تازہ بلاگ

آم کے چھلکوں کے حیرت انگیز فوائد

آم کے چھلکوں کے فوائد

آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ گرمیوں کے موسم میں رسیلے آم ہر کسی کی پسند ہوتے ہیں۔ آم ذائقے اور لذت کے ساتھ ساتھ صحت کیلئے بھی انتہائی مفید ہوتے ہیں۔ لیکن اس کے چھلکوں کو غیر ضروری سمجھ کر پھینک دیا جاتا ہے۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ آم کے چھلکے بھی غذائیت سے بھر پور ہوتے ہیں۔

اس مضمون میں آپ آم کے چھلکوں کے فوائد سے متعلق پڑھیں گے۔

وزن کم کرے

آم کے ساتھ ساتھ اس کے چھلکوں میں بھی فائبر پایا جاتا ہے۔ یہ فائبر جہاں ہاضمہ کے نظام کو بہتر بناتا ہے وہیں یہ زیادہ دیر تک پیٹ بھرے ہونے کا احساس بھی دلاتا ہے۔ آم کے چھلکے میں موجود فائبر بھوک کو کنٹرول میں رکھتا ہے اور قبض سے بچاتا ہے۔ آم کے چھلکوں میں کچھ خاص قسم کے اجزاء پائے جاتے ہیں جو جسم میں چربی کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ اجزاء جسم میں مزید چربی بڑھنے سے بھی روکتے ہیں۔

شوگر کے مریضوں کیلئے مفید

آم کا گودا انتہائی میٹھا ہوتا ہے۔ اور شوگر کے مریضوں کو اسے کم مقدار میں کھانے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ لیکن آم کے چھلکے میں مینگفیرن نامی مرکب پایا جاتا ہے۔ یہ مرکب خون میں شوگر لیول کو متوازن رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ گلوز کے جذب ہونے کے عمل کو سست کرتا ہے۔ آم کی نسبت آم کے چھلکوں میں گلاسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ خون میں شوگر کی سطح کو تیزی سے بڑھنے سے روکتے ہیں۔

باڈی ڈیٹاکس

آم کے چھلکوں میں فائٹوکیمیکلز، اینٹی آکسیڈینٹس اور فائبر جیسے اجزاء پائے جاتے ہیں۔ یہ اجزاء جسم سے فاسد مادوں کو نکالنے میں مدد کرتے ہیں۔ آم کے چھلکے جگر، آنتوں اور جلد کی صفائی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہیں قدرتی باڈی ڈیٹاکس بھی کہاجاسکتا ہے، کیونکہ یہ بغیر کسی خطرناک کیمیکلز کے جسم کی صفائی کرتے ہیں۔

جلد کو خوبصورت بنائے

آم کے چھلکے نہ صرف صحت کیلئے فائدہ مند ہوتے ہیں، بلکہ یہ جلد کو بھی خوبصورت بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ قدرتی ایکسفولیئیٹر کی طرح کام کرتے ہیں، جو جلد کے مساموں سے گندے مادے، تیل، گردوغبار اور ڈیڈسیلز کو صاف کرتے ہیں۔ چھلکوں میں موجود وٹامن سی، ای اور بیٹاکیروٹین کولیجن کی پیداوار کو بڑھاتے ہیں۔ کولیجن جلد زیادہ دیر تک جوان رکھنے میں مدد کرتی ہے۔ یہ جلد کی چمک میں اضافہ کرتی ہے اور جلد پر جھریوں کو کم کرتی ہے۔

بالوں کو لمبا اور گھنا کرے

آم کے چھلکوں میں وٹامن اے سی، فولک ایسڈ اور پولی فینولز ہوتے ہیں۔ یہ اجزاء خون کی روانی کو بہتر بنا کر بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتے ہیں۔ نئے بال اگنے میں مدد دیتے ہیں جبکہ بالوں کے چھڑنے کو بھی روکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ سر کی سطح پر موجود خشکی اور فنگس کو بھی روکنے میں مدد کرتے ہیں۔

قوت مدافعت بڑھائے

آم کے چھلکوں میں طاقتور اینٹی آکسیڈینٹس موجود ہوتے ہیں۔ یہ جسم کی بیماریوں اور بیکٹیریاز کے خلاف لڑنے کی صلاحیت کو بہتر بناتے ہیں۔ یہ جسم کو کمزور کرنے والے فری ریڈیکلز سے بچاتے ہیں۔

کولیسٹرول کے مریضوں کے مفید

چھلکے میں موجود فائٹو کیمیکلز اجزاء کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ دل کو صحت مند رکھتے ہیں اور خون کی شریانوں کو بند ہونے سے روکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے بھی فائدہ مند ہوتے ہیں۔

استعمال کا طریقہ

آم کے چھلکوں کو اچھے سے دھو کر دھوپ میں خشک کرلینا چاہیے۔ اس کے بعد اسے پیس کر پاؤڈر کی شکل میں کسی جار میں محفوظ کرلینا چاہیے۔ اس پاوڈر کو دہی یا اسموتھیز میں ملا کر استعمال کرنا چاہیے۔

آم کے چھلکے چونکہ قدرتی باڈی ڈیٹاکس خصوصیات رکھتے ہیں۔ اگر انہیں خشک کرنے کے بعد ابال کر اس پانی کو پیا جائے تو یہ جسم سے فاسد مادوں کو خارج کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

آم کے چھلکوں کو اکثر ضائع کردیا جاتا ہے۔ حالانکہ ان میں بے شمار فائدہ مند اجزاء پائے جاتے ہیں۔ اگر ہم آم کے چھلکوں کا مناسب مقدار میں استعمال کریں تو صحت کے بے شمار مسائل سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

Facebook
Twitter
WhatsApp

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *