روزہ روحانی پاکیزگی اور جسمانی پاکیزگی کا دوسرا نام ہے۔ روزے کے طبی بنیادوں پر بے شمار فوائد ہیں۔ حالانکہ روزے میں سارا دن بھوکا پیاسا رہنا ہوتا ہے۔ لیکن سائنسی طور پر روزہ بے شمار فوائد کا حامل عمل ہے۔
روزے کے صحت پر اثرات اور روزے کے فوائد
روزہ رکھنا نہ صرف ایک مذہبی فریضہ ہے بلکہ سائنسی طور پر بھی روزے کے بے شمار طبی فوائد ہیں۔ رمضان کے دوران اور رمضان کے بعد روزے کے صحت پر اثرات سامنے آتے ہیں۔ اگر رمضان میں ایک صحت مند طرز زندگی اپنایا جائے تو روزے کے صحت پر اثرات مثبت ہوسکتے ہیں۔
ذیل میں رمضان میں روزے کے صحت پر اثرات سے متعلق معلومات اور روزے کے فوائد بتائے جارہے ہیں۔
روزے کے صحت کیلئے 10 فائدے
وزن میں کمی
روزے میں سارا دن بھوکا پیاسا رہنا ہوتا ہے۔ اس لیے روزے رکھنے سے جسم کو کم کیلوریز ملتی ہیں۔ ایسی صورت میں جسم توانائی حاصل کرنے کیلئے جسم میں جمع شدہ یا وافر چربی کو توانائی کی صورت میں خرچ کرتا ہے۔ اور یوں جسم سے وافر چربی تحلیل ہوکر وزن میں کمی کا باعث بنتی ہے۔ وزن میں کمی کیلئے روزے بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔
یہاں کلک کرکے جانیں رمضان میں وزن کم کرنے کے صحت مند طریقے
زہریلے مادوں کا اخراج
روزے کی حالت میں جسم کو خوراک نہیں ملتی۔ تو جسم میں جمع شدہ چربی کی تحلیل کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔ چربی کے خلیات میں زہریلے مادے اور بھاری دھاتیں جو جسم کیلئے نقصان دہ ہوتی ہیں۔ وہ بھی تحلیل ہوکر جگر اور گردوں کے ذریعے جسم سے باہر نکلتی ہیں۔
اس کے علاوہ روزے کے دوران معدہ اور آنتیں خوراک کو ہضم کرنے کے بوچھ سے آزاد ہوتی ہیں۔ روزے کے دوران وہ اپنی مرمت اور صفائی کا عمل بہتر طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے اپنی کارکردگی کو بہتر بناتی ہیں۔ روزے کے دوران تمام جسم سے زہریلے مادوں کا اخراج ہوتا ہے۔ جو روزے کے صحت کیلئے فائدے کو مزید بڑھاتا ہے۔
شوگر لیول مستحکم
روزہ میں شوگر لیول کو بھی کسی حد تک مستحکم کیا جاسکتا ہے۔ کیونکہ روزے کے دوران انسولین کی حساسیت بڑھ جاتی ہے۔ جو شوگر کے مریضوں کیلئے نہایت ہی فائدہ مند ہوتی ہے۔ روزے کے دوران بلڈ میں شوگر لیول کی مقدار متوازن سطح پر رہتی ہے۔ لیکن شوگر کے مریضوں کو روزے رکھنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کرلینا چاہیے۔ اور روزوں میں سحری اور افطاری کیلئے ایک بہترین ڈائیٹ پلان تشکیل دینا چاہیے۔
ہاضمہ میں بہتری
روزے کے دوران معدے کو سکون ملتا ہے۔ روزے میں چونکہ سحر و افطار میں کھانا پینا ہوتا ہے۔ اس درمیان معدہ خالی رہتا ہے۔ اور اس دوران معدہ اپنی بحالی کا کام سرانجام دیتا ہے۔ جس میں سب سے زیادہ فائدہ ہاضمہ میں بہتری کی صورت میں ہوتا ہے۔ معدہ میں گیس،تیزابیت اور قبض جیسے مسائل سے چھٹکارا بھی ملتا ہے۔ لیکن اس کیلئے آپ کو ایک صحت مند سحری اور افطاری کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔
یہاں کلک کر کے جانیں رمضان میں صحت مند افطاری کے لیے 10 بہترین غذائیں
دماغی صحت میں بہترین
روزہ روحانی پاکیزگی کے ساتھ ساتھ ذہنی سکون کا باعث بھی بنتا ہے۔ روزوں کے دوران دماغ کی کارکردگی میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے، روزے کے دوران بی ڈی این ایف میں اضافہ ہوتا ہے جوکہ دماغی ذہانت اور یاداشت کو بہتر کرنے میں مدد کرتا ہے۔
روزہ صبر، نظم و ضبط اور شکرگزاری کا درس دیتا ہے، جو مجموعی طور پر ذہنی سکون کا باعث بنتا ہے۔ اور روزے کے صحت کیلئے فائدے میں سب سے بڑا فائدہ دماغی سکون کا ہوتا ہے جو تمام رمضان دیگر مہینوں سے ہٹ کر ہمیں ملتا ہے۔
خون کی صفائی
روزے رکھنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہوتا ہے کہ روزوں سے خون میں موجود جسم کیلئے خطرناک مادوں کا اخراج ہوتا ہے، یہ اخراج گردوں کے ذریعے اور بعدازاں پیشاب کے راستے ہوتا ہے۔ روزے کے صحت کیلئے فائدے میں یہ بھی ایک بہترین سرگرمی ہوتی ہے مجموعی طور پر تمام جسم کیلئے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔
جسمانی توانائی میں اضافہ
روزوں کے دوران دیگر دنوں سے ہٹ کر اچھی اور صحت بخش غذا کا انتخاب کیا جاتا ہے جو کہ جسمانی توانائی میں اضافہ کرنے کا سبب بنتی ہیں۔ اگرچہ روزوں کے دوران زیادہ دیر تک کچھ کھایا پیا نہیں جاتا تو جسم توانائی حاصل کرنے کیلئے چربی اور گلوکوز کو بہتر سے استعمال میں لاتا ہے جو جسمانی توانائی میں اضافہ کا باعث بنتا ہے۔
تناؤ میں کمی
روزے رکھنے سے کورٹیسول ہارمون جو کہ تناؤ کا ہارمون ہوتا ہے اس کی سطح میں کمی واقع ہوتی ہے، جو ذہنی سکون اور تناؤ میں کمی کا باعث بنتی ہے۔ اس لیے روزوں کے دوران روزہ دار کو ذہنی تناؤ کے مسائل سے چھٹکارا ملتا ہے۔ اور پورا مہینہ خوش و خرم گزرتا ہے۔
دل کی صحت میں بہتری
روزے رکھنے سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے، جو کولیسٹرول، بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر کو متوازن سطح پر رکھنے میں مدد کرتی ہے، خون کی روانی بہتر ہونے سے دل کی بیماریوں کے خطرات میں بھی کمی واقع ہوتی ہے، یہ بات سائنسی طور پر بھی تحقیق شدہ ہے کہ دل کی صحت میں بہتری کیلئے روزہ بہترین کردار ادا کرتا ہے۔
بلڈ پریشر میں کمی
روزہ رکھنے سے خون کا دباؤ خاصا کم ہوجاتا ہے، کیونکہ روزے میں متوازن غذا کھائی جارہی ہوتی ہے جو بلڈ پریشر یا بلند فشار خون کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہے۔ اگر روزوں میں متوازن خوراک کا استعمال نہ کیا جائے تو روزے کے فوائد ملنے کی بجائے الٹا نقصان کا خدشہ ہوتا ہے
روزہ گناہوں کے خلاف ڈھال کا کردار تو ادا کرتا ہی ہے، لیکن یہ صحت کو بھی بہتر کرنے میں مدد کرتا ہے۔ روزے کے صحت کیلئے فائدے بہت زیادہ ہیں، لیکن ان فوائد سے مستفید ہونے کیلئے سحر و افطار میں اچھا ڈائیٹ پلان ہونا ضروری ہے۔ اس سے روزے کے فوائد اور بھی زیادہ کیے جاسکتے ہیں
روزے کے دوران اگر صحت مند غذائی عادات نہ اپنائی جائیں تو اس کا نقصان بھی ہوتا ہے، جو ڈی ہائیڈریشن، غذائی کمی اور دائمی بیماریوں کو بڑھانے میں کردار ادا کرسکتی ہیں۔