bachy ko teez bukhar ho to kia kren

بچے کو تیز بخار ہو تو یہ 5 غلطیاں کبھی نہ کریں

سردیوں میں ایڑیوں کو پھٹنے سے کیسے بچایا جائے؟

IBS signs

آئی بی ایس (سنگرہنی) کیا ہے؟ علاج، پرہیز اور ٹوٹکے

how to improve eye sight

نظر کو تیز کرنے کے آسان طریقے ـ غذائیں جو نظر کو تیز کرتی ہیں

benefits and disadvantages of tea

چائے پینے کے فوائد اور چائے کے نقصانات

easy way to relief from knee pain/ joint pain

گھٹنوں کے درد سے نجات پائیں قدرتی علاج سے

چائے پینے کے فوائد اور چائے کے نقصانات

benefits and disadvantages of tea

 جہاں چائے کے فوائد ہیں وہیں چائے کے نقصانات بھی موجود ہیں، کسی بھی چیز کو ایک حد سے زیادہ استعمال کرنا فائدے کی بجائے الٹا نقصان دیتا ہے

چائے دنیا بھر میں پیا جانے والا سب سے زیادہ مشہور مشروب ہے، چائے پینے کے فوائد اور نقصانات سے بہت کم لوگ واقف ہوتے ہیں چائے کے جہاں بےشمار نقصانات بیان کیے جاتے ہیں وہیں اس کے فوائد بھی موجود ہیں اس آرٹیکل میں آپ چائے کے فوائد اور نقصانات کے متعلق جانیں گے

چائے کے فوائد

 چائےآپ کے دن کی شروعات کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے، اگر بہتر ذائقہ کیلئے آپ اپنی چائے میں الائچی کا استعمال کرتے ہیں تو ذائقہ کے ساتھ ساتھ اس کی افادیت سے بھی مستفید ہوسکتے ہیں۔یہاں آپ چائے کے فوائد سے متعلق پڑھیں

اینٹی آکسیڈنٹ

چائے  اینٹی آکسیڈنٹس سے بھر پور مشروب ہے، جو آپ کی عمر کے بڑھنے کی رفتار کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے اور ذہنی تناؤ میں بھی فائدہ دیتی ہے۔مطالعے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جو لوگ چائے پیتے ہیں ان میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ دوسرے لوگوں سے کم ہوتا ہے۔

تناؤ میں کمی

دودھ کی چائے میں ٹریپٹوفن ہوتی ہےجو موڈ کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے  جس  سے تناؤ میں کمی لائی جاسکتی ہے اس کے علاوہ دودھ والی چائےیاداشت بڑھانے کیلئے بھی بہتر سمجھی جاتی ہے۔اس کے علاوہ چائے کی پتی  میں کیفین کی کچھ مقدار بھی موجود ہوتی ہے جو جسم کو تروتازہ رکھنے کا کام کرتی ہے۔

وزن کم  کرنے میں معاون

چائے کی پتی میں موجود پولی فینول اور کیفین وزن کم کرنے کیلئے موثر سمجھے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر حضرات وزن کم کرنے والے افراد کو دن میں 3سے4 مرتبہ دودھ کی چائے پینے کا کہتے ہیں

صحت مند چائے بنانے کا طریقہ

ایک صحت مند چائے بنانے کیلئے آپ کو یہ اجزاء درکار ہوں گے

دودھ                                       ایک کپ

پانی                                        کپ کا چوتھا حصہ

چائے کی پتی                            ایک چمچ

چینی یا گڑ                              حسب ذائقہ

صحت مند چائے بنانے کا طریقہ 

پانی کو برتن میں ڈال کر ابالنا شروع کریں اور اس میں چائے کی پتی شامل کریں، ایک منٹ تک ابالنے کے بعد اس میں دودھ شامل کریں اور تین سے چار منٹ تک ابالیں، آخر میں چینی شامل کر کے ہلا لیں، اچھے ذائقے کیلئے الائچی شامل کریں اور ایک مزے دار چائے کا مزہ لیں

چائے کے نقصانات

اوپر آپ نے چائے کے فوائد سے متعلق پڑھا جہاں چائے پینے کے فوائد ہیں وہیں چائے کے ایک مخصوص حد سے زیادہ پینے کے نقصانات بھی موجود ہیں۔ نیچے آپ چائے کے نقصانات سے متعلق پڑھیں گے

کیفین کی زیادہ مقدار

چائے کی پتی میں کیفین ہوتی ہے اگر چائے کا استعمال حد سے زیادہ کیا جائے تو اس کے نقصانات ہو سکتے ہیں، ان میں نیند کی کمی، بے چینی اور دل کی دھڑکن کا بے ترتیب ہوجانا شامل ہے

معدہ کے مسائل

چائے کی پتی میں چونکہ کیفین پائی جاتی ہے جو جسم میں پانی کی کمی کا سبب بن سکتی ہے، اس کےعلاوہ زیادہ چائے پینے سےمعدہ میں تیزابیت ہوسکتی ہے جو سینے میں جلن ، بدہضمی، گیس اور اپھارہ کی شکل میں نقصان دہ ثابت ہوتی ہے

ڈپریشن کا سبب

دودھ کی چائے کی زیادہ مقدار پینے سے دماغ میں کیمیائی عدم توازن واقع ہوتا ہے جو اضطراب اور ڈپریشن کا سبب بنتا ہے۔اور موڈ کی خرابی کا باعث بھی بنتی ہے

دانتوں پر داغ

زیادہ چائے پینے سے دانتوں پر داغ بننا شروع ہوجاتے ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ سخت ہوتے جاتے ہیں اور دانتوں کی خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں

آئرن کی کمی

مختلف مطالعات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ چائے کو کھانے کے فوراََ بعد نہیں پینا چاہیے،کیونکہ اس سے خون یا آئرن  کی کمی واقع ہوسکتی ہے۔ چائے میں ٹیننز ہوتا ہے جو معدہ میں جاکرکھانے سے حاصل شدہ آئرن کو ہضم نہیں ہونے دیتا۔

شوگر یا ذیابیطس کا خطرہ

چائے میں چونکہ چینی یا گڑ کا استعمال کیا جاتا ہےاس لیے شوگر کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ اور شوگر کے ساتھ ساتھ موٹاپا بھی ہوسکتا ہے

غیر معیاری چائے کی پتی

چائےکی پتیاں اکثر پہاڑی علاقوں میں اگائی جاتی ہیں، جنہیں معیاری طریقے پر محفوظ اور سکھایا نہیں جاتا جس وجہ سے اس میں مٹی اور دوسرےنقصان دہ  اجزاء شامل ہوجاتے ہیں جو چائے کو غیر محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ صحت کیلئے بھی نقصان دہ ہوتے ہیں

:اختتامیہ

چائے کا مناسب مقدار میں استعمال آپ کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ چائے کا ایک گونٹ آپ کے دماغ کو ایکٹو کرنے میں مدد کرنےکے ساتھ ساتھ دیگر فوائد بھی رکھتا ہے تو وہیں چائے کا زیادہ استعمال آپ کی صحت کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے جو آپ کو بیماریوں کی طرف لے کر جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *