bachy ko teez bukhar ho to kia kren

بچے کو تیز بخار ہو تو یہ 5 غلطیاں کبھی نہ کریں

سردیوں میں ایڑیوں کو پھٹنے سے کیسے بچایا جائے؟

IBS signs

آئی بی ایس (سنگرہنی) کیا ہے؟ علاج، پرہیز اور ٹوٹکے

how to improve eye sight

نظر کو تیز کرنے کے آسان طریقے ـ غذائیں جو نظر کو تیز کرتی ہیں

benefits and disadvantages of tea

چائے پینے کے فوائد اور چائے کے نقصانات

easy way to relief from knee pain/ joint pain

گھٹنوں کے درد سے نجات پائیں قدرتی علاج سے

رمضان میں افطاری کیلئے مشروبات جو صحت رکھیں بحال

healthy drinks for ramdan

رمضان کے مقدس مہینے میں روزہ دار تمام دن کی بھوک اور پیاس کو ختم کرنے کیلئے جب دسترخوان پر طرح طرح کے پکوان دیکھتا ہے تو سب سے پہلے اپنی پیاس بجھانے اور توانائی حاصل کرنے کیلئے مختلف مشروبات کی طرف ہاتھ بڑھاتا ہے۔ افطار میں ایک صحت مند مشروب تمام تھکاوٹوں اور پیاس کو ختم کرنے کیلئے کافی ہوتا ہے۔

افطاری کیلئے مشروبات ان کے بنانے کے طریقہ

ہماری صحت کا روزے کے ساتھ براہ راست تعلق ہے۔ اس مہینے میں صحت مند عادات اپنا کر اپنی صحت کو بہتر کیا جاسکتا ہے۔ افطاری میں صحت مند مشروبات روزے دار کی پیاس کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ توانائی بھی بحال کرتی ہیں۔ اس لیے رمضان میں افطاری کیلئے مشروبات کا اچھا انتخاب صحت مند فوائد کا حامل ہوسکتا ہے۔

یہاں افطاری کیلئے مشروبات تفصیل بیان کی گئی ہے جو خوش ذائقہ ہونے کے ساتھ ساتھ صحت کیلئے بھی فوائد کے حامل ہیں۔

بادام کا گھوٹا

افطاری کیلئے مشروبات میں سب سے بہتر مشروب بادام کا گھوٹا ہے، بادام میں قدرتی طور پر معدنیات، وٹامنز،پروٹین، فائبر اور بے شمار دوسرے فائدہ مند اجزاء پائے جاتے ہیں۔ بادام کا گھوٹا پیاس بجھانے کے ساتھ ساتھ جسم میں جاکر فوری طور پر توانائی مہیا کرتا ہے۔

بادام دل کی صحت کیلئے بہت زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔ یہ دل کی شریانوں کو بند ہونے سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ بادام کولیسٹرول کی سطح کو بھی متوازن رکھتا ہے۔ بادام میں وٹامن ای پایا جاتا ہے جو جلد کیلئے فائدہ مند وٹامنز میں سے ایک ہوتا ہے۔ اس لیے افطاری کیلئے مشروبات کی فہرست میں بادام کا گھوٹا ضرور شامل کریں یہ روزے کے دوران توانائی بحال کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

بادام کا گھوٹا بنانے کا طریقہ

10 سے 12 عدد بادام لے کر اسے صبح بھگو کر رکھ دیں، شام کے وقت بادام کا چھلکا اتار کر ایک گلاس پانی میں حسبِ ذائقہ چینی یا شکر ڈال کر اچھے سے بلینڈ کر لیں۔ آپ اس میں سبز الائچی شامل کریں اور ذائقہ دار اور صحت بخش مشروب کا مزہ لیں

کچی لسی

کچی لسی افطاری کیلئے مشروبات میں ایک منفرد، خوش ذائقہ اور فوری توانائی مہیا کرنے والا مشروب ہے۔ روزے کے دوران پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے یہ ایک بہترین مشروب ہے۔ یہ معدہ میں جاکر ٹھنڈک پیدا کرتی ہے۔ اور خشکی کو دور کرتی ہے۔

کچی لسی بنانے کا طریقہ

افطاری کیلئے مشروبات میں سے ایک بہترین چوائس کچی لسی ہوسکتی ہے۔ کچی لسی بنانے کیلئے ابلے ہوئے دودھ کا ایک گلاس لیں، اور اس میں ایک سے دو گلاس پانی شامل کریں، کالا نمک حسبِ ذائقہ اور حسبِ ذائقہ چینی شامل کرکے افطاری میں ایک صحت مند مشروب سے لطف اٹھائیں۔

آلوبخارہ کا شربت

آلو بخارہ کا شربت افطاری کیلئے مشروبات میں ایک بہت ہی اچھی چوائس ہے، آلوبخارہ میں فائبر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ آلوبخارہ کا شربت فوری توانائی پہنچاتا ہے، اور جسم میں ہونے والی پانی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد کرتا ہے۔ افطاری کیلئے مشروبات کی فہرست میں آلوبخارہ کا شربت ضرور شامل کریں کیونکہ یہ پیاس بجھانے میں مدد کرتا ہے اور فوری توانائی کا ذریعہ ہے۔ آلوبخارہ میں وٹامن اے، سی اور اینٹی آکسیڈینٹس کے اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو ہڈیوں، دل کی صحت، خون کی روانی میں بہتری اور قوت مدافعت بڑھانے میں معاون ہوتا ہے۔

آلوبخارہ کا شربت بنانے کا طریقہ

5 عدد آلوبخارہ لے کر صبح کے وقت بھگو کر رکھ دیں، افطاری سے پہلے پانی سے نکال کر ان کی گھٹلیاں نکال لیں اور ایک گلاس پانی لے کر آلوبخارہ اور پانی کو اچھے سے بلینڈ کرلیں، اب اس میں حسبِ ذائقہ چینی اور کالا نمک شامل کریں، اور افطاری میں ایک خوش ذائقہ مشروب سے لطف اٹھائیں۔

لیموں پانی

لیموں پانی افطاری کیلئے ایک بہترین مشروب ہے، افطاری کے دوران لیموں پانی کا استعمال پورے دن کی پیاس کو بجھانے کے ساتھ ساتھ جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ لیموں میں موجود وٹامن سی قوت مدافعت بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔

لیموں پانی جلد کی صحت کیلئے بھی بہت زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔ یہ ہاضمہ کے نظام کو بھی بہتر کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ موٹاپے کا شکار افراد لیموں پانی کو اپنے افطاری کے مشروبات میں شامل کرکے وزن کم کرسکتے ہیں، لیموں میں موجود اجزاء میٹابولزم کو تیز کرتے ہیں جو وزن کم کرنے کا سبب بنتا ہے۔

لیموں پانی بنانے کا طریقہ

ایک تازہ لیموں کو درمیان سے کاٹ کر کسی برتن میں اس کا رس نچوڑ لیں، ایک گلاس پانی شامل کرکے، حسبِ ذائقہ چینی اور نمک بھی شامل کرلیں، اچھے طرح سے مکس کرکے افطاری کیلئے بہترین مشروب سے فائدہ اٹھائیں

کجھور اور دودھ کا شیک

افطاری میں کھجور اور دودھ کا شیک ہر لحاظ سے ایک بہترین افطاری کا مشروب ہے۔ کھجور میں قدرتی شوگر موجود ہوتی ہے جو توانائی کو فوری بحال کرنے میں مدد کرتی ہے۔ جب کہ دودھ پروٹین اور کیلشیم پر مشتمل ہوتا ہے۔ کھجور اور دودھ کا ملاپ ایک بہترین مشروب تشکیل دیتا ہے

کھجور اور دودھ کا شیک فائبر سے بھرپور ہوتا ہے، یہ ہڈیوں کو بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔ کھجور میں موجود پوٹاشیم دل کی صحت کیلئے اچھی ہوتی ہے۔ اس لیے افطاری کیلئے مشروبات کی فہرست میں کھجور کا استعمال ضرور کریں

کھجور کا شربت بنانے کا طریقہ

تازہ 5 سے 7 اچھی قسم کی کھجوروں کو ایک گلاس ابلے ہوئے دودھ میں اچھے سے بلینڈ کرلیں، اس میں حسبِ ذائقہ چینی اور سبز الائچی شامل کرنے سے اس کا ذائقہ بہتر کیا جاسکتا ہے۔ یہ فوری توانائی کا بہترین ذریعہ ہے اور روزوں کیلئے ایک بہترین مشروب بھی ہے۔

رمضان المبارک کا مہینہ صبر اور برداشت کا مہینہ ہوتا ہے، اس مہینے میں مسلمان اللہ کی خاطر بھوک پیاس برداشت کرتے ہیں۔ رمضان المبارک میں جہاں روحانی پاکیزگی کا سامان کیا جاتا ہے وہیں جسمانی صحت کو بھی بہتر کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔

افطار کے وقت ایک صحت مند مشروب کا انتخاب آپ کے پورے دن کی تھکاوٹ کو اتارنے کے ساتھ ساتھ توانائی کو بھی بحال کرنے کا زریعہ ہوتی ہے۔ اس لیے ایک صحت مند مشروب کا انتخاب کریں، جو آپ کے ذائقہ کے مطابق ہو۔ کوشش کریں ایک سے زیادہ مشروب ایک ساتھ نہ پئیں، یہ فائدے کی بجائے الٹا نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *