bachy ko teez bukhar ho to kia kren

بچے کو تیز بخار ہو تو یہ 5 غلطیاں کبھی نہ کریں

سردیوں میں ایڑیوں کو پھٹنے سے کیسے بچایا جائے؟

IBS signs

آئی بی ایس (سنگرہنی) کیا ہے؟ علاج، پرہیز اور ٹوٹکے

how to improve eye sight

نظر کو تیز کرنے کے آسان طریقے ـ غذائیں جو نظر کو تیز کرتی ہیں

benefits and disadvantages of tea

چائے پینے کے فوائد اور چائے کے نقصانات

easy way to relief from knee pain/ joint pain

گھٹنوں کے درد سے نجات پائیں قدرتی علاج سے

روزوں میں قوت مدافعت کو بڑھانے والی غذائیں

how-to-boost-imune-system-in-ramdan

رمضان کے روزوں کا صحت کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ روزہ نہ صرف روحانی بلکہ جسمانی طور پر بھی بے شمار فوائد رکھتا ہے بشرطیکہ روزوں کیلئے صحت مند طریقہ اپنایا جائے تو۔ مسلسل روزے رکھنے کیلئے اچھی قوت مدافعت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیے اچھی غذاؤں کے استعمال سے ہی قوت مدافعت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ یہاں آپ جانیں گے کہ رمضان کے روزوں میں قوت مدافعت کو بڑھانے والی غذائیں کون کون سی ہیں

رمضان کے روزوں میں قوت مدافعت کو بڑھانے والی غذائیں

مدافعتی نظام کو ہروقت صحت مند رکھنا بہت زیادہ ضروری ہوتا ہے لیکن رمضان میں تو یہ کچھ زیادہ ہی ضروری ہوتا ہے۔ اس لیے ایسی غذا کا انتخاب کیا جائے جو قوت مدافعت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے، یہاں چند ایسی غذاؤں کے بارے میں معلومات مہیا کی گئیں ہیں جو روزوں میں قوت مدافعت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں

نیند بہتر کریں

نیند ایک ایسا عمل ہے جو جسم میں ہونے والی توڑ پھوڑ کو ٹھیک کرنے میں مدد کرتی ہے۔ نیند کے دوران جسم نئے سیلز کی تشکیل کرتا ہے۔ اور پرانے سیلز کو ٹھیک کرتا ہے۔ اچھی نیند آپ کی قوت مدافعت کو بڑھانے میں مدد کرتی ہے۔ رمضان المبارک میں نیند کمی رہتی ہے، جو کہ روزوں کو متاثر کرسکتی ہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ رمضان میں نیند کو بہتر بنائیں۔ تاکہ رمضان کے روزوں میں قوت مدافعت کو بڑھایا جاسکے۔

پروبائیوٹکس پر مشتمل غذا

ہماری اچھی قوت مدافعت کا انہصار ہماری آنتوں کی صحت پر بھی ہوتا ہے۔ اس لیے ایسی غذا کا انتخاب کرنا چاہیے جو ہماری آنتوں کی صحت کو بہتر بنائے۔ آنتوں کی اچھی صحت کیلئے دہی ایک بہترین غذا ہے۔ یہ ہماری آنتوں میں جاکر فائدہ مند بیکٹیریا جنہیں گٹ بیکٹیریا کہا جاتا ہے کو طاقت پہنچاتی ہے۔ اور قوت مدافعت کو بڑھانے میں مدد کرتی ہے۔ اس لیے رمضان کے روزوں میں قوت مدافعت کو بڑھانے کیلئے دہی کا استعمال لازمی کرنا چاہیے

لہسن

لہسن ایک ایسی قدرتی غذا ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے اتنی کم ہے، بے شمار فوائد پر مشتمل لہسن قوت مدافعت بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ لہسن خون کی شریانوں کو کھولنے کا کام کرتا ہے۔ یہ ہائی بلڈپریشر کے مریضوں کیلئے بہت زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔ لہسن میں موجود غذائی اجزاء اسے ایک سپر فوڈ بناتے ہیں، اس لیے رمضان کے روزوں میں قوت مدافعت کو بڑھانے کیلئے لہسن کا استعمال کرنا چاہیے۔

ادرک

ادرک بے شمار فوائد کی حامل غذا ہے، ادرک بھی لہسن کی طرح قوت مدافعت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ادرک میں اینٹی انفلامیٹری اجزاء پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ اینٹی آکسیڈینٹ بھی ہے۔ ادرک کولسیٹرول کی سطح کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے۔ ادرک کو بھی رمضان کے روزوں میں قوت مدافعت بڑھانے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ادرک کو سحری اور افطاری کے کھانے میں ڈالا جائے تو اس کے فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

رمضان میں سحری اور افطاری میں اچھی غذاؤں کا انتخاب کر کے وقت مدافعت کو بڑھایا جاسکتاہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ اچھی غذا کھائیں تاکہ رمضان کے روزوں میں قوت مدافعت کو بڑھایا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *