لونگ ایک ادھ کھلا خشک پھول ہے۔ یہ قدرت کا ایک عظیم تحفہ ہے جو نہ صرف کھانوں کا ذائقہ بڑھاتا ہے۔ بلکہ صحت کے حوالے سے بھی لونگ کے فوائد بہت زیادہ ہیں جن سے لوگ شائد ہی واقف ہیں۔
مردانہ طاقت بڑھانے جلد کے مسائل، ہاضمے کیلئے، وزن کم کرنے، ذہنی سکون۔ اور دیگر صحت کے فوائد کیلئے لونگ کا صدیوں سے استعمال کیا جارہا ہے۔
لونگ کے فوائد
لونگ کے بے شمار فوائد ہیں جو اسے ایک سپر فوڈ کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ یہاں لونگ کے چند اہم فوائد آپ کے سامنے رکھے جارہے ہیں۔
لونگ مردانہ طاقت کا خزانہ
مردانہ طاقت کو بڑھانے کیلئے لونگ سے بہتر کوئی بھی چیز نہیں ہے۔ یہ جسم میں خون کی روانی کو بہتر کرتی ہے۔ اور مردوں میں جنسی قوت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
جنسی ہارمونز میں فائدہ مند
مرد اور خواتین میں جنسی ہارمونز کی کمی میں لونگ کا استعمال اپنے ساتھ بے شمار فوائد رکھتا ہے۔ جن مردوں اور عورتوں میں جنسی خواہش کی کمی ہوتی ہے ان کو لونگ کا استعمال کرنا چاہیے۔
لونگ کے چند ہی دنوں کے استعمال سے جنسی ہارمونز میں اضافہ ہوگا۔ جو جنسی خواہش کو بڑھا دے گا۔ جنسی خواہش کی کمی کیلئے لونگ کا استعمال مرد و عورت دنوں کیلئے یکساں مفید ہوتا ہے۔
ٹائمنگ میں اضافہ
مردانہ ٹائمنگ بڑھانے کیلئے لونگ کو صدیوں سے استعمال کیا جارہا ہے۔ لونگ کے استعمال سے خون کی گردش میں اضافہ ہوتا ہے۔ لونگ میں موجود یوجینول نامی مرکب جنسی اعضاء میں خون کی گردش کو بڑھاتا ہے۔ جس سے ۔جنسی کارکردگی میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے
لونگ کے فوائد سے مستفید ہونے اور ٹائمنگ میں اضافہ کیلئے لونگ کی چائے۔ لونگ کا عرق یا لونگ کا پاؤڈر ایک خاص مقدار میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
سپرم کاؤنٹ میں اضافہ
لونگ مردانہ زرخیزی یا سپرم کاؤنٹ کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ لونگ میں موجود اجزاء سپرم کاؤنٹ میں اضافہ کرنے کا باعث بنتے ہیں۔ لونگ کو بانچھ پن کے علاج کیلئے ایک بہترین دوائی کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ایک 2013 کی تحقیق کے مطابق لونگ کے عرق اور تیل میں وہ اجزاء موجود ہوتے ہیں۔ جو سپر کی حرکت کو بہتر بنانے اور سپر کاؤنٹ اضافہ کرنے کیلئے ضروری سمجھے جاتے ہیں۔
لونگ کی چائےکے فوائد
لونگ کی چائے کے بے شمار فوائد ہیں، یہ مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد کرتی ہے۔ لونگ جسم سے فری ریڈیکلز کے اثرات کو ختم کرتی ہے۔ اس کی وجہ لونگ میں اینٹٰی آکسیڈنٹس خوبیوں کا ہونا ہے۔
لونگ کی چائے کھانسی میں فائدہ مند ہوتی ہے۔ جب کہ ہاضمہ کیلئے بھی لونگ کی چائے اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ بھی لونگ کے فوائد بے شمار ہیں جو نیچے بیان کیے جارہے ہیں۔
لونگ کی چائے خون کی گردش کو بہتر کرنے میں مدد کرتی ہے۔
لونگ کی چائے میٹابولزم کو تیز کرتی ہے جس سے وزن میں کمی ہوتی ہے۔
منہ کی بدبو ختم کرنے کیلئے بھی لونگ کی چائے فائدہ مند ہوتی ہے۔
لونگ کی چائے جسم کو ریڈیکلز کے اثرات سے بچاتی ہے۔
لونگ کی چائے بنانے کا طریقہ
لونگ کی چائے بنانے کیلئے4-3 لونگ ڈیڑھ کپ پانی میں 5 منٹ تک ابالیں۔ اس میں دار چینی یا ادرک بھی شامل کی جائے تو افادیت بڑھائی جاسکتی ہے۔ اچھے سے ابال آنے کے بعد کپ میں ڈال کر اس میں ایک چمچ شہد ڈال لیں۔
لونگ کی چائے اپنے ذائقہ کے ساتھ ساتھ بے شمار فوائد کی حامل ہوتی ہے۔
لونگ کے استعمال کا طریقہ
لونگ کو زیادہ تر کھانوں میں خوشبو اور ذائقہ بڑھانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن لونگ کے فوائد حاصل کرنے اور صحت کے حوالے اس کا استعمال مختلف ہوتا ہے۔
دانت کے درد میں لونگ کا استعمال
دانت کے درد کیلئے لونگ کا استعمال بہت زیادہ عام ہے۔ لونگ کے تیل کو روئی میں بھگو کر متاثرہ دانت پر لگانے سے دانت کے درد سے نجات ملتی ہے۔
ہاضمہ کیلئے لونگ کا استعمال
ہاضمہ میں بہتری کیلئے لونگ کا عرق یا لونگ کا تیل چند بوندیں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ لونگ کی چائے پینے سے بھی ہاضمہ میں اضافہ ہوتا ہے۔
کھانسی اور نزلہ میں لونگ کا استعمال
کھانسی میں افاقہ کیلئے اور نزلہ سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے لونگ کے فوائد بہت زیادہ متاثر کن ہیں۔ لونگ کا پاؤڈر شہد کے ساتھ استعمال کرنے سے کھانسی سے نجات ملتی ہے۔ جبکہ لونگ کی چائے بھی کھانسی اور نزلہ میں بہت زیادہ فائدہ دیتی ہے۔
لونگ کا پانی کے فوائد
لونگ کا پانی اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتا ہے۔ کیونکہ لونگ میں قدرتی طور پر اینٹی بیکٹیریل، اینٹٰی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ جو صحت کیلئے لونگ کی اہمیت کو بڑھاتی ہیں
لونگ کے پانی کے فوائد درج ذیل ہیں۔
مدافعتی نظام کو بہترکرتا ہے
لونگ میں وٹامن سی کی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو مدافعتی نظام کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرتی ہیں۔
سوزش کو کم کرتا ہے
لونگ انفلیمیٹری خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔ جو سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ اس لیے سوزش میں لونگ کا پانی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ لونگ کا پانی بنانے کا طریقہ نیچے درج ہے۔
جلد کی صحت کو بہتر بناتا ہے
لونگ کے پانی کے استعمال سے جلدی مسائل جیسا کہ کیل، مہاسے اور ایکنی سے بھی چھٹکارا ملتا ہے۔ لونگ کا پانی اینٹٰی بیکٹیریل ہوتا ہے۔ یہ ایکنی کی وجہ بننے والے بیکٹیریا کو ختم کرتا ہے اور جلد کو صاف شفاف بناتا ہے۔
ذہنی تناؤ کو کم کرتا ہے
لونگ کے فوائد میں ایک یہ بات بھی تحقیق نے ثابت کی ہے۔ کہ لونگ کا پانی تناؤ کو کم کرنے اور دماغی سکون کیلئے بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔ اس لیے تناؤ میں لونگ کا پانی استعمال کیا جائے تو دماغی اضطراب اور تناؤ میں کمی کی جاسکتی ہے۔
لونگ کا پانی بنانے کا طریقہ
دو کپ پانی کو چولہے پر چڑھا کر 2 سے 3 منٹ تک ابالیں۔ پھر اس میں 7-6 لونگ ڈال کر مزید 5 منٹ تک ابالیں، بعد میں اس پانی کو کسی دوسرے برتن میں چھان لیں اور گرم گرم استعمال کریں۔ لونگ کا یہ پانی بہت سے فوائد کا حامل ہوتا ہے۔
لونگ کے پانی میں شہد ڈال کر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے یہ عمل قوت مدافعت بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔
جبکہ جلد کی صحت کیلئے لونگ کا پانی بنانے کا طریقہ مختلف ہے۔ ایک لیٹر پانی میں 20 لونگ ڈال کر 12 گھنٹے کیلئے رکھ دیا جائے اور پھر اس پانی کو چھان کر کسی دوسرے برتن میں منتقل کر دیا جائے اور فریج میں محفوظ کرلیا جائے۔
دن میں دو بار اس پانی میں روئی بھگو کر چہرے پر آہستہ سے ملیں۔ چند ہی دنوں کے استعمال سے جلد کی تازگی میں فرق محسوس ہوگا، اور جلد تروتازہ اور ایکنی فری ہوجائے گی۔
مزید لونگ کے فوائد سے مستفید ہونے کیلئے اسے اپنے کھانوں میں ضرور استعمال کریں۔
لونگ کے تیل کے فوائد
لونگ کے تیل کے بے شمار فوائد ہیں، یہ دانت کے درد میں فائدہ دیتا ہے۔ جلد اور بالوں کی صحت کیلئے بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔ جبکہ جسم کے کسی حصے میں درد کی صورت میں بھی زیتون یا سرسوں کے تیل کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
لونگ کے تیل کو کسی بھی استعمال میں لانے سے پہلے اسے کسی دوسرے تیل جیسا کہ ناریل کا تیل، سرسوں کا تیل یا زیتوں کے تیل میں ملا کر استعمال کرنا چاہیے
شوگر کے مریضوں کیلئے فائدہ مند
لونگ شوگر کے مریضوں کیلئے بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔ لونگ گلوکوز کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
لونگ کے نقصانات
لونگ کے فوائد کے ساتھ ساتھ لونگ کے نقصانات بھی ہیں۔ جن کی احتیاطی تدابیر نہایت ہی ضروری ہیں، یہاں لونگ کے چند نقصانات درج ذیل ہیں
جلد اور منہ میں جلن کا باعث
لونگ کا تیل بہت زیادہ طاقتور ہوتا ہے۔ اسے اگر براہ راست جلد یا منہ پر لگایا جائے تو جلن اور سوزش کا باعث بن سکتا ہے۔ حساس جلد والے افراد لونگ کے استعمال سے پہلے اپنے معالج سے ضرور رابطہ کرلیں۔
معدہ میں بدہضمی
زیادہ مقدار میں لونگ کا استعمال بدہضمی کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ معدہ میں تیزابیت اور سینے میں جلن کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔ اس لیے لونگ، لونگ کا تیل اور لونگ کی چائے مناسب مقدار میں پینی چاہیے۔
جگر کیلئے نقصان دہ
لونگ میں وافر مقدار میں یوجینول مرکب پایا جاتا ہے۔ لونگ کا زیادہ استعمال جگر پر دباؤ ڈال سکتاہے۔ اس لیے لونگ کے فوائد حاصل کرنے کیلئے اسے کم مقدار میں استعمال کیا جائے۔
لونگ کے استعمال سے پہلے احتیاطی تدابیر
لونگ کو ہمیشہ کم مقدار میں استعمال کرنا چاہیے۔ چاہے وہ لونگ کا پاوڈر ہو، ثابت لونگ ہوں، لونگ کا تیل ہو یا پھر عرق لونگ۔
شروع میں لونگ کو معمولی مقدار میں استعمال کرنا چاہیے۔ تاکہ چیک کیا جاسکے کہ کوئی الرجک ری ایکشن تو سامنے نہیں آتا۔ اگر کوئی ری ایکشن سامنے نہ آئے تو مقدار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے اپنے طبی معالج سے ضرور مشورہ کرلیں تاکہ نقصان سے بچا جاسکے۔