلقوں میں ویاگرا کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے کیونکہ تربوز میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو عضو خاص میں خون کی روانی کو اسی طرح پمپ کرتے ہیں جس طرح ویاگرا یا اس طرح کی دوسری ادویات کرتی ہیں۔ جنسی قوت بڑھانے کیلئے تربوز کا استعمال بہت زیادہ ضروری ہے۔

تربوز میں موجود غذائی اجزاء

تربوز تقریبا 100 گرام

کیلوریز 30

شوگر 2۔6 گرام

کیلشیم 7 ملی گرام

پوٹاشیم 112 ملی گرام

تربوز کے فوائد

ایواکاڈو

یہ سبز پھل صحت مند چکنائی اور فائبر کا بہترین ذریعہ ہے، جو آپ کے پرائیویٹ کمرے میں آپ کی موجودگی کا احساس دلانے کیلئے کافی ہے۔ ایواکاڈو میں وٹامن بی6 اور پوٹاشیم موجود ہوتا ہے جو آپ کی تھکاوٹ کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ایواکاڈو مردوں اور عورتوں میں جنسی خواہش کے ہارمونز کو ریگولیٹ کرنے کا کام کرتا ہے۔

ایوا کاڈو میں موجود غذائی اجزاء

ایواکاڈو 100 گرام

کیلوریز 160

پروٹین 2 گرام

کاربوہائیڈریٹ 5۔8 گرام

فیٹ 7۔14 گرام

فائبر 7۔6 گرام

پوٹاشیم 485 ملی گرام

کیلشیم 12 ملی گرام

ایواکاڈو کے فوائد

ڈارک چاکلیٹ

ڈارک چاکلیٹ جہاں ذائقے میں منفرد ہوتی ہے وہیں اس میں موجود فائدہ مند اجزاء اسے مزید بہترین بنادیتے ہیں، چاکلیٹ اینڈوفینز (خوشی کا ہارمون) کو بڑھاتی ہے۔ یہ خون کی نالیوں کو آرام پہنچاتی ہے جس سے ان میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے جو مردانہ طاقت کو بڑھانے کیلئے اہم سمجھی جاتی ہے۔

چاکلیٹ میں موجود غذائی اجزاء

چاکلیٹ 100 گرام

کیلوریز 500

فیٹ 34 گرام

کاربوہائیڈریٹ 60 گرام

فائبر 5۔5 گرام

پروٹین 9۔3 گرام

سٹابیری

سٹابیری اپنے ذائقے میں بےمثال خوشنما پھل ہے جو کہ مردانہ طاقت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ سٹابیری وٹامن سی سے بھر پور پھل ہے، جو خون کی گردش اور سیکس ڈرائیوو کا بڑھانے کے ساتھ ساتھ ذہنی تناؤ کو بھی کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ اس کے علاوہ سٹابیر کھانے سے جسم میں آکسیٹوسن نامی ہارمون خارج ہوتا ہے جس کا تعلق جنسی خواہش سے ہوتا ہے، اس کا مطلب یہ ہوا کہ سٹابیری کھانے سے جنسی خواہش کی کمی کا علاج بھی کیا جاسکتا ہے

سٹابیری میں موجود غذائی اجزاء

سٹابیری 100 گرام

کیلوریز 32

سوڈیم 1 ملی گرام

کاربوہائیڈریٹ 7۔7 گرام

وٹامن سی 59 ملی گرام

کیلشیم 16 ملی گرام

پوٹاشیم 153 ملی گرام

                                                    مچھلی

مچھلی اومیگا-3 کا سب سے بڑا ذریعہ ہوتی ہے۔ مچھلی صحت مند چکنائی پر مشتمل غذا ہے جو آپ کے جسم کے کسی بھی حصے میں سوزش کے خلاف کام کرتی ہے۔ مچھلی مردانہ طاقت کو بڑھانے میں بھی مدد کرتی ہے۔ اس کے علاوہ بھی مچھلی میں بہت سے فائدہ مند اجزاء پائے جاتے ہیں جو مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں مددکرتے ہیں۔

مچھلی میں موجود غذائی اجزاء

مچھلی 100 گرام

کیلوریز 84

کولیسٹرول 58 ملی گرام

سوڈیم 81 ملی گرام

پروٹین 76۔17 گرام

کیلشیم 12 ملی گرام

پوٹاشیم 351 ملی گرام

جنسی صحت انسانی تندرستی کا ایک اہم پہلو ہے کیونکہ یہ آپ میں اعتماد، ذہنی سکون اور خوشی کو فروغ دینے میں اہم کردار کی حامل ہے۔ زیادہ تر لوگ اپنی جنسی صحت کو ترجیح نہیں دیتے اس لیے وہ وقت سے پہلے ہی جنسی یا مردانہ کمزوری کا شکار ہوجاتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ نے مختلف غذاؤں میں بہترین اجزاء رکھے ہیں جو جنسی قوت یا مردانہ طاقت کو فروغ دیتے ہیں لیکن آج کل کے لوگ ایک قدرتی غذاؤں کی بجائے دواؤں کے ذریعے سے مردانہ طاقت کو بڑھانے کیلئے مدد لیتے ہیں۔ جس کے بعد میں برے نتائج سامنے آتے ہیں، اس لیے کوشش کریں کہ اپنی جنسی صحت کو بہتر کرنے کیلئے دواؤں کی بجائے متوازن غذا کا استعمال کیا جائے۔

Facebook
Twitter
WhatsApp

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *