bachy ko teez bukhar ho to kia kren

بچے کو تیز بخار ہو تو یہ 5 غلطیاں کبھی نہ کریں

سردیوں میں ایڑیوں کو پھٹنے سے کیسے بچایا جائے؟

IBS signs

آئی بی ایس (سنگرہنی) کیا ہے؟ علاج، پرہیز اور ٹوٹکے

how to improve eye sight

نظر کو تیز کرنے کے آسان طریقے ـ غذائیں جو نظر کو تیز کرتی ہیں

benefits and disadvantages of tea

چائے پینے کے فوائد اور چائے کے نقصانات

easy way to relief from knee pain/ joint pain

گھٹنوں کے درد سے نجات پائیں قدرتی علاج سے

رمضان میں نیند کی کمی کو کیسے پورا کیا جائے؟

رمضان میں نیند کیسے پوری کی جائے ramdan mein neend pori kese ki jaye

رمضان المبارک روحانی اور جسمانی تربیت کا مہینہ ہوتا ہے۔ اس مہینہ میں روزے، نمازیں اور نیکیاں کرنا مسلمانوں کا معمول بن جاتا ہے۔ رمضان میں اکثر لوگوں کو نیند کی کمی کا مسئلہ رہتا ہے۔ رمضان میں نیند کی کمی کی وجہ سے تھکاوٹ، چڑچڑا پن اور روزے کے دوران کمزوری محسوس ہوتی ہے۔ یہ سب مسائل خصوصا رمضان میں نیند کی کمی کی وجہ سے ہوسکتےہیں۔

رمضان میں نیند کی کمی کو کیسے پورا کیا جائے؟

رمضان میں نیند کی کمی کو پورا کرنے کیلئے چند آسان ہدایات پر عمل کرنے سے بہتر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ یہاں چند تجاویز دی گئی ہیں جو رمضان میں نیند کی کمی کو پورا کرنے کیلئے بہترین آپشن ہوسکتی ہیں۔

نیند کا شیڈول بنائیں

رمضان میں نیند کی کمی کی ایک وجہ نیند کا شیڈول نہ بنانا بھی ہوتا ہے۔ اکثر لوگ بے اوقات سونے کی وجہ سے بھی نیند کی کمی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اس لیے رمضان میں نیند کا ایک شیڈول بنائیں اور ان اوقات میں سونے کی کوشش کریں۔

رمضان میں نیند کا شیڈول کیسے بنائیں

عشاء اور نمازِ تراویح کے فورا بعد سونے کی کوشش کریں۔ کوشش کریں تراویح اور سحری کے درمیان کم از کم 4 سے 5 گھنٹے سوئیں۔ سحری اور نمازِ فجر کے بعد عبادات کیلئے وقت نکالیں، اور پھر کچھ وقت سونے کی کوشش کریں، لیکن 10 بجے سے پہلے ہی اٹھ جائیں۔ دوپہر میں سونے کی بجائے آدھے گھنٹے کا پاورنیپ یا قیلولہ کریں۔ اور دوپہر میں زیادہ دیر سونے سے گریز کریں، دوپہر کی نیند رات کی نیند کو متاثر کرتی ہے۔

دوپہر کے وقت زیادہ دیر سونے سے رات کی نیند خراب ہو گی اور پھر نیند کی شیڈول متاثر ہوگا۔ کوشش کریں کہ 6 سے 8 گھنٹے کی نیند پوری کریں۔ کم نیند آپ کی قوت مدافعت کو کمزور کرتی ہے۔ رمضان میں نیند کی کمی سے بچنے کیلئے یہ ایک بہترین شیڈول ہے جسے اپنا کر آپ رمضان میں نیند کی کمی سے بچ سکتے ہیں۔ (کیسے جلدی سویا جائے آرٹیکل پڑھنے کیلئے کلک کریں)

سکرین کا کم استعمال

رمضان میں نیند کی کمی کی ایک وجہ سکرین کا استعمال بھی ہے۔ اکثر لوگ روزوں میں وقت گزارنے کیئے موبائل، کمپیوٹر یا ٹی وی کے آگے وقت گزارتے ہیں، سکرین کی نیلی روشنی دماغ میں سونے کے ہارمون میں خلل کا باعث بن سکتی ہے جو بےخوابی یا نیند نہ آنے کی وجہ بن سکتی ہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ سکرین کا کم استعمال کریں، خصوصا رات کے وقت ضرورت سے زیادہ استعمال نہ کریں تو یہ آپ کو رمضان میں نیند کی کمی سے بچانے میں مدد کرسکتا ہے۔

صحت مند غذا کا انتخاب

رمضان میں روزوں کی تھکاوٹ اور کمزوری کو ختم کرنے کیلئے صحت مند غذا کا انتخاب نہایت ہی ضروری ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کھانا آپ کی نیند کو بھی متاثر کرتا ہے۔ سحری اور افطاری میں کم چکنائی، فائبر اور پروٹین پر مشتمل غذا کا انتخاب کریں، زیادہ چکنائی والے کھانے کو معدہ دیر سے ہضم کرتا ہے جس کی وجہ سے نیند بھی متاثر ہوسکتی ہے۔ سحری میں پروٹٰین اور فائبر پر مشتمل غذاؤں کا انتخاب کریں

پروٹین والی غذائیں

دہی، انڈے، دالیں، گوشت، مچھلی پروٹین پر مشتمل ہوتی ہیں۔ یہ غذائیں آپ کے بدن میں جاکر جسم کو حرارت پہنچاتی ہیں، اور روزوں میں ہونے والی کمزوری کو دور کرتی ہیں

فائبر والی غذائیں

مختلف سبزیاں جیسا کہ گوبھی، پالک، میتھی، کدو، کھیرا اور سلاد پتہ میں بہت زیادہ مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے، یہ سبزیاں آپ کی آنتوں کی صحت کو بہترکرنے میں بھی مدد کرتی ہیں (فائبر پر مشتمل غذاؤں کی تفصیل جاننے کیلئے یہاں کلک کریں)

پانی کی کمی نہ ہونے دیں

رمضان میں نیند کی کمی کی بڑی وجہ پانی کا کم مقدار میں پینا بھی ہوسکتا ہے۔ رمضان ایک ایسا مہینہ ہے جس میں بھوک اور پیاس دونوں کا امتحان ہوتا ہے۔ افطاری اور سحری میں کم مقدار میں پانی پینا نیند کی کمی کی وجہ بن سکتا ہے اس لیے کوشش کریں کہ افطاری اور سحری میں تھوڑی تھوڑی مقدار میں پانی پئیں، تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔ پانی کے علاوہ سحری اور افطار میں مختلف سبزیوں اور پھلوں کا استعمال بھی کریں جن میں  پانی کی زیادہ مقدار موجود ہو (روزوں میں پانی کی کمی سے بچنے کے آسان طریقے جاننے کیلئے یہاں کلک کریں)

تربوز، کھیرا، سیب، اور خربوزہ کا استعمال بھی کریں، ان میں پانی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے، جو جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

ہلکی پھلکی ورزش کریں

رمضان المبارک نماز اور تراویح ایک ورزش ہی ہوتی ہے، لیکن ان کے علاوہ سحری اور افطاری کے بعد تھوڑی دیر چہل قدمی کرنا فائدہ مند ہوسکتا ہے اور رمضان میں نیند کی کمی کو پورا کرنے میں کردار ادا کرسکتا ہے۔ افطاری کے بعد 10 سے 15 منٹ کی چہل قدمی اور دماغی سکون کا باعث بنتی ہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ رمضان میں بھی ہلکی پھلکی ورزش نہ چھوڑیں۔

ذہنی دباؤ کم کریں

رمضان میں ذہنی سکون حاصل کرنے کا بہترین موقع ہوتا ہے۔ اس میں عبادات کیلئے اوقات مقرر کریں۔ سونے سے پہلے قرآن کی تلاوت کریں۔ زیادہ سوچنے سے پرہیز کریں، تاکہ رمضان میں نیند کی کمی کو پورا کیا جسکے.

سحری اور کھانے کے اوقات بنائیں

رمضان میں نیند کی کمی کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ اکثر لوگ سونے سے قبل پیٹ بھر کر کھانا کھا لیتے ہیں جو نیند میں خلل کی وجہ بن سکتا ہے۔ اس لیے سحر اور افطار میں کھانے کے اوقات مقرر کرنے چاہیں تاکہ ایک پرسکون نیند حاصل کی جاسکے۔ افطار اور کھانا کھانے کے فورا بعد سونا کھانے کے ہضم ہونے میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔ کھانے کو ہضم ہونے کیلئے 2 سے 3 گھنٹے درکار ہوتے ہیں۔ اس لیے کوشش کریں کہ نمازِ مغرب کے فورا بعد کھانا کھا لیں، بعد میں عشاء اور تراویح کی نماز ادا کریں اور کچھ زیادہ کھائے بغیر نیند کیلئے بستر پر لیٹ جائیں تو ایک پرسکون اور اچھی نیند کے مزے لے سکتے ہیں اور سحری میں بروقت اٹھ بھی سکیں گے۔

رمضان المبارک میں نیند کی کمی سے تقریبا ہر کوئی متاثر ہوتا ہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ نیند کیلئے وقت مختص کریں، اور نیند کی کمی سے بچیں۔ رمضان میں سونا بھی عبادت میں شمار ہوتا ہے۔ اس لیے اپنے جسم کو آرام دینے اور اگلے روزوں کی تیاری کیلئے ایک پرسکون نیند لیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *