تربوز کا جوس گرمی کا توڑ

تربوز کا شربت

موسم گرما کے آتے ہی جسم میں پانی کی کمی، تھکن اور بے چینی کی شکایت عام ہوجاتی ہے۔ ایسے میں تربوز کا جوس گرمی سے بچاؤ کیلئے اور پانی کی کمی پورا کرنے کیلئے ایک قدرتی تحفہ ہے۔

تربوز کے جوس کے فوائد

تربوز کا شربت نہ صرف قدرتی اور مزیدار مشروب ہے۔ بلکہ یہ جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کے ساتھ ساتھ جلد کو بھی تروتازہ رکھتا ہے۔ تربوز کے شربت کے فوائد درج ذیل ہیں۔

پانی کی کمی کو پورا کرے

گرمیوں کے موسم میں جسم میں پانی کی کمی ایک عام مسئلہ ہے۔ جو اپنے ساتھ مزید مسائل لے کر آتا ہے۔ ایسے میں تربوز کا رس قدرت کا خزانہ ہے تربوز میں 90 فیصد پانی ہوتا ہے۔ یہ جسم کو ڈی ہائیڈریٹ ہونے سے بچاتا ہے۔

تربوز کا شربت گرمی میں پیاس بجھانے کے ساتھ ساتھ جسم میں نمی کو برقرار رکھتے ہوئے جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔

ہیٹ ویو کا علاج

موسم گرما میں جب درجہ حرارت بہت زیادہ ہوجاتا ہے تو ہیٹ اسٹروک یا ہیٹ ویو ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ تربوز کا جوس ہیٹ اسٹروک کے علاج میں ایک بہترین قدرتی مشروب ہے۔

اس میں موجود وافر مقدار میں پانی، الیکٹرولائٹس، میگنیشیم اور پوٹاشیم جیسے اجزا جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ گرمیوں میں ہیٹ سٹروک سے بچنے کیلئے تربوز کا شربت پینا انتہائی مفید ہے۔

جلد کو تروتازہ کرے

تروتازہ، خوبصورت اور چمکدار جلد ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے۔ خاص طور پر جب گرمیوں کے موسم میں دھوپ،پسینہ اور گردوغبار جلد کو خراب کرتے ہیں۔ اس صورت حال میں تربوز کا جوس جلد کو تروتازہ اور چمکدار بناتا ہے۔

تربوز میں موجود پانی جلد کو اندر سے نمی مہیا کرکے خشکی کو دور کرتا ہے۔ اس میں وٹامن اے اور سی پایا جاتا ہے، جبکہ یہ اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات بھی رکھتا ہے۔ جو جلد کے نئے خلیات بنانے میں مدد کرتا ہے۔ جبکہ وٹامن سی کولیجن بنانے کیلئے اہم ہوتی ہے۔ کولیجن جلد کو نرم، چمکدار اور جوان بناتی ہے۔

جلد کو خوبصورت اور چمکدار بنانے کیلئے تربوز کے جوس کے علاوہ تربوز کا ماسک بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

معدے کی گرمی کا علاج

گرمیوں میں اکثر لوگوں کو معدے کی تیزابیت اور گرمی کی شکایت رہتی ہے۔ تربوز کا رس معدے کی جلن، تیزابیت اور معدہ کی گرمی کو کم کرتا ہے۔  تربوز میں موجود فائبر ہاضمے کو تیز کرتا ہے۔

موسم گرما میں ترتوز کا جوس معدے کے مریضوں کیلئے ایک بہترین دوا ہوسکتی ہے۔ لیکن اسے کم مقدار میں وقفے سے کھانا چاہیے تاکہ یہ معدہ پر بوجھ نہ بنے۔

جگر کی گرمی کا علاج

گرمیوں میں معدے کی گرمی کے ساتھ ساتھ جگر کی گرمی کی شکایات بھی سامنے آتی ہے۔ جگر کی گرمی کی علامات میں جسم میں گرمی محسوس ہونا، منہ میں چھالوں کا بننا، پیٹ میں جلن اور چڑچڑاپن کا ہونا شامل ہیں۔

ان علامات میں تربوز کا شربت ایک قدرتی ٹھنڈک پہنچانے والا مشروب ہے۔ تربوز جگر سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اور جگر کے افعال کو بہتر بناتا ہے۔ تربوز جگر کی گرمی دور کرنے کیلئے ایک سستا اور موثر دیسی علاج ہے۔

وزن کم کرے

جن افراد کا وزن زیادہ ہے ان کیلئے تربوز کا جوس ایک بہترین کم کیلوریز والا مشروب ہے۔ اس میں پانی زیادہ ہوتا ہے جو پیٹ کو بھرے رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ اور بار بار بھوک لگنے کو روکتا ہے۔ تربوز میں قدرتی شکر موجود ہوتی ہے جو جسم کو توانائی فراہم کرتی ہے لیکن بلڈ شوگر لیول کو اچانک بڑھنے نہیں دیتی۔

تربوز میں موجود فائبر نظامِ ہضم کو بہتر بناتا ہے جس سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے۔ یہ عمل چربی پگھلانے میں مدد کرتا ہے۔

سستی اور تھکن دور کرے

گرمیوں میں اکثر لوگ ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے جسم میں سستی، تھکن اور کمزوری پیدا ہوتی ہے۔ ایسے میں تربوز ایک قدرتی انرجی بوسٹر کے طور پر کام کرتا ہے۔ تربوز کا ایک گلاس جوس نیند اور سستی کو ختم کرنے کیلئے کافی ہوتا ہے۔

تربوز کے جوس میں موجود پوٹاشیم پٹھوں کو فوری آرام دیتا ہے۔ جبکہ اس میں موجود فریکٹوس، وٹامن بی، سی اور وافر مقدار میں موجود پانی جسم کو فوری توانائی فراہم کرتا ہے۔ گرمیوں کے دنوں میں سستی اور تھکن دور کرنے کیلئے تربوز کا شربت ایک قدرتی اور آسان علاج ہے۔

مردانہ طاقت میں اضافہ کرے

جدید تحقیق نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ تربوز مردانہ طاقت بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تربوز میں امائنوایسڈ پایا جاتا ہے۔ یہ جسم میں خون کی نالیوں کو کھولتا ہے جس سےخون کی روانی کو بہتر ہوتی ہے۔ اور عضو تناسل تک خون کا بہاؤ تیز ہوجاتا ہے۔ تربوز کے جوس کا کچھ دنوں کیلئے مسلسل استعمال جنسی قوت کو بہتر بناسکتا ہے۔ جس سے مردانہ ٹائمنگ میں واضح اضافہ بھی ہوتا ہے۔

باڈی ڈیٹاکس کرے

تربوز جگر کے افعال کو بہتر بناتا ہے جس سے جگر کی گرمی کم ہوتی ہے۔ یہ گردوں کے ذریعے فاسد اور زہریلے مادوں کو پیشاب کے ذریعے خارج کرنے میں مدد کرتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ اس میں موجود قدرتی فائبر آنتوں کی صفائی کرتا ہے اور آنتوں سے زہریلے مادوں کو خارج کرتا ہے۔

تربوز کا جوس بنانے کا طریقہ

تربوز کا جوس بنانے کا طریقہ

تربوز کا جوس بنانے کیلئے درکار اجزاء کی فہرست

تازہ تربوز کے ٹکڑے 2 کپ (بیج نکالے ہوئے)

لیموں کا رس 1 چائے کا چمچ (اختیاری)

کالا یا سفید نمک 1 چٹکی

پودینے کے پتے 2 سے 3

برف کے ٹکڑے حسب ضرورت

ایک خوش ذائقہ اور مفید گرمیوں کا مشروب بنانے کیلئے تازہ تربوز کے ٹکروں کو بلینڈر میں ڈالیں، اس میں لیموں کا رس، نمک اور پودینے کے پتے شامل کرکے اچھے سے گرینڈ کر لیں۔ بعد میں حسب ضرورت برف ڈالیں لیں جی تازہ اور مزیدار مشروب تیار۔ اسے گلاس میں ڈال کر نوش کریں

تربوز ایک بہترین اور سستا پھل ہے۔ تربوز کی تاثیر سرد و تر ہے۔ یہ جسم کو ٹھنڈک فراہم کرتا ہے۔ لو اور ہیٹ سٹروک سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔ گرمیوں میں تربوز کو اپنی خوراک میں لازمی شامل کرنا چاہیے۔

تربوز کی تاثیر کیا ہے؟

تربوز کی تاثیر سرد و تر ہے۔ جو کہ طبِ یونانی اور دیسی طب کے اصولوں کے مطابق بہت فائدہ مند مانی جاتی ہے۔ خصوصا گرمیوں کے موسم میں۔

تربوز کا جوس پینے کا بہترین وقت کون سا ہے؟

طبی ماہرین کے مطابق تربوز کا جوس پینے کا بہترین وقت صبح نہار منہ ہے، اس وقت تربوز کے جوس میں موجود اجزاء سے زیادہ فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ جبکہ صبح 10 بجے سے 12 بجے کے درمیان تربوز کا جوس پینا بھی ایک بہترین وقت تصویر کیا جاتا ہے۔ دوپہر کے کھانے کے 2 گھنٹے بعد سے لے کر 5 بجے سے پہلے تک تربوز کا جوس پی لینا چاہیے۔

کیا تربوز کا جوس رات کے وقت پینا چاہیے؟

رات کے وقت تربوز کا جوس پینے سے معدے پر بوجھ بن سکتا ہے جو فائدے کی بجائے الٹا نقصان دہ ثابت ہوگا۔

ایک دن میں کتنا تربوز کا جوس پیا جائے؟

ایک دن میں 400 گرام تک کے تربوز کے ٹکڑوں کا تازہ جوس بنا کر پینا صحت مند اصول ہے۔ اس سے زیادہ پینا آپ کی روٹین پر منحصر ہے۔ لیکن مناسب مقدار میں پینا زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔

کیا تربوز کا جوس روزانہ پیا جاسکتا ہے

جی ہاں تربوز کا جوس روزانہ پیا جاسکتا ہے۔ لیکن اس کی مقدار متوازن ہونی چاہیے

کیا شوگر کے مریض تربوز کھا سکتے ہیں؟

شوگر کے مریض تربوز کھاسکتے ہیں۔ لیکن اس کی مقدار 100 گرام روزانہ سے زیادہ نہ ہو۔

کیا شوگر کے مریض تربوز کا جوس پی سکتے ہیں؟

شوگر کے مریضوں کو تربوز کے جوس سے پرہیز کرنی چاہیے۔ جوس پینے سے اس میں موجود قدرتی شکر تیزی سے جذب ہوتی ہے جو بلڈ شوگر کو تیزی سے بڑھا سکتی ہے۔

Facebook
Twitter
WhatsApp

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *