گوشت کے بعد کولڈ ڈرنک پینے سے جسم پر کیا اثر ہوتا ہے؟

گوشت کے بعد کولڈ ڈرنک پینے سے جسم پر کیا اثر ہوتا ہے؟

عید قربانی پر جہاں گوشت کی بھرمار ہوتی ہے۔ وہیں اس کو ہضم کرنے کیلئے اوپر سے کولڈ ڈرنکس کا سہارا لیا جاتا ہے۔ یہ جانے بغیر کہ کیا واقعی کولڈ ڈرنکس گوشت کو ہضم کرنے میں مدد کرتی بھی ہے یا نہیں۔

کولڈ ڈرنکس پینے کے بعد جسم میں کچھ خاص تبدیلیاں ہوتی ہیں۔ جو ہاضمے، میٹابولزم اور جسم کے دیگر اعضا پر براہ راست اثر کرتی ہیں۔

ہاضمے پر اثر

گوشت خاص طور پر مٹن اور بیف کو ہضم کرنے کیلئے معدے کو زیادہ وقت اور انزائمز درکار ہوتے ہیں۔ سرخ گوشت دیر سے ہضم ہوتا ہے اور معدے پر بوجھ پیدا کرتا ہے۔ گوشت کھانے کے فورا بعد کوئی بھی کولڈ ڈرنک پینے سے معدہ کا درجہ حرارت کم ہوجاتا ہے۔ اور یہ انزائمزکی ایکٹیویٹی کو بھی کم کردیتی ہے۔ جس سے معدے میں گوشت کا ہاضمے کا عمل سست ہوجاتا ہے۔

کاربوہائیڈریٹ پر مشتمل یہ ڈرنکس فورا ایک خوشگوار ڈکار کا باعث بنتی ہیں جسے لوگ ہاضمے کے عمل سے موازانہ کرتے ہیں۔ لیکن کچھ دیر بعد میں یہ ڈرنکس اپھارہ، پیٹ میں بھاری پن اور گیس کی وجہ بنتی ہیں۔

جگر پر دباؤ

سوڈا ڈرنکس میں چینی بہت زیادہ مقدار میں ہوتی ہے۔ جب گوشت اور چینی کو ایک ساتھ جمع کیا جاتا ہے تو یہ جگر کیلئے ایک خطرناک صورت حال پیدا کر دیتے ہیں۔ زیادہ تر کولڈ ڈرنکس میں ہائی فرکٹوز کارن سیرپ ہوتا ہے۔ جس کے استعمال سے جگر پر چربی کی تہہ چڑھ جاتی ہے۔

اوجھری کھانے کے بارے میں سائنس کیا کہتی ہے؟

پانی کی کمی

کولڈ ڈرنکس پانی پر مشتمل ہوتی ہیں یہ جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔ لیکن ان میں کیفین اور شوگر کی زیادہ مقدار اسے پیشاب آور بناتی ہے۔ کولڈ ڈرنکس پینے سے دماغ کو پیٹ بھرے ہونے کا سگنل جاتا ہے۔ لیکن یہ پیشاب کے ذریعے جسم سے خارج ہوچکی ہوتی ہیں۔ کولڈ ڈرنکس پینے سے عموما پیاس کم لگتی ہے۔ اور کم پانی پینے کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے۔

وزن میں اضافہ

گوشت پروٹین اور چکنائی سے بھر پور ہوتا ہے۔ عید قربانی پر گوشت وافر مقدار میں موجود ہونے کی وجہ سے زیادہ پکایا اور کھایا جاتا ہے۔ یہ ایک ہائی کیلوریز غذا ہے اور ساتھ میں جب سوڈا ڈرنکس کا استعمال کیا جاتا ہے تو یہ جسم میں کیلوریز کی زیادتی کر دیتی ہے۔ جس سے وزن میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

شوگر

اوپر بیان کیا جاچکا ہے کہ کولڈ ڈرنکس میں چینی کی بہت زیادہ مقدار موجود ہوتی ہے۔ یہ جسم میں جاکر گلوکوز لیول کو فوری بڑھا دیتی ہے۔ جو بعد میں شوگر کا باعث بنتی ہے۔

دل پر اثر

گوشت اور کولڈ ڈرنکس کا ایک ساتھ متواتر استعمال جسم میں کولیسٹرول کو بڑھا دیتا ہے۔ اس سے دل کے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

گوشت کھانے کے بعد کولڈ ڈرنکس پینا ایک رسم اور عادت بن چکی ہے۔ لیکن اس کے جسم پر ہونے والے اثرات کو یکسر نظر انداز کر دیاجاتا ہے۔ جو بعد میں صحت کے حوالے سے سنگین مسئلے کی طرف لے جاتا ہے۔ کولڈ ڈرنکس کی بجائے لیموں پانی اور دیگر قدرتی مشروبات کا استعمال کرنا چاہیے۔

Facebook
Twitter
WhatsApp

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *