bachy ko teez bukhar ho to kia kren

بچے کو تیز بخار ہو تو یہ 5 غلطیاں کبھی نہ کریں

سردیوں میں ایڑیوں کو پھٹنے سے کیسے بچایا جائے؟

IBS signs

آئی بی ایس (سنگرہنی) کیا ہے؟ علاج، پرہیز اور ٹوٹکے

how to improve eye sight

نظر کو تیز کرنے کے آسان طریقے ـ غذائیں جو نظر کو تیز کرتی ہیں

benefits and disadvantages of tea

چائے پینے کے فوائد اور چائے کے نقصانات

easy way to relief from knee pain/ joint pain

گھٹنوں کے درد سے نجات پائیں قدرتی علاج سے

کچن میں موجود یہ 6 اجزاء آپ کا رنگ گورا کرنے کیلئے کافی

kitchen ingredients for face whitening

رنگ گورا کرنے کیلئے مہنگی کریموں اور بیوٹی سوپ کی بجائے کچن میں پائے جانے والے یہ عام اجزاء آپ کی جلد کو ہمیشہ کیلئے گورا کرنے کیلئے کافی ہوتے ہیں

کچن میں پائے جانے والے چند سادہ اجزاء کو اچھے طریقے سے استعمال کرکے آپ اپنا رنگ گورا کرسکتے ہیں، ان اجزاء میں جو کا دلیا، دودھ, ہلدی اور چند دوسرے کچن میں عام پائے جانے والے اجزاء ہیں۔

کچن آپ کے کھانے پکانے کی جگہ ہے لیکن یہاں رکھی چیزیں آپ کا رنگ گورا کرنے، جلد کو چمکدار بنانے، اور جلد کو نرم کرنے کے کام بھی آ سکتی ہیں، کچن میں رکھی چیزیں اکثر اوقات سستی ہوتی ہیں لیکن یہ جلد کی صحت کیلئے استعمال ہونے والی مہنگی مصنوعات سے بہت زیادہ فائدہ مند ہوتی ہیں۔

جو کا دلیا

اوٹ میل یا جو کا دلیا جہاں دوسری غذاؤں میں استعمال ہوتا ہے۔ وہیں اس کو رنگ گورا کرنے اور جلد کی صحت کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن اس بارے میں بہت کم آگاہی موجود ہے۔ جو کی کھردی ساخت اسے ایک بہترین اور نرم ایکسفولیٹر بناتی ہے جو جلد پر مردہ خلیات کو ہٹانے میں مدد کرتی ہے۔ جو اینٹی آکسیڈینٹس اور اینٹی انفلامیٹری خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔ جو خشک جلد کیلئے فائدہ مند اور جلد کو نقصان سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔ اوٹ میل یا جو کا دلیا اگر کسی اچھے موئسچرائزر کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جائے تو یہ ایکنی، چنبل اور ایکزیما کے علاج میں موثر ثابت ہوتی ہے۔ رنگ گورا کرنے کے ساتھ ساتھ جو کا دلیا جلدی کی خارش میں بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔ جو کے دلیا کو باریک پاؤڈر کی صورت میں نہانے کے پانی میں ملا کر استعمال کرنے سے خارش سے آرام ملتا ہے۔ 2020 کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ایگزیما سے متاثر لوگوں کو ہاتھوں پر اوٹ میل (جو کا دلیا) سے موئسچرائز کروایا گیا تو دو ہفتوں بعد جلد میں نمی اور چمک میں واضح بہتری دیکھی گئی۔

oatmeal for skin and for bighting skin

اوٹ میل یا جو کا دلیا کیسے استعمال کیا جائے

دو سے تین چمچ جو کا دلیہ لے کر اتنا پانی یا عرق گلاب ملائیں کہ لیس دار پیسٹ بن جائے، اسے اپنے چہرے ہاتھ اور پاؤں پر لیپ کر کے 10 منٹ کیلئے چھوڑ دیں، 10 منٹ کے بعد اسے تازہ پانی کے ساتھ دھو لیں، چند ہی دنوں کے استعمال سے رنگ گورا اور جلد چمک دار نظر آنے لگ جائے گی۔

دار چینی

دار چینی کو صدیوں سے کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کیئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ لیکن دار چینی کو جلد کو چمکانے اور رنگ گورا کرنے کیئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ دارچینی اینٹی آکسیڈینٹس خصوصیات کی حامل ہوتی ہے جو خون کے بہاؤ میں اضافہ کرتی ہے اور جلد کے ڈھیلے پن کو ختم کرنے کا باعث بنتی ہے۔ اس کے علاوہ دارچینی جلد کے بہت سے مسائل میں فائدہ پہنچاتی ہے۔ یہ جلدی سوزش میں بھی بہت کارآمد ہوتی ہے۔ دار چینی اور شہد کا مکسچر چہرے کی جلد کیلئے بہت زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔

دار چینی کا استعمال کیسے کیا جائے؟

دار چینی پاؤڈر اور شہد کو برابر لے کر ان دونوں کا مکسچر بنا لیں اور چہرے، گردن اور ہاتھوں پر دس منٹ کیلئے اسکرب کریں دس منٹ کے بعد اسے نیم گرم پانی کے ساتھ دھو لیں۔ یہ آپ کے رنگ کو گورا کرنے کے ساتھ ساتھ جلد کی چمک میں بھی اضافہ کرے گی۔

دارچینی کے استعمال سے پہلے ضروری ہدایات

دار چینی پاؤڈر کچھ لوگوں میں جلن کا باعث بن سکتی ہے۔ جلن کی صورت میں گرم پانی سے متاثرہ حصہ کو دھو کر جلد کے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں

گائے کا دودھ

گائے کا دودھ جہاں جسم کے اندر جا کر فائدہ پہنچاتا ہے وہیں یہ جسم کے باہر جلد کیلئے بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔ دودھ میں لیکٹک ایسڈ کے اجزاء پائے جاتے ہیں گائے کے دودھ میں موجود پروٹین اور چکنائی جلد کو نرم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ دودھ کا وزنی مالیکیولر اسے جلد میں بہت زیادہ گہرائی تک جانے سے روکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ حساس جلد پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، کیونکہ یہ جلن کا باعث نہیں بنتا۔

لیکٹک ایسڈ الفا ہائیڈروکسی ایسڈ کی ایک قسم ہے، تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ یہ ایسڈ رنگ گورا کرنے والی کریموں، داغ دھبوں کیل مہاسوں کو ختم کرنے والی مصنوعات میں استعمال کیا جاتا ہے۔

رنگ گورا اور جلد چمکدار بنانے کیلئے گائے کا دودھ کیسے استعمال کیا جائے۔

گائے کے دودھ کی بالائی کو کچھ دیر کیلئے اپنی جلد پر لگائیں اور پھر کسی اچھے سے صابن کے ساتھ نیم گرم پانی سے دھو لیں، جبکہ ایک اور طریقے میں گائے کے دودھ کو جو کے آٹے کے ساتھ ملا کر چہرے گردن اور ہاتھوں پر ماسک بنا کر لگائیں، اور کچھ وقت کے بعد اسے نیم گرم پانی سے دھو لیں، چند دنوں کے استعمال سے آپ کی رنگت میں نکھار، جلد چمکدار اور رنگ گورا ہو جائے گا۔

ہلدی

ہلدی صرف پیلے رنگ کا مصالحہ نہیں جو کھانوں کا ذائقہ بڑھاتا ہے بلکہ یہ ایک طرح کی دوا بھی ہے جو اپنے اندر بے شمار فائدے رکھتی ہے۔ ہلدی اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہے۔ یہ سوزش میں بھی موثر ہے، جبکہ ہلدی میں اینٹی سیپٹک خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔ ہلدی زخموں کو ٹھیک کرنے اور سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ تحقیق نے یہ بات ثابت کی ہے کہ ہلدی سے جلدی بیماریوں (ایکنی،چنبل،انفیکشن) کے علاج میں خاطر خواہ مدد ملتی ہے۔ نہ صرف جلد کی بیماریوں میں ہلدی فائدہ مند ہوتی ہے بلکہ ہلدی رنگ گورا کرنے، چہرے کی چمک میں اضافہ کرنے اور داغ دھبے ختم کرنے کی طاقت بھی رکھتی ہے۔

رنگ گورا اور چمکدار جلد کیلئے ہلدی کا استعمال کیسے کیا جائے؟

ہلدی کو مختلف چیزوں کے ساتھ مکس کرکے چہرے پر لگایا جاسکتا ہے۔

ہلدی اور دہی

ایک چمچ دہی اور ادھی چمچ ہلدی کو ملا کر پیسٹ تیار کریں اور اسے چہرے پر لگا دیں، 15 منٹ کے بعد چہرے کو دھو لیں دہی اور ہلدی کے پیسٹ کے استعمال سے آپ کی جلد نرم اور چمکدار ہونے کے ساتھ ساتھ نکھری نکھری نظر آئے گی۔

ہلدی اور شہد

ہلدی اور شہد کا پیسٹ بھی رنگ کو گورا کرنے، جلد پر کیل مہاسوں اور داغ دھبوں کیلئے فائدہ مند ہوتا ہے، ایک چمچ شہد کے ساتھ ایک چٹکی ہلدی ملا کر پیسٹ تیار کریں اور چہرے پر 10 منٹ کیلئے لگا رہنے دیں اس کے بعد چہرے کو دھو لیں۔ چند دنوں کے استعمال سے جلد نرم ہونے کے ساتھ ساتھ چمکدار اور رنگ گورا ہونے لگے گا۔

چاول کا پانی

چاول تقریبا ہر گھر میں پکائے جاتے ہیں، اکثر اوقات ابال کر بھی کھائے جاتے ہیں، لیکن اس کا پانی ضائع کردیا جاتا ہے، چاولوں کا پانی جلد کی رنگت کو بہتر کرنے، داغوں کو ختم کرنے، جلد کو چمکدار بنانے اور اسے نرم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ چاول کا پانی چہرے سے ڈارک سرکل ختم کرنے کیلئے بہت فائدہ دیتا ہے۔ مختلف کریمیں، بیوٹی سوپ بنانے والی کمپنیاں چاول کے پانی کو اپنی پروڈکٹس میں استعمال کرتے ہیں۔ چاولوں کے پانی میں کولیجن پایا جاتا ہے جو جلد کی جھریوں کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے، اس کے علاوہ چاول کا پانی قدرتی سن سکرین کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ چاولوں کا پانی خشک جلد کیلئے بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی چاولوں کے پانی کا بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ یہ بالوں کی صحت کیلئے بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔

جلد کو چمکدار بنانے اور رنگ گورا کرنے کیلئے چاول کا پانی کیسے استعمال کیا جائے؟

چاولوں کو اچھے سے دھو کر اس میں چار گنا پانی ڈال کر ابالیں، جب چاول نرم ہو جائیں تو آگ سے اتار کر چاولوں سے پانی کو علیحدہ کرلیں، اس چاول والے پانی کو کسی ائیر ٹائٹ جار میں محفوظ کر کے فریج میں رکھ دیں، اور روز تھوڑی سے مقدار میں اسے چہرے، ہاتھوں اور پاؤں پر لیپ کردیں۔ چند دنوں کے استعمال سے آپ کی جلد نرم،چمکدار اور رنگ گورا ہوجائے گا۔

چاولوں کے پانی کو ایک دوسرے طریقے سے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، اس طریقہ میں آپ روئی کو چاول کے پانی میں بھگو کر چہرے اور گردن پر آہستہ آہستہ ملتے رہیں، اس سے بھی رنگ میں بہتری آئے گی، اور جلد نرم و ملائم ہوگی

One Response

  1. It seems too cool. I will try it. Can we use 2 or more ways at a time? please email me about this concern.
    Thanks.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *