کھاتے بہت ہیں پر لگتا نہیں ہے، کیا علاج کیا جائے

وزن کیسے بڑھائیں

اکثر لوگوں کا یہ شکوہ ہوتا ہے کہ کھاتے بہت ہیں پر لگتا نہیں ہے۔ اگر اس کی مراد یہ لی جائے کہ آپ کھاتے تو ہیں لیکن جسم پر گوشت پوست نہیں آتا۔ اور نہ ہی وزن میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ جسم ہڈیوں کا ڈھانچہ رہتا ہے۔

وجوہات

وزن نہ بڑھنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ یہاں چند وجوہات دن ذیل ہیں

تیز میٹابولزم

بعض لوگوں کا میٹابولزم قدرتی طور پر تیز ہوتا ہے۔ ایسے لوگ جو کچھ بھی کھاتے ہیں وہ فورا توانائی میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ اور جسم کو چربی اور عضلات بنانے کا موقع ہی نہیں مل پاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
مشت زنی کرنےسے جسم پر کیا اثرات ہوتے ہیں؟

غذائی کمی

کچھ لوگ کھاتے تو بہت ہیں لیکن اس میں پروٹین اور چکنائی کی مقدار کم ہوتی ہے۔ جسم کو اگر مطلوبہ غذائی اجزاء نہ مل رہے ہوں تو آپ جتنا مرضی کھا لیں جسم وزن نہیں بڑھاتا بلکہ آپ کمزور ہوجاتے ہیں۔

آنتوں کے مسائل

آنتیں ہمارے جسم کا اہم حصہ ہیں۔ یہ غذا کو جذب کرتی ہیں اور جسم کو مطلوبہ غذائی اجزاء فراہم کرتی ہیں۔ اگر آنتوں میں کوئی مسئلہ ہوجائے تو یہ غذا کو درست طریقے سے جذب نہیں کر پاتیں۔ اور بعد میں وزن میں کمی، کمزوری اور غذائی کمی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

آنتوں کی صحت کو کیسے بہتر بنایا جائے؟

تھائیرائیڈ

تھائیرائیڈ گلینڈ جسم کے میٹابولزم کو کنٹرول کرتا ہے۔ اگر اس میں خرابی پیدا ہوجائے تو جسمانی نظام پر گہرا اثر پڑتا ہے۔ کچھ لوگوں میں تھائیرائیڈ کی وجہ سے وزن بڑھ جاتا ہے، یا کچھ لوگوں میں وزن کم ہوجاتا ہے۔ اوپر بیان کیا جاچکا ہے کہ میٹابولزم کے تیز ہونے کی وجہ سے جسم میں جو بھی غذا جاتی ہے وہ فورا ہی توانائی میں تبدیل ہوجاتی ہے۔

نیند کی کمی

وزن میں کمی کے ساتھ نیند کا گہرا تعلق ہے۔ نیند کی کمی سے ہارمونز کا توازن بگڑتا ہے اور ہاضمے پر گہرا اثر پڑتا ہے۔ کم نیند سے جسم میں کورٹیسول نامی ہارمون بڑھ جاتا ہے۔ جس سے یہ جسم کو توانائی کو ذخیرہ کرنے کی بجائے توانائی خرچ کرنے پر مجبور کرتا ہے۔

جلدی سونے کے 5 آسان طریقے جن سے فوری نیند آجائے

اس کے علاوہ نیند کی کمی کی وجہ سے آنتوں میں موجود بیکٹیریا بھی متاثر ہوتے ہیں۔ جس سے آنتیں پروٹین، چکنائی، وٹامنز اور منرلز کو ٹھیک سے جذب نہیں کر پاتیں اور یوں وزن میں اضافہ نہیں ہوتا۔

ڈپریشن یا تناؤ

مسلسل تناؤ میں رہنے والے افراد دبلے پتلے اور کمزور نظر آتے ہیں۔ ڈپریشن اور تناؤ میں ہارمونز کا لیول میں بگاڑ پیدا ہوجاتا ہے۔ اس صورتحال میں بھوک میں کمی واقع ہوتی ہے اور جسم ذخیرہ شدہ توانائی کو خرچ کرتا ہے۔ جس سے جسمانی ساخت اور وزن میں کمی ہوجاتی ہے۔

مشت زنی یا ہینڈ پریکٹس کے 10 بڑے نقصانات

تناؤ اور ڈپریشن سے آنتوں اور ہاضمے پر بھی برا اثر پڑتا ہے۔ بھوک میں کمی، ہاضمے میں خرابی اور غذا کا ٹھیک سے جذب نہیں ہوپاتا ہے۔

وزن کیسے بڑھائیں

لوگوں کی اکثریت وزن کم کرنے کے طریقے ڈھونڈ رہی ہوتی ہے۔ لیکن کچھ لوگ اس کے برعکس وزن بڑھانے کی کوششوں میں مصروف ہوتے ہیں۔ یہاں کچھ طریقے بیان کیے جارہے ہیں جس سے وزن میں صحت مند طریقوں سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

پروٹین میں اضافہ

وزن بڑھانے میں پروٹین کا بہت زیادہ کردار ہوتا ہے۔ پروٹین پٹھوں کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پروٹین جسم میں جاکر ہضم ہونے میں زیادہ وقت لیتا ہے اور جسم کو دن بھر توانائی فراہم کرتا رہتا ہے۔ پروٹٰین خلیات کی مرمت کرتا ہے اور نئے خلیے بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔

زیادہ تر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ پروٹین گوشت میں پایا جاتا ہے۔ حالانکہ پروٹین تو دالوں، انڈوں، دودھ، پنیر، خشک اور گری دار میوے اور مچھلی میں وافر مقدار میں پایا جتا ہے۔

چکنائی میں اضافہ

وزن بڑھانے میں جتنا کردار پروٹین کا ہے اتنا ہی کردار چکنائی اور کاربوہائیڈریٹس کا بھی ہے۔ چنکائی اور کاربوہائیڈریٹس میں کیلوریز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ یہ جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں اور پروٹٰین کو جلنے سے بچاتے ہیں۔

اگر آپ قبض کے مریض ہیں تو یہ مضمون آپ کیلئے ہے۔
فائبر پر مشتمل 10 غذائیں جو آپ کو رکھیں صحت مند

گندم، آلو، چاول، ناشپاتی، مکھن، مونگ پھلی، آخروٹ، ناریل کا تیل، تل، السی کے بیج، تخم بالنگا، زیتون کا تیل، دیسی گھی، کھجور، شکر قندی اور دلیہ میں بہت زیادہ چکنائی اور کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں۔ ان چیزوں کے روزانہ کی بنیاد پر استعمال سے آپ قدرتی طور پر محفوظ طریقے سے وزن میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

زیادہ کھائیں

جن افراد کو وزن میں کمی کا سامنا ہو تو انہیں اپنے کھانے پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ کھانے کی مقدار میں اضافہ کریں اور دن میں تین کی بجائے پانچ سے چھ بار کھائیں۔ بھوکا رہنے سے پرہیز کریں کھانے کے ساتھ اسنیکس ضرور لیں۔ ہر دو سے تین گھنٹے بعد کچھ نہ کچھ صحت مند غذا ضرور لیں۔

روزانہ کی کیلوری ضروریات سے 700-500 کیلوریز زیادہ لیں۔ ایک بالغ انسان کو روزانہ 3000-2000 کے درمیان کیلوریز درکار ہوتی ہیں۔ جن افراد کو وزن بڑھانا ہو تو وہ 500 سے 700 کیلوریز اضافی لیں تاکہ وزن میں اضافہ ہو۔

ورزش

وزن اٹھانے سے مسلز اور پٹھوں کی گروتھ ہوتی ہے۔ دبلے پتلے افراد کیلئے جم جانا یا ویٹ لفٹنگ وزن میں اضافے کیلئے ضروری سمجھا جاتا ہے۔ اس سے مسلز اور پٹھے بڑھتے ہیں۔ اس لیے اگر روزانہ آپ ویٹ لفٹنگ نہ کر سکیں تو ہفتے میں دو سے تین دن ضرور کریں۔ چند ہی ہفتوں بعد آپ کو واضح فرق نظر آئے گا۔

نیند

اچھی نیند آپ کے ہارمونز کو بیلنس سطح پر رکھتی ہے۔ نیند خلیات کی مرمت اور نئے خلیات بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اچھی صحت اور وزن بڑھانے کیلئے روزانہ 6 سے 8 گھنٹے کی نیند ضرور لینی چاہیے۔

تناؤ سے بچیں

ڈپریشن اور تناؤ وزن کی کمی کا سبب بنتے ہیں۔ تناؤ پر مکمل قابو پائیں تاکہ ہارمونز میں خرابی پیدا نہ ہو۔ مسلسل جسم کو تناؤ میں رکھنے اور ڈپریشن میں رہنے سے وزن میں کمی ہوتی ہے۔ تناؤ سے بچنے کیلئے کسی جسمانی سرگرمی میں حصہ لیں۔ ورزش کریں اور جم میں وقت گزاریں تاکہ دماغ فریش ہو اور مسلز گروتھ میں اضافہ ہو۔

اچھی اور متوازن زندگی گزارنے کیلئے خود کو کسی جسمانی سرگرمی میں مصروف رکھیں۔ متوازن اور صحت بخش غذا کا استعمال معمول کا حصہ بنائیں۔ گوشت، دالوں، انڈوں، سبزیوں، پھلوں اور بیجوں کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر کریں۔ اگر اچھی خوراک معمول زندگی کو بہتر بنائیں گے تو چند ہی دنوں بعد آپ محسوس کریں گے کہ جو کھا رہے ہیں وہ جسم کا حصہ بن رہا ہے۔

Facebook
Twitter
WhatsApp

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *