سپرم ایک مردانہ تولیدی خلیہ ہے جو خصیوں میں بنتا ہے۔ یہ تولیدی خلیہ عورت کے ساتھ ملاپ کی صورت میں انڈے کے ساتھ مل کر ایک عمل کرتا ہے۔ جس کے نتیجے میں بچہ پیدا ہوتا ہے۔
سپرم کاؤنٹ کیا ہوتا ہے؟
مردانہ مادہ منویہ میں موجود نطفوں کی تعداد کو سپرم کاؤنٹ کہتے ہیں۔ ایک صحت مند مرد میں فی ملی لیٹر 15 ملین سے 200 ملین سپرم کاؤنٹ ہوتے ہیں۔ اگر مرد کے مادہ منویہ میں 15 ملین سے کم سپرم کاؤنٹ ہوں تو یہ بچہ پیدا کرنے کیلئے ناکافی ہوتے ہیں۔
جہاں دنیا بھر میں مرد جنسی کمزوری کا شکار ہورہے ہیں۔ وہیں سپرم کاؤنٹ اور بچے پیدا کرنے کی صلاحیت میں بھی کمی ہوتی جارہی ہے۔ پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہے جن کے مردوں کا سپرم کاؤنٹ مسلسل کم ہوتا جارہا ہے۔ یہاں ایسی چیزوں کے بارے میں معلومات بتائی جارہی ہے۔ جس کی وجہ سے پاکستانی مردوں میں بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت کم ہورہی ہے۔
منہ کے چھالوں کو ختم کرنے کے 8 گھریلو ٹوٹکے
لیس دار قطروں کا علاج کیسے کیا جائے
ذہنی دباؤ
ڈپریشن، سٹریس یا ذہنی دباؤ کو اگر جنسی قاتل کہا جائے تو یہ برا نہ ہوگا۔ ذہنی دباؤ کے نتیجے میں جسم میں کورٹیسول لیول بڑھ جاتا ہے۔ جس سے ٹیسٹوسٹیرون ہارمون کی پیداوار متاثر ہوتی ہے۔ ٹیسٹوسٹیرون وہ ہارمون ہے جو نہ صرف سپرم بنانے میں مدد کرتا ہے۔ بلکہ یہ مردانہ طاقت اور جنسی قوت کیلئے بھی اہم ہارمون تصور کیاجاتا ہے۔
ذہنی دباؤ سے سپرم کی کوالٹی، شکل اور مقدار میں کمی واقع ہوتی ہے۔ جب کہ ذہنی دباؤ سے جنسی خواہش میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔
تنگ انڈروئیر
تنگ انڈروئیر سپرم کاؤنٹ اور سپرم کوالٹی پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔ خصیے قدرتی طور پر اس جگہ پر ہوتے ہیں جہاں وہ جسم کے درجہ حرارت سے 1 یا 2 سینٹی گریڈ کم درجہ حرارت پر ہوتے ہیں۔ سپرم کی اچھی اور بہتر کوالٹی کیلئے یہ ضروری ہے کہ خصیے کم درجہ حرارت پہ ہوں۔ لیکن تنگ انڈروئیر پہننے سے خصیے جسم کے ساتھ جڑ جاتے ہیں اور انہیں ہوا بھی کم لگتی ہے۔ جس سے ان کا درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہوتا ہے۔
سکرین کا زیادہ استمال
زیادہ دیر تک سکرین کے سامنے بیٹھنے سے جسمانی سرگرمی متاثر ہوتی ہے۔ سکرین کی وجہ سے وزن میں اضافہ، خون کی روانی متاثر اور سب سے بڑھ کے ٹیسٹوسٹیرون میں کمی کی شکایات دیکھنے میں آئی ہیں۔ موبائل، لیپ ٹاپ یا ٹی وی کی سکرین سے جو نیلی روشنی نکلتی ہے اس کی وجہ سے نیند میں خلل پیدا ہوتا ہے۔ جو براہ راست ٹیسٹوسٹیرون ہارمون کو متاثر کرتا ہے۔
اس کے علاوہ کچھ لوگوں میں یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ لیپ ٹاپ کو گود میں رکھ کر استعمال کرتے ہیں۔ جس سے ہوتا یہ ہے کہ ان کے ٹیسٹیکلز براہ راست گرمی کی زد میں آتے ہیں۔ خصیوں کو گرمی پہنچنے کی صورت میں بھی سپرم کاؤنٹ کم ہوسکتا ہے۔ کیونکہ اس صورت میں سپرم کے مردہ ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔
ناقص غذا کا استعمال
پاکستانی مردوں میں نامردی اور سپرم کاؤنٹ ایک ایک بڑی وجہ ناقص غذا کا استعمال بھی ہے۔ جنک فوڈ، پروسیسڈ فوڈ، تلی ہوئے کھانے اور چٹ پٹے کھانے سپرم کاؤنٹ کو کم کرنے کی وجہ ہیں۔ آج کل کے نوجوان ان چیزوں کے نزدیک بھی نہیں جاتے ہیں جو انہیں باپ بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ جبکہ بازاری تلی ہوئی اشیاء بڑی شوق سے کھاتے ہیں۔
نیند کی کمی
ہمارے جسم میں ٹیسٹوسٹیرون وہ اہم ہارمون ہے جو سپرم بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جبکہ یہ ہارمون نیند میں خاص کر گہری نیند کے دوران بنتا ہے۔ اگر کوئی بھی مرد چھ سے آٹھ گھنٹے کی نیند نہیں لیتا تو یہ ہارمون درست طریقے سے کام نہیں کرتا۔ اور سپرم کی پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے۔
جلدی سونے کے 5 آسان طریقے جن سے فوری نیند آجائے
ٹائمنگ بڑھانے کی ادویات کے فوائد اور نقصانات
اس کے علاوہ نیند کی کمی سے جسم تناؤ اور سٹریس میں چلا جاتا ہے۔ سٹریس اور تناؤ کی وجہ سے جو سپرم بنتے ہیں وہ صحت مند نہیں ہوتے۔ جبکہ ان سپرمز کی حرکت اور شکل خراب ہوتی ہے جو بعد میں بے اولادی کی وجہ بھی بنتی ہے۔
تمباکو نوشی
سگریٹ نوشی یا تمباکو نوشی سے جسم میں کئی قسم کے خطرناک زہریلے مادے داخل ہوتے ہیں۔ یہ مادے سپرم کی پیداوار میں کمی کرتے ہیں۔ مردانہ سپرم میں آنے والی نسل کا ڈی این اے موجود ہوتا ہے۔ سگریٹ نوشی سے جسم میں داخل ہونے والے کیمیکلز ڈی این اے میں خرابی پیدا کرتے ہیں۔ جس سے سپرم کمزور ہوتے ہیں یا پھر مردہ حالت میں چلے جاتے ہیں۔
مردانہ طاقت کو بڑھانے والی 8 غذائیں جنہیں سپر فوڈ کہا جاتاہے
آم کھائیں مردانہ کمزوری دور بھگائیں
مختلف تحقیقوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سگریٹ پینے والے افراد کے سپرم سست ہوتے ہیں۔ اور یہ عورت میں موجود بیضہ یا انڈہ تک پہنچنے سے پہلے ہی ہار مان لیتے ہیں۔
میٹھے کا استعمال
لمبے عرصے تک زیادہ مقدار میں میٹھے کا استعمال صحت کے سنگین مسائل پیدا کرتا ہے۔ جسم میں انسولین کے خلاف مزاحمت کم ہوجاتی ہے۔ جس سے شوگر، موٹاپا، بلڈپریشر اور دل کے امراض سامنے آتے ہیں۔ جبکہ تحقیق نے یہ بات بھی ثابت کردی ہے کہ میٹھے کا زیادہ استعمال مردوں کو باپ بننے کے راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔
میٹھے کا استعمال موٹاپا لاتا ہے، موٹاپے کو جنسی قاتل کہا جائے تو برا نہ ہوگا۔ موٹاپے کا شکار افراد میں ٹیسٹوسٹیرون ہارمون میں کمی واقع ہوتی ہے۔ اوپر بتایا گیا ہے کیسے ٹیسٹوسٹیرون نامی ہارمون سپرم کاؤنٹ کیلئے انتہائی ضروری ہوتا ہے۔
آلودگی
آلودگی مردوں میں باپ بننے کی صلاحیت کو کم کرنے اور سپرم کاؤنٹ پر براہ راست منفی اثرانداز ہورہی ہے۔ آلودگی چاہے کیس بھی شکل میں ہو۔ خواہ وہ فضائی ہو، زمینی ہو، آبی ہو یا کیمیکل کی صورت سپرم کاؤنٹ پر براہ راست منفی اثر انداز ہورہی ہے۔
آج کل شاپر یا پلاسٹک میں کھانا کھانے کا رواج عام ہے۔ لیکن اس پلاسٹک میں موجود خطرناک کیمیکلز براہ راست ہمارے جسم میں جاکر ہارمونز کے نظام کو خراب کررہے ہیں۔ ان ہارمونز میں ٹیسٹوسٹیرون بھی متاثر ہوتا ہے جو سپرم اور بچے پیدا کرنے کی صلاحیت کیلئے نہایت ضروری ہارمون ہے۔
مشت زنی
کسی بھی چیز کی مقدار بہت ہی خاص اہمیت رکھتی ہے۔ مشت زنی کو عام طور پر برا اور خطرناک نہیں سمجھا جاتا ہے۔ جو کہ سائنسی طور پر کسی حد تک درست بھی ہے۔ لیکن کیا اس بری عادت کا شکار فرد اسے بری عادت کو تھوڑی دیر کیلئے کر رہا ہے۔ ہرگز نہیں، کیونکہ آج کے نوجوانوں کیلئے اپنی جنسی تسکین کو مٹانے کا یہ سب سے آسان طریقہ ہے۔ لیکن اس کے خطرناک نتائج کے بارے میں کوئی بھی علم نہیں رکھتا ہے۔
مشت زنی یا ہینڈ پریکٹس کے 10 بڑے نقصانات
باربار مشت زنی کرنے سے خصیوں میں منی کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔ جو نیا نطفہ بنتا ہے وہ فورا ہی ضائع کردیا جاتا ہے۔ حالانکہ سپرم کو پختہ اور صحت مند ہونے کیلئے کچھ وقت خصیوں میں رہنا پڑتا ہے۔ مگر باربار جنسی تسکین کیلئے مشت زنی سے یہ سپرم ضائع ہوجاتا ہے۔ اور جو نیا سپرم بن رہا ہوتا ہے وہ نہ ہی صحت مند ہوتا ہے اور نہ ہی پختہ۔ اس لیے ایسا مرد باپ بننے کے قابل نہیں رہتا اور مردانہ کمزوری کا شکار بھی باآسانی ہوجاتا ہے۔
پاکستانی مردوں میں سپرم کاؤنٹ میں کمی ایک تشویشناک اور سنگین مسئلہ بنتا جارہا ہے۔ جس کی زیادہ تر وجوہات اوپر بیان کی جاچکی ہیں۔ اس صورت حال پر سنجیدگی سے توجہ نہ دی گئی تو آنے والوں سالوں میں یہ مسئلہ مزید سنگین ہوجائے گا۔