خوبصورت اور چمک دار جلد ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے، لیکن اس کیلئے زیادہ تر لوگ مہنگی پروڈکٹس کا استعمال کرتے ہیں، جس کے بعد میں سائیڈ ایفیکٹس آتے ہیں
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ قدرتی طریقے سے چہرے کی خوبصورتی بڑھائی جاسکتی ہے۔ اور اس کیلئے زیادہ مہنگی چیزیں خریدنے کی ضرورت بھی نہیں ہے
جلد کو خوبصورت بنانے والی سبزیاں
قدرتی طور پر چہرے کی چمک بڑھانے کیلئے سبزیاں کھانا فائدہ مند ہوسکتا ہے۔ کیونکہ سبزیوں میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو جلد کو خوبصورت اور چہرے کو چمک دار بناتے ہیں۔
ذیل میں ایسی سبزیوں کے بارے میں معلومات دی گئی ہیں جو جلد کی صحت کو بہتر بناتی ہیں۔
پالک
پالک ایک غذائیت سے بھر پور سبزی ہے جو نہ صرف صحت کیلئے فائدہ مند ہوتی ہے بلکہ جلد کو خوبصورت بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
ان سبزپتوں والی سبزی میں وٹامن اے، سی اور کے موجود ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ پالک میں آئرن، فولیٹ، پوٹاشیم اور کیلشیم بھی پایا جاتا ہے۔
اس کے ساتھ پالک میں لیوٹین اور زیگزینتھین پایا جاتا ہے جو جلد کی صحت کیلئے فائدہ مند ہوتا ہے۔
چہرے کی جھریاں ختم
پالک میں وٹامن سی پایا جاتا ہے جو جلد کی لچک کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے اور چہرے کی جھریاں ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ جس سے چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے
چہرے کے کیل مہاسوں سے نجات
وٹامن اے کیل مہاسوں کی وجہ بننے والے بیکٹیریاں کو ختم کرتا ہے جو کہ پالک میں بھی پایا جاتا ہے۔ جبکہ پالک میں موجود زنک بھی چہرے کی صفائی اور کیل مہاسوں سے نجات دلانے میں مدد کرتا ہے۔
جلد کی نکھری رنگت
پالک میں آئرن بہت زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ خون میں سرخ خلیات میں اضافہ کرتی ہے جس سے چہرے اور جلد کی رنگت صاف اور گلابی ہوجاتی ہے
پالک ایک سستی اور آسانی سے دستیاب سبزی ہے جو جلد کو صحت مند، چہرے کو خوبصورت اور چمکدار بناتی ہے۔
اسے اپنی خوراک کا حصہ ضرور بنانا چاہیے تاکہ جلد کو خوبصورت بنایا جاسکے۔
گاجر
گاجر صرف بینائی کو تیز نہیں کرتی، بلکہ یہ جلد کو بھی تروتازہ کرنے اور خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
اس میں بیٹاکیروٹین، وٹامن اے، وٹامن کے، پوٹاشیم، فائبر اور دیگر منرلز کے ساتھ ساتھ پانی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔
جلد کی نمی برقرار
گاجر میں پانی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو جلد کی نمی کو برقرار رکھتا ہے اور جلد سے خشکی اور کھردے پن کو دور کرتا ہے۔
سیاہ حلقوں میں کمی
گاجر میں وٹامن کے پایا جاتا ہے جو جلد پر سیاہ حلقوں خصوصا آنکھوں کے گرد حلقوں کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے
جلد کو الٹراوائلٹ شعاؤں سے بچاؤ
گاجر میں وٹامن سی پایا جاتا ہے جو جلد کو سورج کی خطرناک الٹراوائلٹ شعاؤں سے بچاتا ہے، اور جلد کو جھریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
گاجر کو اپنی خوراک کا حصہ ضرور بنانا چاہیے، گاجر کا جوس بھی بہت زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے جو چہرے کی خوبصورتی اور چمک بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔
شملہ مرچ
شملہ مرچ نہ صرف ذائقہ دار سبزی ہے بلکہ یہ جلد کی خوبصورتی کیلئے بھی کمال کے فوائد کی حامل سبزی ہے۔
اس میں موجود وٹامنز اور منرلز جلد کو اندرونی اور بیرونی طور پر صحت مند، چمکدار اور جوان رکھنے میں مدد کرتی ہے۔
چہرے کیے خوبصورتی کیلئے شملہ مرچ کو اپنی خوراک کا حصہ بنانا چاہیے۔
جلد کی چمک میں اضافہ
شملہ مرچ میں بھی بیٹاکیروٹٰین پایا جاتا ہے جو وٹامن سی کے ساتھ مل کر جلد کو اندر سے صحت مند کرتا ہے۔ جس کی وجہ سے چہرہ اور جلد صحت مند اور تروتازہ نظر آتا ہے۔
بڑھاپے کے اثرات کو کم کرنا
شملہ مرچ اینٹی آکسیڈینٹس اجزا پر مشتمل ہوتی ہے جو جلد کے خلیات کو ٹوٹنے سے بچاتی ہے جس سے جھریاں کم ہوتی ہیں۔
ٹماٹر
رس بھرے ٹماٹر ہر گھر کی فریج میں موجود ہوتے ہیں، یہ صرف کھانوں کا ذائقہ نہیں بڑھاتے بلکہ یہ چہرے کو خوبصورت جلد کو چمکدار اور رنگ کو گلابی کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔
چہرے کی چمک بڑھانے کیلئے
ٹماٹر میں بھی بیٹاکیروٹین پایا جاتا ہے جو جلد کو نرم و ملائم بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
،جلد کو چمکدار اور ملائم بنانے کیلئے ایک ٹماٹر کو بلینڈ کرکے اس میں ایک چمچ شہد شامل کریں
،اور 20 منٹ کیلئے چہرے پر لگا دیں، 20 منٹ کے بعد نیم گرم پانی کے ساتھ چہرے کو دھونے سے چہرے کی چمک میں اضافہ ہوگا
اور گلابی رنگت دیکھنے والوں کو متاثر کرےگی۔
داغ دھبے دور کرے
ٹماٹر ایک اینٹی آکسیڈینٹس سبزی ہے، جو چہرے اور جلد سے مردہ خلیات کو صاف کرکے چہرے سے داغ دھبے دور کرتا ہے۔
ایک چمچ ٹماٹر کا رس لے کر اس میں چند قطرے لیموں شامل کریں۔ اور 5 منٹ کیلئے نرم ہاتھوں کے ساتھ چہرے، گردن اور ہاتھوں پر مساج کریں تو جلد سے مردہ خلیات دور ہوجائیں گے۔ اور چہرے نکھرا نکھرا نظر آئے گا۔ جبکہ داغ دھبے بھی دور ہوں گے۔
بروکلی
بروکلی سبز پتوں والی سبزی ہے، جو اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتی ہے۔ اس میں بھی دیگر سبزیوں کی طرح جلد کو خوبصورت اور چہرے کو چمکدار بنانے میں مدد کرتی ہے۔
جھریوں کا خاتمہ
بروکلی میں لیوٹن پایا جاتا ہے جو کیروٹین کی طرح کام کرتا ہے۔ لیوٹین جلد کو آکسیڈیٹیو نقصان سے بچاتا ہے
جس کی وجہ سے جلد پر جھریاں اور خشکی ہوتی ہے۔ اس لیے خشکی اور جلد کی جھریوں سے بچنے کیلئے بروکلی کو اپنی غذا کا حصہ ضرور بنانا چاہیے
نقصان دہ شعاؤں سے بچاؤ
بروکلی میں سلفورافین پایا جاتا ہے جو سورج کی خطرناک شعاؤں کے آگے شیلڈ کا کام کرتا ہے۔ اور نقصان دہ فری ریڈیکلز کے اثرات کو جسم سے ختم کرتا ہے۔
کینسر کے خلاف مزاحمت
بروکلی میں موجود سلفورافین مرکب کینسر کے خلاف مزاحمت کرتا ہے۔ اور جسم میں ہونے والے کینسر کے اثرات کا خاتمہ کرنے میں مدد کرتا ہے۔
مختلف سبزیاں جلد کو تروتازہ کرنے، چہرے کی رنگت نکھارنے، جلد کو چمکدار بنانے اور خشکی دور کرنے میں مدد کرتی ہیں۔
مہنگی کریموں، فیشل، سیرم اور بلیچ کریم کی بجائے قدرتی اشیاء سے اپنی جلد کو خوبصورت بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔