تازہ بلاگ

ناک کے بال اکھیڑنے کے خطرناک نقصانات

ناک کے بال اکھیڑنے کے خطرناک نقصانات

اللہ تعالی نے ہمارے جسم کے ہر حصے کو کسی نہ کسی مقصد کیلئے پیدا کیا ہے۔ ہمارے ناک کے اندر موجود چھوٹے چھوٹے بال بھی بے مقصد پیدا نہیں کیے گئے ہیں۔ یہ بال ہمارے جسم کے دفاعی نطام کا ایک اہم حصہ ہیں۔ لیکن اکثر لوگ خوبصورتی کیلئے ان بالوں کو اکھیڑ دیتے ہیں۔ جبکہ کچھ لوگ ناک کے بال اکھیڑنے کی عادت کی شکار ہوجاتے ہیں۔ یہ عادت انتہائی خطرناک اور نقصان دہ ہوسکتی ہیں۔

اس مضمون میں آپ کو ناک کے بالوں کو اکھیڑنے کے نقصانات سے متعلق بتایا جائے گا۔

ناک کے بال اکھیڑنے کے نقصانات

ناک کے بال اگر جڑ سے اکھیڑے جائیں یا ویکسنگ کی جائے تو اس سے کئی طرح کی پیچیدگیا پیدا ہوسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
آم کے چھلکوں کے حیرت انگیز فوائد

خطرناک انفیکشن

ناک کے بال اکھیڑنے کو اکثر خطرناک نہیں سمجھا جاتا۔ حالانکہ یہ خطرناک انفیکشنز کا باعث بن سکتا ہے۔ بال اکھیڑنے سے ناک کی اندرونی جلد میں چھوٹے چھوٹے نظر نہ آنے والے زخم بن جاتے ہیں۔ ان چھوٹے زخموں میں جراثیم باآسانی داخل ہوجاتے ہیں۔ یہ بعد میں نیزل انفیکشنز کی وجہ بنتے ہیں۔ جو جسم کے دوسرے حصوں تک پھیل سکتے ہیں۔

دماغ پر اثر

بال اکھیڑنے کے بعد ہونے والا انفیکشن اگر شدید نوعیت میں تبدیل ہوجائے تو یہ دماغ پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ یہ جراثیم خون کی نالیوں سے ہوتے ہوئے دماغ تک پہنچ جاتے ہیں۔ جو خطرناک بیماری پیدا کرتے ہیں، جس میں آنکھوں کے پیچھے خون کا لوتھڑا بن جاتا ہے۔

آنکھوں پر اثر

ناک کے بالوں کو ویکسنگ کرنے یا اکھیڑنے سے آنکھوں اور بینائی پر بھی برا اثر پڑتا ہے۔ اوپر بتایا گیا ہے کہ کیسے جراثیم خون کی نالیوں سے ہوتے ہوئے دماغ تک پہنچتے ہیں۔ اور اس کے بعد آنکھوں کے پیچھے خون کا توتھڑا بن جاتا ہے۔ یہ آںکھوں کی بینائی اور یاداشت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

جلد کے اندر بال اگنا

بال کے اکھیڑنے سے جلد کے اندر اسی جگہ بال اگ آتے ہیں۔ ایسی صورت حال میں اسی جگہ دانے بھی بن سکتے ہیں اور خارش بھی پریشان کر سکتی ہے۔ دانے بننے کے بعد اگر ناک میں انگلی سے کھجایا جائے تو یہ زخم بھی بن سکتے ہیں۔ لہذا ناک کے بال اکھیڑنے سے حتیٰ الامکان پرہیز کرنے چاہیے۔

سوزش اور تکلیف

ناک کے بالوں کو جڑ سے اکھاڑنے سے ناک کے اندر سوزش پیدا ہوسکتی ہے۔ بعض اوقات یہ تکلیف دہ ثابت ہوتی ہے اور الرجی کی صورت اختیار کر لیتی ہے۔

بال اکھیڑنے کا متبادل طریقہ

ناک کے بال ہمارے جسم کے دفاعی نظام کیلئے ضروری ہوتے ہیں۔ ان کو جڑ سے اکھاڑنا کی بجائے اضافی بالوں کو کتر لینا چاہیے۔ اور یہ بھی اس صورت میں اگر ناک کے بال ناک سے باہر نظر آرہے ہوں تو۔ اگر ناک کے بال باہر نہ ہوں تو انہیں چھیڑنا نہیں چاہیے۔

ناک کے بالوں کے فوائد

ناک کے اندر موجود چھوٹے چھوٹے بال گردوغبار، آلودگی، جراثیم، دھوئیں اور دوسرے مضر صحت ذرات کو جسم میں داخل ہونے سے روکتے ہیں۔ یہ ایک فلٹر کی طرح کام کرتے ہیں جو ہوا کے صاف کرکے ہمارے پھیپھڑوں میں پہنچاتے ہیں۔

ناک کے بال اکھیڑنے کی عادت صحت کیلئے خطرناک ہوسکتی ہے۔ یہ بال ہمارے جسم کا اہم حصہ ہیں جو دفاعی نظام کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

Facebook
Twitter
WhatsApp

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *