گرمیوں کا موسم شروع ہوتے ہیں مچھروں کی بھرمار ہوجاتی ہے۔ مچھروں کو بھگانے کیلئے طرح طرح کے لوشن اور دیگر مصنوعات استعمال کی جاتی ہیں لیکن ان کا اثر چند ہی منٹوں کے بعد ختم ہوجاتا ہے۔
مچھروں سے بچاؤ کے آسان طریقے
مچھروں سے بچاؤ نہایت ہی ضروری ہے کیونکہ ہر سال لاکھوں لوگ مچھروں کے کاٹنے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ جبکہ بچے اور بوڑھے افراد اس کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔
یہاں آپ جانیں مچھروں کو بھگانے کے 10 آسان طریقے
لہسن اور لونگ کا سپرے
مچھر لہسن اور لونگ کی تیز بو سے دور بھاگتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مچھر ان دونوں چیزوں سے نفرت کرتے ہیں۔ لہسن اور لونگ کا سپرے آپ کو مچھروں سے دور رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ اور یہ نہایت سستا اور آسان بھی ہے، کیونکہ اسے گھر پر بھی بنایا جاسکتا ہے۔
دو جوئے لہسن کے لے کر انہیں درمیان سے کٹ لگا کر ایک لیٹر پانی میں 6 سے 7 لونگ کے ساتھ 10 منٹ تک ابالیں۔ اور بعد میں کسی شاور یا سپرے مشین کے ساتھ اپنے سونے والے کمرے میں سپرے کردیں۔ چند ہی منٹوں کے بعد مچھر کمرے کو چھوڑ جائیں گے۔
مچھروں کو بھگانے کیلئے یہ ٹوٹکہ نہایت ہی فائدہ مند ثابت ہوا ہے۔
کافور کا دھواں
کافور کے دھویں سے بھی مچھر دور بھاگتے ہیں۔ اس لیے کمرے میں ایک کافور کی ٹکی جلا کر اسے 15 منٹ تک رکھ دیں۔ اور مچھروں کو کمرے سے باہر نکلنے کیلئے محفوظ راستہ فراہم کردیں تو غالب امکان ہے۔ کہ 15 منٹ سے پہلے ہی مچھر کمرے کو چھوڑ جائیں گے۔
کافور کا دھواں گھر کے صحن میں بھی لگایا جاسکتا ہے۔ لیکن اس کیلئے ایک کی بجائے 2 یا 3 ٹکیاں مختلف جگہوں پر رکھنے سے مچھروں سے بچاؤ کیا جاسکتا ہے۔
نیم کے پتوں کا دھواں
نیم کے پتوں کا دھواں نہایت ہی سخت ہوتا ہے۔ یہ ناصرف مچھروں کو بھگانے میں مدد کرتا ہے بلکہ یہ مچھروں کا سرے سے ہی خاتمہ کردیتا ہے۔ گھر کے صحن میں کسی جگہ نیم کے پتوں کو رکھ کر انہیں آگ لگادینی ہے۔ لیکن اسے جلتا نہیں چھوڑنا بلکہ آگ بجاکر دھواں لگا رہنے دینا ہے۔
نیم کے پتوں کا دھواں مچھروں کیلئے انتہائی ناگوار ہوتا ہے۔ یہ مچھر کے نتھنوں میں جاکر انہیں گھر سے بھاگنے پر مجبور کر دیتا ہے۔ اور جو مچھر نہیں بھاگتے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوجاتے ہیں۔
لیموں اور لونگ
لیموں اور لونگ کی خوشبو مچھروں کو بہت بری لگتی ہے۔ اور اگر ان دونوں کو ملا کر مچھروں کے خلاف استعمال کیا جائے تو اس کا اثر اور بھی زیادہ ہوجاتا ہے۔
ایک درمیانے سائز کے لیموں کو درمیان سے کاٹ کر ان دونوں حصوں میں 5 سے 6 عدد لونگ ایک حصہ میں لونگ لگا کر کمرے میں رکھ دیں۔ لیموں اور لونگ کی خوشبو مچھروں کو آپ سے دور بھگائیں گے۔
پودینے کے تیل کی مالش
پودینے کے تیل کی خوشبو بھی مچھروں کو دور بھگاتی ہے۔ رات کو سونے سے پہلے چند قطرے ہتھیلی پر لے کر ہاتھوں، چہرے، پاؤں اور جسم کا جو حصہ ڈھانپا ہوا نہیں اس پر لگا دیں۔ تو رات کو مچھر آپ کے نزدیک آنے کا بھی نہیں سوچیں گے۔
مچھروں کی افزائش روکیں
مچھروں کو اپنی افزائشِ نسل کیلئے چند قطرے پانی کی ہی ضرورت ہوتی ہے۔ جس میں مادہ مچھر اپنے انڈے دیتی ہے۔ جو بعد میں آپ کے گھر میں ہزاروں مچھروں کی موجودگی کی وجہ بنتی ہے۔
اگر آپ کے گھر میں بھی مچھروں کی بہتات ہے۔ تو گھر میں یا گھر کے نزدیک ایسی جگہ تلاش کریں جہاں پانی کھڑا ہو، اس پانی کو ٹھیک طریقے سے ٹھکانے لگائیں تاکہ دوبارہ اس میں مچھر افزائش نسل نہ کرسکیں۔
اس کے علاوہ پودوں کے گملوں میں، باتھ روم، کچن میں بھی پانی کو کھڑے ہونے سے روکا جائے۔ ایسا کرنے سے مچھروں کی افزائش رک جائے گی اور مزید مچھر آپ کو تنگ نہیں کریں گے۔
لیمن گراس کی موم بتیاں
لیمن گراس کی موم بتیاں بھی مچھروں کو بھگانے کیلئے بہت موثر ثابت ہوتی ہیں۔ لیمن گراس میں سیٹرونیلا آئل پایا جاتا ہے۔ جو مچھروں کو بھگانے میں مدد کرتا ہے، گھر لیمن گراس کی موم بتیاں جلانے سے اس کی خوشبو بھی بہت زیادہ محسور کن ہوتی ہے اور مچھروں سے بھی بچاؤ ہوتا ہے۔
برتن دھونے والا لیکوڈ سوپ
مچھر افزائش نسل کیلئے پانی کی طرف راغ ہوتےہیں۔ مچھروں کیلئے ایک آسان ٹریپ یا جال کی ترکیب آپ کے ساتھ شئیر کی جارہی ہے۔ آپ ایک چھوٹے برتن میں پانی لے کر اس میں 5 سے 6 قطرے برتن دھونے والا لیکوڈ سوپ شامل کریں۔ اور اچھے سے مکس کے کر کمرے میں ایک جگہ رکھ دیں
یہ پانی مچھروں کو اپنی طرف متوجہ کرے گا۔ خصوصا مادہ مچھر اس پانی میں اپنے انڈے دے گی۔ مگر اس پانی میں مچھروں کی افزائش کے امکان نہ ہونے کے برابر ہیں، نئے مچھر پروان نہیں چڑھ پائیں گے۔ یوں آپ کو مچھروں سے آسانی سے چھٹکارہ ملے گا، اور مچھروں سے بچاؤ میں مدد ملے گی۔
مچھر دانی کا استعمال
مچھر دانی کا استعمال مچھروں سے بچاؤ میں سب سے زیادہ مدد دیتا ہے۔ سوتے وقت مچھر دانی کا استعمال سب سے محفوظ طریقہ ہے جس سے خود کو مچھروں سے بچایا جاسکتا ہے
مچھروں کو بھگانے والے پودے لگائیں
کچھ ایسے پودے موجود ہیں جن کی خوشبو سے مچھر دور بھاگتے ہیں اور انسانوں کے قریب نہیں آتے، ان پودوں کو اپنے گھروں میں ضرور لگانا چاہیے۔
تلسی کا پودا
تلسی ایک مفید مچھر مارنے اور مچھروں کو دور بھگانے والا پودا ہے۔ اسے اپنے گھر کے گملے میں لگائیں، تلسی کی خوشبو سے مچھر گھر سے دور چلے جائیں گے۔ اس کے علاوہ تلسی کا تیل بھی جسم پر لگایا جائے تو اس کی خوشبو سے مچھر نہیں کاٹتے۔
پیپرمنٹ کا پودا
پودینے کی خوشگوار خوشبو مچھروں کو اچھی نہیں لگتی۔ آپ اپنے گھر میں پیپرمنٹ یعنی پودینے کا پودا لگا کر مچھروں کو بھگاسکتے ہیں۔ گھر میں دو تین جگہوں پر ایک چھوٹے سے گملے میں پودینے کے پودے لگائیں۔ یہ آپ کے گھر میں خوشبو کے ساتھ ساتھ مچھروں سے بھی بچاؤ میں مدد کریں گے۔
آخر مچھر ہمیں کیوں کاٹتے ہیں
مچھر انسان اور جانوروں دونوں کو کاٹتے ہی۔ اس کی سائنسی اور فطری وجوہات ہوسکتی ہیں۔ یہاں چند مختصر بیان کی جارہی ہیں۔
مادہ مچھر کو انڈے دینے کیلئے پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے، جو اسے خون سے ملتا ہے، اسے لیے مچھر انسانوں اور جانوروں کو کاٹتے ہیں۔
جب ایک انسان سانس باہر کی طرف نکالتا ہے تو وہ کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتا ہے۔ جس کو مچھر دور ہی سے محسوس کرتے ہوئے انسان کے قریب آتے ہیں اور انہیں کاٹتے ہیں۔ اس کے علاوہ انسانی جسم کے پسینے کی بو بھی مچھروں کو قریب لاتی ہے۔ جبکہ گہرے رنگ والے کپڑے بھی مچھروں کو اپن طرف متوجہ کرتے ہیں۔
مچھروں کے کاٹنے سے کیسے بچاجائے؟
مچھروں سے بچنے کیلئے گھر میں صفائی سھترائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ روزانہ کی بناد پر نہایا جائے، اور صاف ستھرے کپڑے پہنے جائیں۔ اوپر بیان کیے گئے طریقے مچھروں کو بھگانے اور مچھروں سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔