قربانی کے گوشت کی بو ختم کرنے کے 4 طریقے

قربانی کے گوشت کی بو ختم کرنے کا طریقے

عید الاضحیٰ مسلمانوں کیلئے ایک اہم مذہبی تہوار ہے۔ اس میں مسلمان اللہ کی راہ میں جانور قربان کرتے ہیں۔ تاہم قربانی کے گوشت سے بعض دفعہ عجیب سے بو آتی ہے۔ جس کی وجہ سے کچھ قربانی کا گوشت تک نہیں کھاتے ہیں۔
یہاں آپ کو چند ایسے آسان طریقے بتائے جارہے ہیں جن سے آپ قربانی کے گوشت کی بو کو ختم کرسکتے ہیں۔

گوشت کھانے کے بعد کولڈ ڈرنک پینے سے جسم پر کیا اثر ہوتا ہے؟

مٹی کا برتن

گوشت سے بو کو ختم کرنے کیلئے اسے ایک مٹی کی ہانڈی میں رکھ دیا جائے۔ کچھ ہی دیر کے بعد اس گوشت سے بو کے ساتھ ساتھ پانی اور خون بھی ختم ہوجائے گا۔ مٹی کا برتن گوشت سے بو اور نمی کو اپنے اندر جذب کر لے گا۔

پرانے وقتوں میں لوگ اسی طرح سے گوشت کی بو کو ختم کرتے تھے۔ اور بعد میں اسے مہینوں کیلئے محفوظ بھی کرلیتے تھے۔

سرکہ اور نمک

کسی کھلے برتن میں پانی لے کر اس میں دو کھانے کے چمچ سرکہ اور ایک چمچ نمک لے کر اسے میں گوشت کو ڈال دیں۔ سرکہ اور نمک دونوں جراثیم کش ہوتے ہیں۔ 15 سے 20 منٹ گوشت کو ایسے بھگونے کے بعد نکال کر سادہ پانی سے دھوئیں۔ اس طریقے سے گوشت سے بو کا مکمل خاتمہ ہوگا۔ آپ اس کو فورا ہی پکا سکتے ہیں اور فریز بھی کرسکتے ہیں۔

اوجھری کھانے کے بارے میں سائنس کیا کہتی ہے؟

لیموں پودینے سرکے کا سپرے

قربانی کے گوشت کی بو کو ختم کرنے کیلئے یہ طریقہ انتہائی منفرد اور کارآمد ہے۔ لیموں کا تازہ رس 4 کھانے کے چمچ، سرکہ 3 چمچ، پودینے کے پتے مسلے ہوئے آدھا کپ لے کر ایک لیٹر پانی میں حل کریں۔ اب اس پانی میں گوشت کو 15 سے 30 منٹ کیلئے بھگودیں۔ اس کے بعد اس پانی سے گوشت کو نکال کر صاف پانی سے دھوئیں اور گوشت پکنے کیلئے رکھ دیں۔

یہ طریقہ گوشت کی بو کو ختم کرنے کیلئے انتہائی موثر ہے۔ لیموں اور سرکہ گوشت کی سطح پر موجود چکنائی، خون اور بو پیدا کرنے والے بیکٹیریا کو ختم کرتے ہیں۔

قربانی پر ہاضمہ تیز کرنے والا سفوف بنائیں

ادرک اور لہسن کا پیسٹ

لہسن اور ادرک نہ صرف خوشبودار مصالحے ہیں۔ بلکہ یہ گوشت کو لذیذ بنانے کے ساتھ ساتھ اس کی بو کو بھی ختم کرتے ہیں۔ گوشت کو پکانے سے قبل لہسن، ادرک اور دہی کا مکسچر بنا کر اس میں گوشت کو ایک گھنٹے کیلئے میرینیٹ کریں۔ اس کے بعد اسے پکائیں، اس سالن سے نہ کوئی بو آئے گی اور یہ بنے گا بھی لذیذ اور منفرد ذائقہ۔

ٹھنڈے پانی سے گوشت دھوئیں۔

کسی کھلے برتن میں گوشت کو ٹھنڈے پانی میں ڈال کر دھوئیں۔ بوٹیوں کے اوپر سے چربی اور جھلی کو ختم کریں اور جمے ہوئے خون کو دھو لیں۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہر کوئی ایسے ہی طریقے سے گھروں میں گوشت کو دھوتا اور صاف کرتا ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ گھروں میں گوشت کو تسلی سے صاف نہیں کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بڑے اور چھوٹے گوشت دونوں سے بو آتی ہے۔

گوشت سے بو کیوں آتی ہے؟

قربانی کے گوشت سے بو آنے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ اس کو ٹھیک طرح سے صاف نہیں کیا جاتا۔ گوشت کو درست طریقے سے نہ دھونے کی وجہ سے خون گوشت کے اندر ہی رہ جاتا ہے۔ جو کہ بدبو کی وجہ بنتا ہے۔

Facebook
Twitter
WhatsApp

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *