مردانہ کمزوری ہر دور میں مردوں کا ایک اہم مسئلہ رہا ہے۔ مصروف زندگی، ناقص اور غیر متوازن غذا کا استعمال، ذہنی دباؤ اور غیر معیاری طرز زندگی مردانہ کمزوری کی وجوہات میں سے چند ایک ہیں۔
آم کیسے مردانہ طاقت بڑھاتا ہے؟
قدرتی غذائیں نہ صرف جسمانی صحت کیلئے فائدہ مند ہوتی ہیں بلکہ یہ جنسی طاقت بڑھانے میں بھی مدد کرتی ہیں۔ آم بلاشبہ ایک لذیذ اور صحت مند پھل ہے۔ اس میں موجود غذائی اجزاء مردانہ طاقت میں قدرتی طور پر اضافہ کرتے ہیں۔
ٹائمنگ بڑھانے، عضو خاص کا ڈھیلا پن ختم کرنے اور جسنی عمل کے بعد کی کمزوری کیلئے آم ایک بہترین قدرتی غذا ہے۔ ذیل میں جانیں کیسے آم قوت باہ میں اضافہ کرتا ہے اور مردانہ کمزوری کو دور بھگاتا ہے۔
ٹیسٹوسٹیرون لیول میں اضافہ
آم میں وٹامن اے، ای اور زنک جیسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو ہارمونز کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ خاص طور پر آم میں موجود وٹامن ای آکسیڈیٹو تناؤ کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے، جس سے ٹیسٹوسٹیرون کی سطح میں بہتری آتی ہے۔
خون کی روانی میں بہتری
آموں میں وٹامن سی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے، جو خون کی نالیوں کو کھولتا ہے۔ نائیٹرک ایسڈ کی سطح کو بڑھاتا ہے جس سے خون کی نالیوں کو پھیلانے میں مدد ملتی ہے۔ خون کی نالیوں کے پھیلانے سے جسم میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے
جسمانی اعضا خصوصا جسنی اعضا تک خون اور آکسیجن ٹھیک سے پہنچتی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر غذائی اجزاء بھی جنسی اعضا تک ٹھیک سے پہنچتے ہیں تو جسنی کارکردگی میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے۔
تناؤ کو کم کرتا
آم میں وٹامن بی6 بھی پایا جاتا ہے۔ یہ ڈوپامین نامی کیمیکل کی پیداوار کو بڑھاتا ہے۔ یہ کیمیکل دماغ میں خوشی اور سکون کے احساس کو بڑھاتا ہے۔ جس سے ذہنی دباؤ میں کمی آتی ہے۔ اس کے علاوہ آم میں موجود میگنیشیم اعصابی نظام کو پرسکون رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ ذہنی دباؤ، تناؤ، ڈپریشن یا سٹریس مردانہ کمزوری کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔ اگر آپ ان پر قابو پا لیتے ہیں تو بہت زیادہ حد تک جسنی طاقت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
مردانہ عضو کی سختی میں اضافہ
آم براہ راسے مردانہ عضو کی سختی میں اضافہ کرنے کی باقاعدہ دوا نہیں ہے۔ یہ ایسے عوامل کو بہتر بناتی ہے جو اس عمل میں مددگار ہوسکتے ہیں۔ جیسا کہ آم ٹیسٹوسٹیرون لیول کو بہتر بناتا ہے، کیونکہ اس میں وٹامن اے،ای اور زنک پایا جاتا ہے۔ جبکہ آم میں وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے جو خون کی گردش کو تیز کرتا ہے۔ مردانہ عضو میں خون اور آکسیجن کی گردش اس میں سختی کو بڑھاتی ہے۔ اگر نفس میں خون روانی بہتر رہے تو اس کی کارکردگی اور سختی بھی زیادہ اچھی رہتی ہے۔
ہارمونز میں بہتری
مردانہ جنسی طاقت کا انحصار ہارمونز کی صحت پر ہوتا ہے۔ آم میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو مردانہ ہارمونز کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔ وٹامن ای ایک طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہے یہ ہارمونی غدود کو آکسیڈیٹو تناؤ سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔ جیسا کہ آپ اوپر پڑھ چکے ہیں کہ آم میں موجود وٹامن بی6 تناؤ سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔ انسانی جسم کو اگر تناؤ، ڈپریشن یا سٹریس سے بچایا جائے تو یہ ہارمونل توازن میں خاطر خواہ بہتری پیدا کی جاسکتی ہے۔
انرجی لیول میں اضافہ
آم میں فرکٹوز اور گلوکوز جیسی قدرتی شکر موجود ہوتی ہے۔ یہ جسم کو فوری توانائی فراہم کرتی ہے۔ آم کھاتے ہی فورا جسم میں توانائی آجاتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آم میں موجود شکر فورا ہی جسم کا حصہ بن جاتی ہے۔ اور دیر تک توانائی فراہم کرتی ہے۔
کاربوہائیڈریٹس کو جسم کا ایندھن کہا جاتا ہے، یہ آم میں موجود ہوتے ہیں۔ یہ کاربوہائیڈریٹس آہستہ آہستہ توانائی میں بدلتے رہتے ہیں۔ اور جسم کو زیادہ دیر تک توانائی فراہم کرتے رہتے ہیں۔
آم میں تھوڑی مقدار آئرن کی بھی پائی جاتی ہے، یہ وٹامن سی کے ساتھ مل کر جسم میں اچھے سے جذب ہوتا ہے۔ آئرن خون میں آکسیجن لے جانے کے عمل کو بہتر بناتا ہے جس سے جسمانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے۔ تھکان سے نجات ملتی ہے۔ جبکہ کچھ ریسرچز میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ آم کھانے سے چڑچڑاپن اور دماغی تھکاوٹ بھی ختم ہوتی ہے۔