ننگی اور فحش فلموں کی عادت ایک خطرناک دلدل ہے۔ اگر اس سے نکلنے میں دیر کردی جائے تو ایسا نقصان ہوتا ہےجس کی ریکوری ممکن نہیں ہوتی۔ لیکن اس خطرناک عادت سے جان چھڑائی جاسکتی ہے۔ لیکن اس کیلئے آپ کو پہلے اس کے نقصانات کے بارے میں معلومات ہونی چاہیے۔
آپ سے درخواست ہے کہ یہ مضمون کچھ وقت لگا کر مکمل پڑھیں، تاکہ اگر آپ اس بری عادت کا شکار ہیں تو اسے چھوڑنے میں مدد مل سکے
پورن دیکھنے کے نقصانات
دور حاضر میں انٹرنیٹ کی باآسانی دستیابی جہاں فائدہ مند ہے۔ وہیں اس کے بہت سے نقصانات میں سے پورن مواد کی باآسانی دستیابی بھی ہے۔ جس گناہ تک رسائی بہت مشکل تھی وہ آجکل ایک کلک کی دوری پر موجود ہے۔ ننگی فلموں کے بے شمار نقصانات میں سے چند آپ کے سامنے ہیں۔
نامردی یا مردانہ کمزوری
پورن دیکھنے کی عادت انسان کو مردانہ کمزوری تک لے کر جاسکتی ہے۔ بار بار پورن دیکھنے سے دماغ مسلسل تیز اور غیر حقیقی مناظر دیکھنے کا عادی ہوجاتا ہے۔ لیکن جب وہی دماغ حقیقی ازدواجی تعلق کا سامنا کرتا ہے تو وہ ٹھیک سے افعال سرانجام نہیں دے سکتا۔ پورن کے شوقین افراد اپنی جنسی خواہش کی تکمیل کیلئے مشت زنی کا سہارا لیتے ہیں۔ مسلسل اور بار بار مشت زنی کرنے سے عضو تناسل کی سختی میں کمی اور ٹائمنگ نہ ہونے کے برابر ہوجاتی ہے۔ پورن دیکھنے اور مشت زنی کرنے سے مادہ منوہ یعنی منی میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔ وقت سے پہلے ڈسچارج یا سرعت انزال جیسے مسائل ازدواجی تعلقات کو متاثر کرتےہیں۔
فحش فلموں کی لت
جب بھی کوئی شخص ننگی فلمیں یا پورن دیکھتا ہے تو دماغ ڈوپامین نامی ہارمون خارج کرتا ہے۔ جس سے خوشی یا سکون کا احساس پیدا ہوتا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ دماغ اسی خوشی اور سکون کا عادی ہوجاتا ہے۔ اور اسے یہ سکون اور خوشی پورن فلمیں، جنسی خیالات، جنسی کہانیاں، ننگی تصاویر دیکھنے، پڑھنے اور سننے سے ملتا ہے۔
جب بھی کوئی شخص پورن دیکھنے کا عادی ہوجاتا ہے تو اس کے دماغ بار بار اس سے فحش مواد دیکھنے کی ڈیمانڈ کرتا رہتا ہے۔ یہ عادت اسے نشے کی حد تک پورن دیکھنے کی لت میں مبتلا کر دیتی ہے۔
نفسیاتی بیماریاں
فحش مواد دیکھنے کا سب سے زیادہ نقصان دماغ کو ہوتا ہے مثلا۔ باربار پورن دیکھنے یا نہ دیکھنے کی کشمکش میں ذہنی دباؤ۔ مسلسل فحاش خیالات آنا جن پر قابو پانا مشکل ہوجاتا ہے۔ ہر وقت بے چینی، دباؤ، احساس ندامت، احساس گناہ، ڈپریشن، نیند میں کمی اس کی عادت کے عام نقصانات میں سے ایک ہیں۔ پورن دیکھنے کے عادی افراد تنہائی پسند ہوجاتے ہیں، بھوک کم ہوجاتی ہے۔ بار بار دماغ پورن دیکھنے اور جنسی تسکین حاصل کرنے کی طرف مائل کرتا رہتا ہے۔
اعتماد کی کمی
پورن موویز میں جسمانی خوبصورتی اور جنسی کارکردگی کو بڑھا چڑھا کر دکھایا جاتا ہے۔ یہ مناظر غیر حقیقی ہوتے ہیں اور اصل سے ان کا دور دور تک تعلق نہیں ہوتا ہے۔ ان مناظر کو دیکھ کر انسان خود کو کمزور یا کمتر تصور کرنے لگتا ہے۔ جس سے احساس کمتری اور اعتماد کی کمی واقع ہوتی ہے۔
رشتوں میں خراب تعلقات
پورن دیکھنے والے افراد چاہیے وہ عورت ہو یا مرد اس فینٹسی سے اتنے متاثر ہوجاتے ہیں کہ ان کیلئے حقیقی لطف لینا مشکل ہوجاتا ہے۔ فحش مواد کے عادی افراد میں حقیقی زندگی میں جنسی تعلق سے بیزاری اور خرابی پیدا ہوجاتی ہے۔ میاں بیوی کے درمیان جنسی تعلق کی خرابی رشتے اور تعلقات میں خرابی پیدا کرتی ہے۔
پورن فلمیں دیکھنے سے بچنے کے طریقے
ننگی فلموں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے سب سے اہم چیز آپ کی نیت، پختہ ارادہ اور اللہ کا خوف ہے۔ جب انسان پختہ ارادہ کرلیتا ہے تو اللہ اس کی مدد کرتا ہے۔ یہاں پورن سے بچنے کے چند طریقے بتائے گئے ہیں۔
مضبوط ارادہ
فحش فلموں سے بچنے کا سب سے پہلا اور بنیادی قدم مضبوط ارادہ ہوتا ہے۔ جب تک خود کوئی بھی انسان دل سے یہ نہ چاہے کہ وہ اس گناہ سے بچنا چاہتا ہے۔ تب تک پورن سے چھٹکارے کا کوئی بھی طریقہ کام نہیں آ سکتا۔ اس گندی عادت کو چھوڑنا آسان نہیں ہوتا ہے۔ لیکن ایک پختہ ارادہ کامیابی دلا سکتا ہے۔ روزانہ خود سے ایک مضبوط عہد کریں اور پھر بھی کوئی لغزش ہوجائے تو توبہ کرکے دوبارہ اس کے خلاف کھڑے ہوجائیں۔ چند ہی دنوں بعد آپ کے دل میں پورن کے خلاف نفرت پیدا ہوجائے گی۔
خود کو مصروف رکھیں
فراغت اکثر گناہوں کی طرف لے کر جاتی ہے۔ اس لیے جتنا ہو سکے خود کو مصروف رکھیں۔ مطالعہ، باغبانی، اچھے دوستوں کی صحبت اور اپنے گھر میں دیگر افراد کے ساتھ وقت گزاریں۔ یہ کام نہ صرف آپ کو پورن سے چھٹکارا دلایں گے بلکہ آپ کے دماغ کو بھی مثبت سوچ پر لائیں گے۔
عبادات میں وقت گزاریں
سب سے پہلے اللہ سے توبہ استغفار کریں۔ نماز، تلاوت اور دیگر اذکار کو معمول بنائیں۔ جب انسان کا رابطہ اللہ سے جڑ جاتا ہے تو وہ آسانی سے برائیوں کی طرف مائل نہیں ہوتا ہے۔ پورن کے خلاف عبادت ایک روحانی طاقت ہے جو نفس اور شیطان سے لڑنے میں مدد کرتی ہے۔
ورزش اور کھیل کود
ورزش اور کھیل کود ذہنی دباؤ کو کم کرتے ہیں۔ جسم کو چست رکھنے اور پورن دیکھنے جیسے منفی خیالات سے توجہ ہٹانے میں مدد دیتے ہیں۔ روزانہ کم از کم 30 منٹ کی ورزش اور شام کے وقت کسی کھیل میں حصہ لینے سے آپ کا دماغ سے جنسی خیالات میں کمی واقع ہوتی ہے۔
جنسی خیالات سے پرہیز
پورن کے خلاف جنگ کو جیتنے کیلئے جنسی خیالات کو روکنا نہایت ہی ضروری ہے۔ نامحرم کی طرف دیکھنے، شہوت انگیز باتیں کرنے، جنسی خیالات، ننگی تصاویر اور فحش فلموں سے مکمل دوری اختیار کرلینی چاہیے۔ ذہن میں کوئی بھی خیال آئے تو فورا توبہ استغفار کی طرف رجوع کریں۔ دل میں یہ بات بٹھا لیں کہ بس اب نہیں۔
صحبت تبدیل کریں
کسی بھی انسان کی زندگی کو اس کی صحبت اور دوستوں کی محفل براہ راست متاثر کرتی ہے۔ پورن فلموں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے آپ کو صحبت بھی بدلنی پڑے گی۔ اگر آپ کے دوست آپ کو مزاق مزاق میں ان فلموں اور جنسی بے راہ روی کی طرف مائل کرتے ہیں۔ تو آپ جلد از جلد اپنے ان دوستوں کی محفل سے دور ہوجائیں۔
تنہائی سے بچیں
تنہائی میں انسان کا دماغ جنسی خیالات کی طرف زیادہ راغب ہوتا ہے۔ خاص طور پر جب آپ کو موبائل اور انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب ہو۔ تنہائی سے بچنے کی کوشش کریں اور گھر والوں کے ساتھ وقت گزاریں۔
متوازن غذا کا استعمال
پورن دیکھنے سے صحت کافی متاثر ہوتی ہے خاص طور پر جب ساتھ مشت زنی بھی کی جائے۔ جب آپ پکا ارادہ کرلیتے ہیں کہ اب پورن دیکھنا چھوڑ دینا ہے۔ تو اپنی خوراک کو بھی بہتر کرلیں تاکہ جسم وہ نقصان پورا کرلے جو پہلے ہوچکا ہے۔ زیادہ مصالحہ دار اور گرم چیزیں کھانے سے بھی پرہیز کرنی چاہیے۔ کیونکہ ان کے کھانے سے جسم میں جنسی ہیجان بڑھ جاتا ہے۔
دودھ، دہی، پھل، سبزیاں، گوشت اور خشک میوہ جات کا استعمال مناسب مقدار میں کرنا چاہیے۔ تاکہ جسم اچھے سے ریکوری کرسکے۔
گندی فلمیں دیکھنا ایک بری عادت ہے۔ جو چاہتے ہوئے بھی نہیں چھوٹتی، لیکن اگر ارداہ پختہ ہو تو کسی بھی چیز کو ہرایا جاسکتا ہے۔ آپ صدق دل سے نیت کریں اور اللہ سے مدد طلب کریں، اس بری عادت کے نقصانات دل میں بٹھا لیں۔
جی ہاں اگر پختہ ارادہ کے ساتھ سچے دل سے توبہ کی جائے تو اس قبیح فعل سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔
One Response
Very good