bachy ko teez bukhar ho to kia kren

بچے کو تیز بخار ہو تو یہ 5 غلطیاں کبھی نہ کریں

سردیوں میں ایڑیوں کو پھٹنے سے کیسے بچایا جائے؟

IBS signs

آئی بی ایس (سنگرہنی) کیا ہے؟ علاج، پرہیز اور ٹوٹکے

how to improve eye sight

نظر کو تیز کرنے کے آسان طریقے ـ غذائیں جو نظر کو تیز کرتی ہیں

benefits and disadvantages of tea

چائے پینے کے فوائد اور چائے کے نقصانات

easy way to relief from knee pain/ joint pain

گھٹنوں کے درد سے نجات پائیں قدرتی علاج سے

ایک صحت مند افطاری کیسی ہونی چاہیے

a healthy iftar

رمضان کا مہینہ مسلمانوں کیلئے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ اس مہینے میں مسلمان اللہ کی رضا کی خاطر روزہ رکھتے ہیں۔ روزہ ایک عبادت ہے۔ جو نہ صرف روح کی پاکیزگی کا باعث بنتا ہے بلکہ روزہ جسمانی طور پر بھی بہت زیادہ فوائد کا حامل ہوتا ہے۔ حالانکہ مسلمان 12 سے 14 گھنٹے بھوک پیاس میں گزارتے ہیں لیکن اس کے باوجود روزہ ہماری صحت کو بہتر کرنے میں مدد کرتا ہے۔ 12 سے 14 گھنٹے کی بھوک پیاس گزارنے کے بعد افطاری ایک ایسا عمل ہے جس کا انتظار ہر روزہ دار کر رہا ہوتا ہے۔ لیکن افطاری کے وقت اکثر اوقات ہماری بے احتیاطی صحت کو بہتر کرنے کی بجائے اسے خراب کرسکتی ہے۔ اس لیے روزہ دار خاص خیال رکھے کہ وہ ایک صحت مند افطاری کا انتظام کرے جو اسے روزہ کی شدت سے بھی بچائے اور صحت بھی اچھی رکھے

ایک صحت مند افطاری کیسی ہونی چاہیے

صحت مند افطاری متوازن اور غذائیت سے بھرپور ہونی چاہیے، تاکہ روزے کے بعد جسم کو توانائی اور ضروری اجزاء مل سکیں۔ یہاں ایک صحت مند افطاری کیسی ہونی چاہیے کے حوالے سے معلومات آپ کے سامنے ہیں، جو ایک صحت مند افطاری کیلئے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

کھجور اور پانی سے افطار کریں

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا طریقہ افطار انتہائی سادہ لیکن صحت کے اصولوں کے عین مطابق ہے۔ جس کی آج کی سائنس بھی تائید کرتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھجور اور پانی کے ساتھ روزہ افطار کرتے، کھجور ایک ایسی غذا ہے جو ہر لحاظ سے صحت کیلئے کافی فائدہ مند ہوتی ہے۔

کھجور

کھجور میں میگنیشیم، فائبر، پوٹاشیم، قدرتی مٹھاس، آئرن اور بے شمار دیگراجزاء موجود ہوتے ہیں ۔ روزہ دار چونکہ خالی معدہ ہوتا ہے تو  کھجور ہی وہ واحد چیز ہے جو معدہ میں جاکر جلد ہی اسے توانائی میں بدل دیتی ہے۔ ہمارا جگر میٹھاس کو بہت جلد توانائی میں بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تو کھجور قدرتی مٹھاس کا سب سے بہترین ذریعہ ہوتی ہے۔ جس میں بے شمار معدنیات موجود ہوتی ہیں ۔ افطار ی میں کھجور کھانے سے فوری توانائی بحال ہوتی ہے

پانی

روزہ دار سار ادن خالی معدہ ہوتا ہے جس میں اس نے نہ تو کچھ کھانا ہوتا ہے اور نہ ہی کچھ پینا ہوتا ہے۔ روزوں کے دوران سب سے زیادہ توجہ خود کو ہائیڈریٹ رکھنے پر دینی چاہیے۔ افطاری کے وقت سادہ پانی پینا صحت کیلئے بہت زیادہ فوائد کا حامل ہوتا ہے۔ خالی معدہ پانی پینا نظام ہضم کو بہتر بناتا ہے اور میٹابولزم کو بحال کرنے میں مدد کرتا ہے۔ پانی میں اگر چٹکی نمک ملاکر پیا جائے تو اس کے فوائد زیادہ ہوسکتے ہیں لیکن بلڈپریشر کے مریضوں کو نمک کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔  ایک صحت مند افطاری میں لیموں پانی کا استعمال بھی فائدہ مند ہوسکتاہے۔ اور قدرتی پھلوں کا رس بھی تھوڑی مقدار میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ لیکن ایک صحت مند افطاری میں سادہ پانی کا ستعمال آپ کو زیادہ فوائددے سکتا ہے۔

پھلوں کا استعمال

ایک صحت مند افطاری میں پھلوں کا استعمال نہایت ہی ضروری ہوتا ہے۔ پھلوں میں بے شمار معدنیات موجود ہوتے ہیں جو ہماری توانائی کو بحال کرنے میں مدد کرتے ہیں۔  افطاری میں فروٹ چاٹ آپ کے معدہ کو تقویت پہنچاتا ہے۔ اور ہاضمہ کو بھی درست کرتا ہے۔ایک صحت مند افطاری کیلئے فروٹ چاٹ کیسے بنایا جائے مکمل معلومات تصاویر کے ساتھ دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں

پروٹین کا استعمال

ایک صحت مند افطار ی میں پروٹین کا استعمال بھی لازما کرنا چاہیے، پروٹین آپ کے جسم کی طاقت بحال کرنے کیلئے نہایت ہی ضروری ہوتی ہے۔ افطار کے وقت پروٹین پر مشتمل غذائی اجزاء جیسا کہ دہی، دودھ، انڈے، چکن یا مچھلی کا استعمال پروٹین کی کمی کو پورا کرنے کیلئے نہایت ہی ضروری ہوتا ہے۔ پروٹین میٹابولزم اور ہاضمے کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے۔

افطار میں کن چیزوں سے پرہیز کرنی چاہیے

میٹھے مشروبات اور کولڈ ڈرنکس سے پرہیز کریں

ہمارے ہاں افطاری کے وقت میٹھے مشروبات اور کولڈ ڈرنکس کا استعمال عام طور پر بہت مقبول ہے، یہ عمل ایک صحت مند افطاری کے خلاف ہے۔ روزہ کے دوران  جسم کئی گھنٹے تک کھانے پینے کے بغیر رہتا ہے تو افطاری کے وقت میٹھے مشروبات اور کولڈ ڈرنکس کے ساتھ روزہ افطار کرنا اس وقت کیلئے تو خوشگوار ہوسکتا ہے لیکن بعد میں اس کے جسم پر نقصان دہ اثرات ہوسکتے ہیں۔

بلڈ شوگر کی سطح میں اضافہ

میٹھے مشروبات اور کولڈدرنکس میں شکر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔ جو افطاری کے وقت آپ کا انرجی لیول تو زیادہ کر دیتے ہیں لیکن بعد میں یہ اچانک بلڈ شوگر میں اضافے کا باعث بھی بن  سکتے ہیں، اس کے بعد شوگر لیول میں کمی واقع ہوتی ہے جو کمزوری اور تھکاوٹ کا سبب بن سکتی ہے اور آپ کے آئندہ روزوں کو بھی متاثر کرنے کا باعث بنتی ہے۔

موٹاپا اور وزن میں اضافہ

میٹھے مشروبات اور کولڈ ڈرنکس میں زیادہ مقدار میں کیلوریز موجود ہوتی ہیں ، جو جسم میں چربی پیدا کرنے کیا باعث بنتی ہیں اور جو بعد میں موٹاپا اور وزن میں اضافہ کر سکتی ہیں۔ ایک صحت مند افطاری میں میٹھے مشروبات اور کولڈ ڈرنکس سے بلکل پرہیز کرنا چاہیے۔

ہاضمے کی خرابی

میٹھے مشروبات اور کولڈ ڈرنکس چینی اور کیمیکلز پر مشتمل ہوتے ہیں جو معدہ میں جاکر گیس اور بد ہضمی جیسے مسائل پیدا کرسکتے ہیں

چکنائی سے پرہیز

افطار کے وقت پکوڑے ،سموسے اور چکنائی سے بھرپور غذا کا استعمال انتہائی غیر صحت بخش سرگرمی ہے، ان چیزوں کے استعمال سے کولیسٹرول میں اضافہ ہوتا ہے اور وزن بھی زیادہ ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ ایک صحت مند افطاری میں غیر صحت مند چکنائی سے پرہیز کرنی چاہیے۔

افطار کے وقت کی ہدایات

افطار کا وقت انتہائی نازک وقت ہوتا ہے، سار ا دن بھوکا پیاسا رہنے کے بعد جب اس کے سامنے افطاری کا سامان رکھا جاتا ہےتوچاہیے کہ اگلے روزے کی تیاری بھی اسی افطاری کے ساتھ ہی کرلی جائے۔ اور ایسا کچھ غلط نہ کھایا اور پیا جائے کہ اگلے روزے متاثر ہوں۔ دن بھر خالی معدے کو افطار کے وقت بھر دینا گیس اور بدہضمی کی وجہ بن سکتا ہے، تو اس سے بچنے کیلئے افطار کو دومراحل میں تقسیم کرنا چاہیے

پہلا مرحلہ: کھجور ،پانی،قدرتی مشروب جیسے کہ لیموں پانی، ناریل کا پانی، کینو اور مالٹے کا رس یا پھر لسی کے ساتھ روزہ کھولیں، ساتھ میں تھوڑا سا فروٹ چاٹ یا دہی استعمال کریں، اور کوشش کریں کہ زیادہ کچھ نہ کھائیں

دوسرا مرحلہ: افطار اور نمازِ مغرب کے بعد دوسرے مرحلے میں پروٹین، فائبر اور کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل غذا/کھانے کھائیں۔  سبزی  کو اپنی غذا کا لازمی حصہ بنائیں اور ساتھ میں پروٹین کا استعمال بھی ضرور کریں، اور گوشت میسر نہ ہوتو دالیں بھی پکا کر کھائی جاسکتی ہیں، کیونکہ دالیں بھی پروٹین کا بہترین ذریعہ ہوتی ہیں

رمضان المبارک روحانی پاکیزگی، عبادات اور اجتماعیت کا مہینہ ہوتا ہے۔ افطار کے وقت نہ صرف بھوک اور پیاس کے اختتام کا اعلان ہوتا ہے بلکہ صحت مند عادات کو اپنانے اور جسمانی توانائی کو برقرار رکھنے کیلئے بھی سنہری موقع ہوتا ہے، افطار کے وقت ایک صحت مند افطاری کا انتخاب کرکے نہ صرف روزے کے اثرات کو متوازن کرتا ہے بلکہ پورے ماہ مقدس میں توانائی اور تندرستی کو بھی یقینی بناتا ہے، اس لیے افطار کے وقت ایک صحت مند افطاری کا انتخاب آپ کو پورے مقدس مہینے میں برکتیں حاصل کرنا کا موقع دیتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *