اسگندھ ناگوری کے فوائد اور طریقہ استعمال

اسگندھ ناگوری کے فوائد

اسگندھ یا اشوگندھا ایک جڑی بوٹی ہے۔ طبِ یونانی میں اسے طاقت کا خزانہ کہا جاتا ہے۔ انڈیا میں اسے اسگندھ ناگوری کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس کے بے شمار فوائد ہیں جن میں قابل ذکر مردانہ ٹائمنگ میں اضافہ، ڈپریشن کا خاتمہ، نیند میں بہتری، جسمانی طاقت میں اضافہ اور دیگر قابل ذکر فوائد کا ذکر نیچے کیا جارہا ہے۔

اسگندھ کے فوائد

اپنے بے شمار کی وجہ سے طب یونانی اور آیوروید میں اسگندھ کو خاص مقام حاصل ہے۔ یہ جڑی بوٹی صدیوں سے دیسی نسخوں میں شامل کی جاتی رہی ہے۔ اس کے فوائد درج ذیل ہیں۔

ڈپریشن ختم کرے

کورٹیسول نامی ہارمون کی جسم میں زیادتی کی وجہ سے تناؤ اور ڈپریشن پیدا ہوتی ہے۔ اسگندھ قدرتی طور پر کورٹیسول ہارمون کی سطح کو کم کرتی ہے۔ جس سے ذہنی سکون بڑھتا ہے اور ڈپریشن کم ہوتی ہے۔

ڈپریشن کی اکثر ادویات نیند آور ہوتی ہیں اور ان کے سائید ایفیکٹس بھی ہوتے ہیں۔ ان ادویات کی بجائے اسگندھ ناگوری کا استعمال کیا جائے ڈپریشن کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

یاداشت بڑھائے

اسگندھ ناگوری میں موجود قدرتی مرکبات دماغی خلیوں کو مضبوط بناتے ہیں۔ یہ نیورونز کے درمیان درمیان رابطہ بہتر بناتی ہے۔ اشوگندھا اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے جو دماغ میں پیدا ہونے والے فری ریڈیکلز کو ختم کرتے ہیں۔ ان فری ریڈیکلز کی زیادتی یاداشت کو کمزور کرتی ہے۔ لیکن اس کا استعمال یاداشت میں اضافہ کرتا ہے۔

غصہ ختم کرے

اسگندھ ایک اڈاپٹوجن Adaptogen ہے۔ یہ جسم کو ذہنی اور جسمانی دباؤ کے ساتھ ایڈجسٹ ہونے میں مدد دیتی ہے۔ یہ دماغ کو دباؤ سے نمٹنے کیلئے زیادہ ریزیلینٹ بناتی ہے جس سے نیند، مزاج، برداشت، اور غصہ کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

نیند بہتر کرے

ڈپریشن کے زیادہ تر مریضوں میں نیند کی کمی ایک عام مسئلہ ہے۔ اسگندھ نیند کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے۔ یہ قدرتی طور پر ڈپریشن اور بے چینی کو کم کرکے سونے میں آسانی پیدا کرتی ہے۔

قوت مدافعت میں اضافہ

اشوگندھا جسم میں توانائی، طاقت اور برداشت کو بڑھاتی ہے۔ سٹریس یا تناؤ قوت مدافعت کو کم کرتے ہیں۔ لیکن اسگندھ سٹریس اور تناؤ میں بہترین قدرتی دوا ہے۔ یہ جسم کے خلیات کو کمزور کرنے والے فری ریڈیکلز کو ختم کرتا ہے، چونکہ یہ جڑی بوٹی قدرتی اینٹی آکسیڈینٹس سے بھر پور ہے۔ اس کے علاوہ یہ خون کے سفید خلیات کی کارکردگی کو بھی بہتر بناتی ہے۔ یہ تمام عوامل قوت مدافعت میں اضافہ کرنے کی وجہ بنتے ہیں۔

طاقت میں اضافہ

اسگندھ جسم میں پروٹین سنتھیسز کو بڑھاتی ہے۔ جس سے جسم کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔ یہ خاص طور پر ان لوگوں کیلئے زیادہ فائدہ مند ہے جو لوگ ورزش یا سخت جسمانی کام کرتے ہیں۔ یہ ذہنی اور جسمانی تھکن کو کم کرتی ہے اور اعصاب کو طاقت دیتی ہے۔ جس سے جسمانی قوت اور جسمانی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے۔

 مردانہ کمزوری دور کرے

قوت باہ میں اضافہ کرنے، مردانہ کمزوری دور اور جنسی خواہش کو بڑھانے کیلئے دیسی دوائیوں میں اسگندھ ناگوری ایک بہترین قدرتی جڑی بوٹی ہے۔ یہ مردوں میں ٹیسٹوسٹیرون کی سطح کو بہتر بناتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اشوگندھا کو مردوں کیلئے ایک خاص مقوی باہ جڑی بوٹی سمجھا جاتا ہے۔

اسگندھ ناگوری سپرم کاؤنٹ میں اضافہ کرتی ہے۔ سپرم کی حرکت کو بہتر بناتی ہے۔ مردانہ ٹائمنگ کو زیادہ کرتی ہے اور عضو تناسل کی سختی کو بڑھاتی ہے۔

ہارمونل توازن بہتر کرے

یہ قدرتی جڑی بوٹی دماغی کیمیکلز کی سطح کو متوازن کرنے میں مدد کرتی ہے۔ ڈوپامین اور سیروٹونن نامی ہارمونز جو خوشی، سکون اور ذہنی توازن کیلئے ضروری ہوتے ہیں ان کو بہتر بناتی ہے۔ اسگندھ ناگوری ڈپریشن، نیند اور ذہنی سکون میں بہترین دیسی دوا ہے۔

جوڑوں کا درد دور کرے

اشوگندھا جڑی بوٹی جوڑوں میں لچک پیدا کرتی ہے۔ یہ دماغی اعصاب کو پرسکون کرتی ہے اور قدرتی درد کش دوا کی طرح کام کرتی ہے۔ اس کے علاوہ اسگندھ ناگوری سوزش کم کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔ جبکہ یہ ہڈیوں، پھٹوں اور جوڑوں کو بھی اندر سے مضبوط بناتی ہے۔

اسگندھ ناگوری کا استعمال

اشوگندھا یعنی اسگندھ کا استعمال مختلف بیماریوں یا علامات میں مختلف ہوسکتا ہے۔ یہاں اسگندھ ناگوری کے استعمال کے چند طریقے بتائے جارہے ہیں۔

ورزش کرنے والوں کا کیلئے اسگندھ ناگوری کا استعمال

سخت مشقت والا کام، جم کرنے والے اور ورزش کرنے والے افراد کیلئے اسگندھ ناگوری ایک بہترین نیچرل سپلیمنٹ ہے۔ یہ نہ صرف جسم کو طاقت دیتی ہے بلکہ ریکوری، اسٹیمنا اور نیند کو بھی بہتر بناتی ہے۔

ورزش یا جم کے بعد اسگندھ ناگوری پاؤڈر کی ایک چمچ دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے باڈی کی ریکوری ہوتی ہے اور سٹیمنا میں اضافہ ہوتا ہے۔

مردانہ طاقت بڑھانے کیلئے استعمال

قوت باہ میں بے پناہ اضافہ کرنے کیلئے اسگندھ ناگوری کا استعمال مختلف طریقوں سے کیا جاتا ہے۔ حکیم اور طبیب حضرات اسے دوسری جڑی بوٹیوں کے ساتھ ملا کر استعمال کرواتے ہیں۔ آپ یہاں جانیں گے اشوگندھا کا سادہ مگر موثر استعمال جس سے جنسی طاقت میں اضافہ ہوگا اور مردانہ ٹائمنگ بھی زیادہ ہوگی۔

مردانہ کمزوری دور کرنے کیلئے سونے سے ایک گھنٹہ پہلے ایک کھانے کا چمچ اسگندھ ناگوری پاؤڈر ایک چمچ شہد ملے گلاس دودھ میں کے ساتھ پھانک لیں۔ یہ نسخہ 40 دن تک باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنا ہے۔ 40 دنوں کے بعد سیکس ٹائمنگ میں بھی اضافہ ہوگا اور مردانہ کمزوری بھی دور ہوجائے گی۔

ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کیلئے استعمال

مسلسل ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کو ختم کرنے کیلئے رات کو سونے سے ایک گھنٹہ پہلے ایک چمچ اسگندھ ناگوری دودھ یا پانی کے ساتھ 6 سے 8 ہفتے مسلسل استعمال کرنے سے سٹریس، تناؤ، ڈپریشن اور ذہنی دباؤ ختم ہوجاتا ہے۔

اسگندھ ناگوری کا قہوہ

اشوگندھا یعنی اسگندھ کا قہوہ بھی بنایا جاسکتاہے۔ یہ جسم کو ڈیٹاکس کرنے میں مدد کرتا ہے۔ قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔ تھکن اور نیند کی کمی کو بھی دور کرتا ہے۔

اسگندھ کا قہوہ بنانے کا طریقہ

ایک کپ قہوہ بنانے کیلئے ایک کپ پانی کسی برتن میں ڈال کر اس میں ایک چمچ اسگندھ پاؤڈر شامل کریں۔ دو چھوٹے ٹکڑے دار چینی کے ڈالیں، لیموں کا رس چند قطرے شامل کریں اور پانچ منٹ تک چولہے پر ابالیں۔ بعد میں کپ میں ڈال کر ایک چمچ شہد ڈال لیں اور اسگندھ کے قہوے کا مزہ لیں۔ اس کے فوائد اوپر بیان کیے جاچکے ہیں

اسگندھ ناگوری کیا ہے

اسگندھ ناگوری ایک جڑی بوٹی ہے۔ جو پاکستان کے مختلف علاقوں میں پائی جاتی ہے۔ یہ ایک نایاب قدرتی جڑی بوٹی ہے۔ جس کی حیات کو شدید خطرات لاحق ہیں

اسگندھ ناگوری کی پہچان

اسگندھ کا پودے کا سائز 2 فٹ سے لے کر 5 فٹ تک ہوسکتا ہے۔ اس کی شاخیں گولائی میں ہوتی ہیں۔ اس پہ باریک روئیں نظر آتی ہیں۔ اور اس کے پتوں کا سائز آدھے انچ تک ہوتا ہے۔ اسگندھ کے پھول بعض دفعہ سبز اور بعض دفعہ زردی مائل ہوتے ہیں۔

اسگندھ ناگوری کی تاثیر

اسگندھ ناگوری کی تاثیر گرم و خشک ہے۔ یہ جسم میں حرارت اور خشکی پیدا کرتی ہے۔ بلغم، سستی اور ذہنی دھند کا خاتمہ کرتی ہے۔ دماغ تیز اور اعصاب مضبوط اور مزاج کو خوشگوار بناتی ہے۔

Facebook
Twitter
WhatsApp

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *