نظر کو تیز کرنے کے آسان اور قدرتی طریقے

نظر کی کمزوری کا علاج نظر کی کمزوری کا دیسی نسخہ

آنکھیں قدرت کی بہت بڑی نعمت ہیں۔ جو دنیا کی رعنائیوں کی عکس بندی کرکے ہمارے دماغ کو محصور کن بناتی ہے۔  لیکن ہم قدرت کے اس تحفے کی قدر نہیں کرتے۔ جس کی وجہ سے ہماری آنکھیں بہت سے مسائل کا شکار ہوجاتی ہیں۔

ان مسائل میں نظر کی کمزوری سرِ فہرست ہے۔ جبکہ کی نظر کی کمزوری کی کئی ایک وجوہات ہوسکتی ہے۔ ان میں غذائی کمی، عمر کا بڑھنا، جنیاتی عوامل اور اسکرین ٹائم کا زیادہ ہونا شامل ہیں۔ آج ہم اس بلاگ میں نظر کی کمزوری کا علاج بذریعہ غذا کرنے کے حوالے سے اہم چیزیں آپ کو بتانے جارہے ہیں۔

نظر کو تیز کرنے کے آسان طریقے

خشک میوہ جات کا استعمال

 خشک میوہ جات کا استعمال ہر موسم میں کیاجاتا ہے۔ لیکن موسم سرما میں اس کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔ خشک میوہ جات میں وٹامن اے،ای  زنک اور ڈھیروں وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں۔

اخروٹ

اخروٹ( اومیگا-3) فیٹی ایسڈ سے بھر پور خشک میوہ ہے۔ جو آنکھوں کی بینائی کو تیز کرنے بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ آنکھوں کے اعصاب کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ آنکھوں کی خشکی کو بھی ختم کرکے آنکھوں کو تر و تازگی دینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

بادام

بادام جو کہ وٹامن ای کا سب سے بہترین سورس سمجھا جاتا ہے۔ یہ نظر کو تیز کرنے میں مدد کرتا ہے۔ بادام آنکھوں کو فری ریڈیکلز سے محفوظ رکھتا ہے۔ اور آنکھوں کو صحت مند رکھنے کے ساتھ ساتھ بینائی کو بھی تیز کرتا ہے۔

خشک خوبانی

خشک خوبانی میں وٹامن اے وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ جو کہ نظر کو تیز کرنے میں مدد کرتا ہے۔ وٹامن اے آنکھوں کی روشنی اور نائٹ وژن کو بہتر بناتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ خشک خوبانی بڑھتی عمر کےساتھ ہونے والی نظر کی کمزوری میں بھی فائدہ مند ہوتی ہے۔

پستہ

پستہ اینٹی آکسیڈنٹس لیوٹن اور زیکسنٹھن سے بھر پور ہوتا ہے۔ جو کہ آنکھوں کی صحت کیلئے مفید اجزا سمجھے جاتے ہیں۔ یہ اجزا آنکھون کو نقصان دہ شعاؤں سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔ اور نظر تیز کرنے میں معاون ہیں۔

 متوازن غذاؤں کااستعمال

غذائیت سے بھر پور غذا کھانا ویسے بھی اچھی صحت کیلئے بہت زیادہ ضروری ہے۔ لیکن جب نظر کی کمزوری کا سوال ہو تو  ایسے میں اپنے روزمرہ کے کھانے میں غذائیت سے بھر پور کھانا شامل کرنا بے حد ضروری ہوجاتا ہے۔ نظر کی کمزور کو ٹھیک کرنے کیلئے چند اہم غذائیں۔

نظر کی کمزوری میں گاجر کا استعمال

گاجر نظر کو تیز کرنے کیلے ایک بہترین غذا ہے۔ گاجر میں بیٹا کیروٹین پائی جاتی ہے۔ جو کہ نظر کو تیز کرنے کیلئے اہم منرلز میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔ یہ بڑھتی عمر کے ساتھ ہونی والی نظر کی کمزوری دور کرنے میں مدد کرتی ہے۔ جبکہ گاجر میں وٹامن اے بھی موجود ہوتا ہے جو کہ رات کو دیکھنے کی صلاحیت کو بہتر کرتا ہے۔ گاجر کھانے کے ساتھ ساتھ گاجر جوس کا استعمال بھی نظر کی کمزوری میں فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

نظر کی کمزوری میں شکرقندی کا استعمال

شکر قندی میں بھی بیٹا کیروٹین پایا جاتاہے۔ جو کہ جسم میں جا کر وٹامن اے میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ وٹامن اے آنکھوں کی صحت کیلئے بہت زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔ جو بینائی میں اضافےکیلئے بہت ضروری سمجھا جاتا ہے۔

پتوں والی سبزیوں کا استعمال

پتوں والی سبزیوں میں وٹامن سی وٹامن ای اور آئرن وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ وٹامن سی آنکھوں کو سورج کی شعاؤں سے ہونے والے نقصان سے بچانے میں مدد کرتی ہے۔ تو وٹامن ای آنکھوں کی بینائی کو تیز کرنے کا کام کرتی ہے۔

مچھلی کا استعمال

مچھلی میں اومیگا-3 وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ مچھلی میں دیگر اجزا بھی پائے جاتے ہیں۔ جو کہ فائدہ مند ہوتے ہیں۔مچھلی کے استعمال سے آنکھوں کی خشکی کو کم کیا جاسکتا ہے۔ مچھلی کھانا آنکھوں کے اعصاب کو طاقت دیتا ہے۔ اور بینائی کو تیز کرنے میں مدد دیتا ہے۔

ترش پھلوں کا استعمال

کینو،مالٹا،مسمی،لیمو،چکوترا کا شمار ترش پھلوں میں ہوتا ہے۔ ان پھلوں میں وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ جو کہ آنکھوں کی بینائی کو تیز کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اور نقصان دی الٹراوائلٹ شعاؤں سے بچاتا ہے۔

انڈوں کا استعمال

ہم میں سے زیادہ تر لوگ صرف سردیوں میں ہی انڈوں کا استعمال کرتے ہیں۔ حالانکہ یہ ایک صحت مند رجحان نہیں ہے۔ انڈوں میں ہائی پروٹین، وٹامن اے اور بے شمار دوسرے منرلز پائے جاتے ہیں۔ جو رات کے وقت آنکھوں کے کم دیکھنے کی بیماری میں فائدہ مندہوتے ہیں۔

ہم میں ست اکثریت آنکھوں کی صحت کا خیال نہیں رکھتی ہے۔ جس کی وجہ سے کم عمری ہی میں آنکھوں کے مسائل سامنے آنا شروع ہوجاتے ہیں۔ آنکھیں ایک نعمت ہیں اس لیے ان کی حفاظت بھی اتنی ہی کرنی چاہیے جتنی کہ ضروری ہے۔

نظر کی کمزوری کا دیسی علاج

پرانے زمانے کے لوگوں کی نظر آج کے لوگوں کی نسبت بہت زیادہ تیز ہوا کرتی تھی۔ اس کی وجہ اس وقت قدرتی غذاؤں کے ساتھ ساتھ دیسی نسخوں کا استعمال تھا۔ بوڑھی مائیں اپنے گھروں میں دیسی نسخے بناتی تھیں۔ جو نظر کی کمزوری میں مجرب سمجھے جاتے تھے۔ آپ یہاں جانیں گے آسان دیسی نسخے جن کی مدد سے نظر کو تیز کیا جاسکتا ہے۔

نظر کی کمزوری دیسی نسخہ کے اجزاء

کوزہ مصری 150 گرام

الائچی خورد 50 گرام

بھنے چنے 300 گرام

سونف 50 گرام

نظر کی کمزوری کا دیسی نسخہ بنانے کا طریقہ

الائچی کے بیج نکال کر گرینڈ کریں۔ باقی اجزاء کوزہ مصری، بھنے چنے اور سونف کو ہر ایک کو علیحدہ علیحدہ اچھے سے گرینڈ کرکے سفوف بنا لیں۔ بعد میں انہیں اچھے سے مکس کریں اور ایک ہوا بند جار میں محفوظ کرلیں

نظر کی کمزوری کا دیسی نسخہ استعمال کرنے کا طریقہ

جار میں محفوظ سفوف کو روزانہ سونے سے پہلے ایک سے دو چمچ کھانے کے ایک گلاس دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ کچھ ہی مہینوں کے استعمال سے نظر کی کمزوری دور ہوجائے گی اور بینائی پہلے سے تیز ہوجائے گی۔

نظر کی کمزوری میں روزانہ رات کے وقت 7 سے 10 بادام بھگو کر رکھیں۔ اور صبح کے نہار منہ انہیں چھیل کر کھانا بھی نظر میں اضافہ کرسکتا ہے۔

بچوں میں نظر کی کمزوری

آج کل موبائل، کمپیوٹر اور ٹی کا زیادہ استعمال بچوں میں نظر کی کمزوری کا سب سے بڑا سبب بن چکا ہے۔ والدین اپنے چھوٹے بچوں کی جسمانی اور غذائی ضروریات کا خیال بھی کم کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے کم عمری ہی میں بچوں میں نظر کی کمزوری اور کم بینائی جیسے مسائل سامنے آتے ہیں۔

بچوں میں نظر کی کمزوری کا علاج

بچوں میں اگر نظر کی کمزوری کی علامات سامنے آئیں۔ تو انہیں اچھے آئی ڈاکٹر کے پاس لے کر جاناچاہیے۔ ڈاکٹر بچوں کو نظر کی عینک تجویز کرے گا جسے فوری بنوا کر بچے کو لگا دینی چاہیے۔ اس سے یہ ہوگا کہ جو نظر کمزور ہوچکی اس سے آگے مزید کمزور نہیں ہوگی۔

اچھی اور صحت مند غذا کا استعمال بھی نظر کی کمزوری میں کارآمد ہوسکتا ہے۔ اس لیے بچوں کی خوراک میں روزانہ کی بنیاد پر انڈے، دودھ، بادام اور پھلوں کا استعمال کروانا نظر کو تیز کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔

بچوں میں نظر کی کمزوری کی وجوہات

بچوں میں سکرین کا بڑھتا ہوا استعمال بھی نظر کی کمزوری کی ایک وجہ ہوتا ہے۔ اس لیے چھوٹے بچوں کو سکرین کے استعمال سے بچانا چاہیے۔ موبائل، ٹی وی اور کمپیوٹر کا زیادہ استعمال بچوں میں زیادہ نظر کی کمزوری کا باعث بن سکتا ہے۔

جب کہ کیسز میں یہ بھی دیکھنے میں آیا کہ جینیاتی مسائل بھی بچوں میں نظر کی کمزوری کا سبب بن سکتے ہیں۔ متوازن غذا کی کمی کی وجہ سے بھی بچوں میں نظر کی کمزوری ہوسکتی ہے۔

Facebook
Twitter
WhatsApp

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *