گرمیوں میں گوند کتیرا کے حیرت انگیز فائدے

گرمیوں میں گوند کتیرا کے حیرت انگیز فائدے

ایران کے پہاڑوں پر اگنے والے ایک خاص درخت سے ایک گوند کی طرح کا مرکب حاصل کیا جاتا ہے جسے خشک کرکے استعمال کے قابل بنایا جاتا ہے، اور اسے گوند کتیرا کے نام دیا جاتا ہے۔

گوند کتیرا کا رنگ سفید پیلا ہوتا ہے اور یہ بے ذائقہ مرکب ہے۔ جسے پانی میں آسانی سے حل کیا جاسکتا ہے۔

گرمیوں میں ٹھنڈک حاصل کرنے کا ذریعہ

گوند کتیرا کا زیادہ تر استعمال گرمیوں میں کیا جاتا ہے۔ یہ گرمی دور کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ اس کے استعمال سے جسم میں ٹھنڈک پیدا ہوتی ہے اور جسم ڈی ہائیڈریٹ رہتا ہے۔

گوند کتیرا کے فوائد

گوندکتیرا کے بے شمار فوائد ہیں جو اسے منفرد بناتے ہیں۔ گرمیوں میں گوندکتیرا کا استعمال دوسرے دنوں کے مقابلے میں زیادہ ہوجاتا ہے۔

یہاں اس کے کچھ فوائد بیان کیے جارہے ہیں۔

خوبصورت جلد

گوند کتیرا ایک قدرتی جیل جیسی ساخت رکھتا ہے جو جلد کو اندر سے نمی فراہم کرتا ہے۔ یہ جلد کو نرم بنانے کے ساتھ ساتھ کھردرا پن بھی دور کرتا ہے۔ اس میں اینٹی ایجنگ خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جلد کو جھریوں سے محفوظ رکھتی ہیں

اس کے علاوہ یہ کیل مہاسوں اور چہرے کے دانوں سے نجات بھی دلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے جلد کی خوبصورتی کیلئے مشروب یا سکرب کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ہاضمہ میں بہتری

گوند کتیرا میں قدرتی فائبر موجود ہوتا ہے جو کہ آنتوں کی صحت کیلئے بہت زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔ یہ قبض کے خاتمہ میں مدد کرسکتا ہے۔ جبکہ اپنی ٹھنڈی تاثیر کے باعث معدے اور سینے کی جلن میں بھی فائدہ دیتا ہے۔

آنتوں میں موجود گندے مادوں کو نرم کرکے اخراج میں مدد دیتا ہے۔ ہاضمہ میں بہتری کے حوالے سے گوند کتیرا کے بے شمار فوائد ہیں۔

کمزوزی اور تھکن دور کرے

صدیوں سے یونانی طب میں گوند کتیرا کا استعمال توانائی بحال کرنے، جسم کو ٹھنڈک پہنچانے، اعصابی کمزوری اور تھکاوٹ دور کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

گوند کتیرا جسم میں پانی جمع کرکے اسے ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔ دماغ اور اعصابی نظام کو سکون پہنچاتا ہے، اس میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو ذہنی دباؤ کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

گرمیوں میں کمزوری دور کرنے اور تھکن سے نجات پانے کیلئے گوند کتیرا کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ نیچے کچھ طریقے بیان کیے گئے ہیں آپ پڑھ سکتے ہیں

پیشاب کی جلن سے بچائے

اکثر گرمیوں کے موسم میں لوگ باربار پیشاب کی جلن کی شکایت کرتے ہیں۔ پیشاب کی نالی میں جلن ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔ گوند کتیرا ایسی صورت حال میں فائدہ پہنچاتا ہے، یہ پانی جذب کرکے جسم میں نمی کو برقرار رکھتا ہے۔ پیشاب کی نالی کی سوزش کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ پیشاب کی روانی کو بہتر بناتا ہے۔

معدہ جگر کی گرمی دور کرے

گوند کتیرا کی تاثیر سرد ہوتی ہے، یہ گرم مزاج لوگوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ جن لوگوں کو معدہ اور جگر کی گرمی کی شکایت رہتی ہے انہیں چاہیے کہ وہ گوندکتیرا کا شربت استعمال کریں تو چند ہی دنوں میں بہترین نتائج سامنے آئیں گے۔

مدافعتی نظام کو مضبوط بنائے

گوند کتیرا میں اینٹی آکسیڈینٹس اجزاء پائے جاتے ہیں، یہ اینٹی آکسیڈینٹس جسم کے خلیات کو نقصان پہنچانے والے فری ریڈیکلز سے لڑتے ہیں۔ اس کے علاوہ گوندکتیرا میں فائبر پایا جاتا ہے جو آنتوں میں موجود فائدہ مند بیکٹیریا کی پرورش کرتا ہے اور یہ  بیکٹیریا مدافعتی نظام کا حصہ ہوتے ہیں۔

قوت مدافعت بڑھانے کیلئے گوند کتیرا کا استعمال مختلف طریقوں سے کیا جاسکتا ہے۔ اسے دودھ میں ڈال کر ساتھ بادام اور کھجور شامل کر کے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

گرمی دانوں سے بچائے

گرمی دانے جسم میں گرمی کی وجہ سے بنتے ہیں، گوند کتیرا کی تاثیر سرد/ٹھنڈی ہوتی ہے۔ جو جسم کو اندرونی طور پر بھی ٹھنڈک پہنچاتی ہے۔ ایسے لوگ جن کو گرمی دانوں کی شکایت رہتی ہے وہ گرمیوں میں اس کا شربت استعمال کریں۔

گوند کتیرا استعمال کرنے کا صحیح طریقہ

گوند کتیرا استعمال کرنے کا صحیح طریقہ

کچھ لوگوں کو اس کے استعمال کا ٹھیک طریقہ معلوم نہیں ہوتا، گوند کتیرا کو سفوف کی حالت میں استعمال کرنے نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ یہ سفوف کی حالت میں پانی کے ساتھ مل کر پھول جاتا ہے، اس پیٹ میں گیس اور اپھارہ کی وجہ بن سکتا ہے۔

گوند کتیرا کو صاف کرکے اسے رات میں پانی میں بھگو دینا چاہیے، صبح کے وقت جیلی نما مادہ بنا ہوگا تو اسے نکال کر دودھ یا پانی میں چینی یا شکر ڈال کر اچھے سے ہلا کر استعمال کرنا چاہیے۔

گوند کتیرا کا شربت

گرمیوں کے موسم میں گوند کتیرا کا شربت بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ جسم کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے۔ اور معدے اور جگر کی گرمی کو دور کرتا ہے۔ شربت بنانے کے مختلف طریقے ہوسکتے ہیں، یہ دودھ میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

جبکہ جام شیریں، روح افزاء، لیموں پانی اور سادہ پانی میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ گوند کتیرا کے شربت میں بادام، کھجور، تخم بالنگو اور سبز الائچی کا استعمال کیا جائے تو ذائقہ اور فوائد میں اضافہ ہوتا ہے۔

مردوں میں گوند کتیرا کے فوائد

مردوں میں گوند کتیرا کے فوائد بہت زیادہ ہیں۔ طب یونانی میں جنسی قوت کی ادویات میں گوندکتیرا کا لازمی استعمال کیا جاتا ہے۔

جریان اور قطروں کو روکے

اکثر لڑکوں کو مثانہ کی کمزوری کی وجہ سے قطروں اور جریان کی بیماری پریشان کیے رکھتی ہے، جس کی وجہ سے وہ مختلف حکیموں اور ادویات کے ساتھ اس کا علاج کرتے رہتے ہیں، مگر اس سے نجات نہیں ملتی۔

جریان اور قطروں کا شکار افراد اگر گوند کتیرا کا استعمال کریں تو بہت جلد یہ بیماری ٹھیک ہوجائے گی۔

مردانہ قوت میں اضافہ

گوند کتیرا مردانہ طاقت میں اضافہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے، یہ منی کو گاڑھا کرتی ہے۔ مثانہ کو تقویت دیتی ہے۔ جبکہ یہ جسم میں طاقت اور توانائی بحال کرکے جنسی تعلق کے وقت کاکردگی کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے۔

عورتوں میں گوند کتیرا کے فوائد

خواتین کیلئے بھی گوند کتیرا کافی فوائد کا حامل مرکب ہے۔ نیچے کچھ درج ذیل ہیں۔

چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ

یہ جلد کو اندر سے ہائیڈریٹ کرتا ہے۔ جلد کو نرم و ملائم رکھتا ہے، داغ دھبے اور جھریاں کم کرتا ہے۔ جلد کی چمک میں اضافہ کرتا ہے۔ سن برن (گرمی سے جھلساؤ) اور گرمی دانوں سے بچاتا ہے۔

گوند کتیرا کا فیس ماسک

ایک چمچ گوند کتیرا کو رات بھر ایک کپ پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔ صبح جیلی نما مادہ کو پانی سے الگ کر کے اس میں دو چمچ عرق گلاب، ایک چمچ شہد، اور ایک چمچ لیموں کے رس کو مکس کرکے چہرے پر 20 منٹ کیلئے لگا دیں۔

 20 منٹ کے بعد نیم گرم پانی کے ساتھ منہ دھولیں، یہ عمل ہفتہ میں 2 بار دہرائیں اور گلابی اور چمکدار رنگت پائیں بنا کسی سائیڈ ایفیکٹ کے

جن لوگوں میں جلد کی الرجی کی شکایت ہو وہ پہلے کسی ماہر جلدی امراض سے مشورہ کرلیں۔

بالوں کی مضبوطی

گوند کتیرا میں کیلشیم اور میگنیشیم پایا جاتا ہے۔ یہ بالوں کو جڑوں سے مضبوط کرتا ہے۔ خشکی کو ختم کرتا ہے اور اعصاب کو طاقت دیتا ہے۔ جن خواتین کو بالوں کے مسائل ہوں وہ کچھ دنوں کیلئے اس کا استعمال کریں تو اچھے نتائج حاصل ہوں گے۔

گوند کتیرا قدرت کا انمول تحفہ ہے، یہ صدیوں سے طب یونانی میں استعمال ہوتا آرہا ہے۔ جو جسم کو ٹھنڈک پہنچانے کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت میں اضافہ، ہاضمہ کی بہتری، مرانہ کمزوری کا خاتمہ، جریان کا خاتمہ اور مزید دوسرے فوائد کا حامل ہے۔

یہ ایران کے پہاڑی علاقوں پر موجود کانٹے دار جھاڑیوں سے حاصل ہوتا ہے۔ پاکستان، انڈیا، انڈونیشیا، سوڈان اور ویتنام میں بھی یہ ان درختوں سے حاصل کیا جاتا ہے، اس کا زیادہ استعمال طب یونانی میں کیا جاتا ہے۔

گوند کتیرا کو شروع میں کم مقدارمیں استعمال کرنا چاہیے، کچھ لوگوں میں یہ الرجی کا سبب بن سکتا ہے۔ اس لیے اس کے استعمال سے پہلے ماہر غذائیت سے مشورہ ضرور کیا جائے۔

Facebook
Twitter
WhatsApp

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *