افطار کیلئے صحت مند فروٹ چاٹ بنانے کا طریقہ

fruit chat bnane ka triqa

افطاری ایک ایسا عمل ہے جس کا انتظار ایک روزہ دار بڑی شدت سے کرتا ہے، اور اگر افطار میں مزے دار اور صحت مند چیزیں سامنے ہوں تو افطاری کا مزہ بھی دوبالا ہوجاتا ہے۔ افطار میں اکثر گھروں میں دسترخوانوں کو فروٹ چاٹ سے سجایا جاتا ہے، لیکن سمجھ نہ ہونے کی وجہ سے اچھی فروٹ چاٹ نہیں بن پاتی۔ یہاں آپ جانیں گے کہ کیسے ایک صحت مند فروٹ چاٹ بنائی جاتی ہے

صحت مند فروٹ چاٹ بنانے کا طریقہ

صحت مند فروٹ چاٹ بنانے کیلئے کوشش کریں کہ تازہ اور اچھے فروٹ کا انتخاب کیا جائے بھلے وہ مہنگا ہی کیوں نہ ہو۔

صحت مند فروٹ چاٹ بنانے کیلئے اجزاء

سیب ایک عدد (چھوٹے مثلث ٹکڑوں میں کٹا ہوا)

کیلا ایک عدد (چھوٹے ٹکڑوں میں کٹا ہوا)

سٹابیری دو عدد (درمیان سے آدھی کٹی ہوئی)

انار 4/1 کپ (دانے نکلے ہوئے)

خربوزہ 2/1 کپ ( چھوٹے ٹکڑے)

انگور 4/1 کپ (آدھے کیے ہوئے)

پپیتا 4/1 کپ (چھوٹے ٹکڑے)

لیموں کا رس (ایک چمچ)

پودینے کی پتیاں سجاوٹ کیلئے

کالا نمک (حسب ضرورت)

چاٹ مصالحہ (حسب ضرورت)

صحت مند فروٹ چاٹ بنانے کا طریقہ

تمام پھلوں کو اچھے سے دھو کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں، ایک باؤل میں تمام کٹے ہوئے پھلوں کو ڈال کر اچھے سے اس طرح مکس کریں کہ ان پر زیادہ دباؤ نہ پڑے، اس میں لیموں کا رس شامل کریں، کالا نمک اور چاٹ مصالحہ شامل کرکے اسے اچھی طرح سے مکس کریں۔ اور اوپر تھوڑا سے انار کے دانے دالیں اور پودینے کی پتیاں اوپر سجاوٹ کیلئے رکھیں، ایک صحت مند فروٹ چاٹ تیار ہے۔

فروٹ چاٹ کے فوائد

فروٹ چاٹ پھلوں پر مشتمل ہوتی ہے، پھلوں میں بہت سے معدنیات، وٹامنز، منرلز موجود ہوتے ہیں۔ یہ چاٹ وٹامن سی، فائبر اور اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہے۔ تازہ پھلوں میں موجود مٹھاس آپ کے معدہ میں جاکر فورا انرجی حاصل کرنے کا ذریعہ بنتی ہے۔ افطاری کے وقت صحت مند فروٹ چاٹ کھانے   سے آپ کی صحت کو بہت سے فائدے حاصل ہوں گے۔

Facebook
Twitter
WhatsApp

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *