تازہ بلاگ

معدے کی صفائی کے آسان گھریلوں طریقے

معدے کی صفائی کے آسان گھریلوں طریقے

معدہ انسانی جسم میں نظام ہضم کا اہم حصہ ہے۔ پورے جسم کی کارکردگی کا انحصار معدہ کی درستگی پر ہوتا ہے۔ اگر معدہ ٹھیک کام نہ کرے تو جسم غذائی اجزاء کی کمی، گیس، بدہضمی، قبض، تیزابیت اور دیگر مسائل کا شکار ہوجاتا ہے۔

اس مضمون میں ہم آپ کو بتائیں گے معدے کی صفائی کے قدرتی اور آسان طریقے جو صدیوں سے آزمائے جارہےہیں۔

معدے کی صفائی کیوں ضروری ہے؟

غیر معیاری غذا، پانی کی کمی، تناؤ یا ڈپریشن، مسلسل قبض اور چند دیگر عوامل کی وجہ سے معدے میں زہریلے مادے جمع ہوجاتے ہیں۔ ان مادوں کی وجہ سے معدہ ٹھیک سے غذا ہضم نہیں کرپاتا ہے۔ اسی لیے معدے کی صفائی کرنا پڑتی ہے۔

معدے کی صفائی کیسے کی جائے

معدہ کی صفائی کے چند گھریلوں آسان اور موثر طریقے درج ذیل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
آنتوں کی صحت کو کیسے بہتر بنایا جائے
گرمیوں میں بھوک بڑھانے کے آسان طریقے

اجوائن اور کالا نمک

طب یونانی میں اجوائن کو معدے کی ادویات میں بہت اہم مقام حاصل ہے۔ یہ معدے میں جاکر ہاضمے کو بہتر بناتی ہے اور گیس کا خاتمہ بھی کرتی ہے۔ جبکہ کالا نمک بھی معدے کیلئے مفید سمجھا جاتا ہے۔ دونوں چیزیں معدے سے فاسد مادوں کو باہر نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

ان کے استعمال کا طریقہ بھی نہایت ہی آسان ہے۔ آدھا چمچ اجوائن اور چٹکی بھر کالا نمک لے کر نیم گرم پانی کے ساتھ دن میں دو بار استعمال کرنا چاہیے۔ یہ معدے کو صاف کر کے اس کی کارکردگی کو بہتر بنائیں گے۔

نیم گرم پانی

چینی، جاپانی اور کورین لوگ اپنی روزمرہ روٹین میں نیم گرم پانی کا استعمال ضرور کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان لوگوں کی صحت اور عمر دوسرے ممالک کے لوگوں سے بہتر ہوتی ہے۔ معدے کی صفائی کرنے کیلئے روزانہ نیم گرم پانی سے زیادہ کوئی بھی آسان اور فائدہ مند چیز نہیں ہے۔

معدہ کی اچھی طرح سے صفائی کرنے کیلئے روزانہ ایک سے دو گلاس نیم گرم پانی پئیں۔ یہ نظام ہضم کو متحرک بناتا ہے۔ معدے سے فورا گندے اور فاسد مادوں کو باہر نکالتا ہے۔ اگر نیم گرم پانی میں ایک چمچ شہد یا لیموں کا رس شامل کرلیا جائے تو اس کے فائدے دوگنا ہوجاتے ہیں۔

ہلدی اور دودھ

اینٹٰی آکسیڈینٹس اور جراثیم کش اجزاء کی وجہ سے ہلدی بہت زیادہ فائدہ مند چیز ہے۔ اگر اسے دودھ کے ساتھ استعمال کیا جائے تو معدہ صاف ہوتا ہے۔ اور اس کے علاوہ معدے اور آنتوں کی سوزش بھی ختم ہوتی ہے۔ پرانے زمانے میں لوگ رات کو سونے سے پہلے ہلدی ملا دودھ ضرور پیتے تھے۔ تبھی ان لوگوں کی صحت بہت اچھی ہوتی تھی اور وہ طویل عمر زندہ رہتے تھے۔

معدے کی صفائی کرنے کیلئے ایک گلاس دودھ میں ایک چمچ پسی ہوئی ہلدی پینا چاہیے۔ کوشش کریں کہ پنسار سے ثابت ہلدی لے کر اسے اچھے سے پیس لیں اور یہ استعمال کریں۔ جو پسی ہوئی ہلدی پیکٹوں میں ملتی ہے ہو سکتا ہے اس میں رنگ یا دیگر کیمیکلز استعمال کیے گئے ہوں۔ یہ فائدہ کی بجائے الٹا نقصان دہ ہوسکتی ہے۔

گرین ٹی

سبز چائے یعنی گرین ٹی معدے کی صفائی کیلئے ایک بہترین مشروب ہے۔ یہ معدے اور آنتوں میں موجود غلیظ مادوں کو باہر نکالتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ چربی گھلانے میں بھی مدد دیتی ہے اور موٹاپے کیلئے آسان ہربل دوا ہے۔ روزانہ ایک سے دو کپ گرین ٹی معدے کی صفائی کیلئے فائدہ مند ہوسکتی ہے۔

زیرہ پانی

اگر کوئی شخص مسلسل معدے کے مسائل کا شکار ہے۔ معدے میں گیس، تیزابیت، قبض یا بھوک کی کمی کا مسئلہ ہے توزیرہ پانی اس کا سب سے آسان علاج ہے۔ روزانہ رات کو ایک چمچ زیرہ ایک کپ پانی میں بھگو دینا ہے۔ صبح نہار منہ یہ پانی چھان کر پی لینا ہے۔ زیرے والا یہ پانی فورا معدے کو سکون پہنچائے گا۔ اور معدے کے تمام مسائل حل کردے گا۔

دہی اور لسی

دہی اورلسی میں پروبائیوٹکس بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں۔ یہ آنتوں کیلئے انتہائی مفید بیکٹیریا ہوتے ہیں۔ لسی اور دہی دونوں اپنے مفید بیکٹیریا کی وجہ سے معدے کو درست کرتے ہیں۔ اور ساتھ ہی آنتوں اور معدے کی صفائی بھی کرتے رہتے ہیں۔ پاکستان میں یہ آسانی سے دستیاب ہوتی ہیں۔ اس لیے ان کا لازمی استعمال کرنا چاہیے۔

صبح ناشتے میں ایک چھوٹا باؤل دہی اور ایک گلاس لسی لازمی استعمال کرنی چاہیے۔ یہ معدے کی صفائی اور آنتوں کو فائدہ مند بیکٹیریا فراہم کرتے ہیں۔

فائبر والی غذائیں

ریشے دار غذائیں (گندم، جو کا دلیہ، فروٹ، سبزیاں، بیج وغیرہ) آنتوں کی صفائی کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ یہ معدے میں گندے مادوں کو جمع نہیں ہونے دیتی ہیں۔ فائبر پر مشتمل غذائیں جیسا کہ پالک، ساگ، بند گوبھی، ناشپاتی، کیلا، امرود، چیاسیڈ، السی کے بیج معدے کی صفائی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

یہ اور دیگر فائبر پر مشتمل غذائیں قبض کو ختم کرتی ہیں۔ اور معدے اور آنتوں سے خطرناک مادوں کو باہر نکالتی ہیں۔

معدے کی صفائی کیلئے فائدہ مند عادات

کھانے کو اچھے طریقے سے چبا کر کھائیں۔ ایک لقمہ کم از کم 25 سے 30 بار چبائیں۔
کھانے کے فورا بعد زیادہ پانی پینے سے گریز کریں۔ اگر پینا ضروری ہو تو ایک یا دو گونٹ ہی پئیں۔
تناؤ اور ڈپریشن سے بچیں، کیونکہ معدے کی خرابی کی ایک وجہ ڈپریشن بھی ہے۔
سونے سے کم از کم 2 گھنٹے پہلے کھانا کھائیں۔ کھانا کھانے کے فورا بعد سونے سے نیند بھی خراب ہوگی اور معدے میں گیس اور تیزابیت بھی ہوگی۔
روزانہ 10 سے 20 منٹ تک چہل قدمی اور ورزش لازمی کریں۔ یہ آنتوں کو متحرک کرنے میں مدد دیتی ہے۔

معدے کی صحت جسم کی مجموعی صحت کی بنیاد ہے۔ قدرتی اور آسان گھریلو نسخے نہ صرف معدے کو صحت مند بناتے ہیں بلکہ یہ لمبے عرصے تک اسے برقرار بھی رکھتے ہیں۔ ان آسان دیسی اور قدرتی طریقوں سے علاج کرنے سے آپ کیمیکلز والی ادویات سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔ اور سستے اور معیاری علاج سے بھی مستفید ہوتے ہیں۔

Facebook
Twitter
WhatsApp

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *