مشت زنی کرنےسے جسم پر کیا اثرات ہوتے ہیں؟

مٹھ مارنے کے جسم پر کیا اثرات ہوتے ہیں؟

مشت زنی، مٹھ مارنا یا ہاتھ سے ڈسچارج ہونا جنسی خواہش کو پورا کرنے کی ایک عادت ہے۔ اکثر لوگوں میں ی عادت بچپن سے شروع ہوکر بڑھاپے تک رہتی ہے۔ لوگ اس کو اتنا سیریس نہیں لیتے حالانکہ یہ انسانی جسم پر بہت برے اثرات چھوڑتی ہے۔ جیسا کہ نیچے درج ہے۔

تھکن اور کمزوری

بار بار یا مسلسل مشت زنی کرنے سے جسمانی توانائی استعمال ہوتی ہے۔ توانائی کی کمی اعصاب کو کمزور کرتی ہے۔ جس کے نتیجے میں پٹھوں میں درد، جوڑوں میں درد، ہاتھوں پیروں کا سن ہونا، اور آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں کا بننا شامل ہے۔

بھوک میں کمی

مشت زنی کرنے سے جسم پر کئی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ جسمانی تھکاوٹ، توانائی کی کمی، سستی اور میٹابولزم کا سست ہوجانا بھوک کو کم کرتا ہے۔ مٹھ مارنے سے ہارمونز کے نظام پر بھی گہرا اثرا پڑتا ہے جو بھوک میں کمی کا سبب بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
لیس دار قطروں کی وجوہات اور گھریلو علاج
گرمیوں میں بھوک بڑھانے کے آسان طریقے

مادہ منویہ میں کمی

بار بار منی کے انزال سے جسم کو نیا مادہ بنانے کا وقت نہیں ملتا ہے۔ جس کا نتیجہ منی کے پتلے ہونے، لو سپرم کوالٹی اور منی میں پس سیلز کی صورت میں نکلتا ہے۔ اگر کوئی لمبے عرصے تک بار بار ہینڈپریکٹس کرتا رہے تو منی میں بچہ پیدا کرنے کے جراثیم کمزور ہوجاتے ہیں۔

عضو تناسل کی رگوں میں ابھار

اگر مشت زنی کی شدت بہت زیادہ ہو تو عضو تناسل پر نظر نہ آنے والے زخم بن جاتے ہیں۔ اس کی وجہ سے سوجن بنتی ہے اور عضو کی رگیں اوپر کو ابھر آتی ہیں۔ یہ عارضی بھی ہوسکتا ہے اور کچھ لوگوں میں مستقل ابھار اور رگوں کا نیلا ہوجانا عام ہوتا ہے۔ ہاتھ کے دباؤ اور غلط پوزیشن کی وجہ سے بعض اوقات عضو تناسل ٹیڑھا ہوکر ایک طرف کو جھک جاتا ہے۔

نیند کی کمی

ہینڈپریکٹس کے بعد کچھ ہارمونز خارج ہوتے ہیں۔ جیسا کہ پرولیکٹن ہارمون جو نیند میں مدد کرتا ہے۔ اور ڈوپامین جو خوشی اور سکون مہیا کرتا ہے۔ لیکن مشت زنی کرنے سے ان ہارمونز کا بیلنس خراب ہوجاتا ہے۔ جس سے نیند اور موڈ دونوں متاثر ہوتے ہیں۔

ٹائمنگ میں کمی

جنسی خواہش کو پورا کرنے اور سکون حاصل کرنے کیلئے مشت زنی کی جاتی ہے۔ وقت کی کمی، چھپ کر کرنے یا کسی کے دیکھنے کا ڈر ذہن میں انزال کو ہدف بناتا ہے۔ اس سے دماغ جلدی ردعمل کا عادی ہوجاتا ہے اور دماغ یہ سیکھ لیتا ہے کہ جیسے ہی جنسی تحریک ملے تو فورا انزال کرنا ہے۔ یہ عادت مردانہ کمزوری اور ٹائمنگ میں کمی کی وجہ بنتی ہے۔

چند ہی سیکنڈز کیلئے ہاتھ سے لذت حاصل کرنا صحت پر سنگین اثرات مرتب کرتا ہے۔ یہ ایک ایسی عادت ہے جو ایک مرد کو نامرد بناسکتی ہے۔ اس عادت سے جان چھڑانے کیلئے سب سے پہلے ان چیزوں کو روکنا ہوگا جو اس کی وجہ بنتی ہیں۔ ننگی اور فحش فلمیں دیکھنا، جنسی خیالات، اور بری صحت اس عادت کو ہوا دیتی ہیں۔ اس لیے سب سے پہلے ان چیزوں سے مکمل توبہ کریں۔ نہیں تو ایک تندرست انسان اس لت میں مبتلا ہوکر تمام عمر نامردی کی سی زندگی گزارے گا۔

Facebook
Twitter
WhatsApp

One Response

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *