سبزیاں ہماری جلد کیلئے بہت زیادہ فائدہ مند ہوتی ہیں، بہت ساری سبزیوں میں وٹامن ای موجود ہوتا ہے جو جلد کیلئے بہت ہی فائدہ مند وٹامن ہے، سبزیوں کے استعمال سے جلد کی نمی کو برقرار رکھا جاسکتا ہے، سبزیوں میں اینٹی آکسیڈینٹس منرلز موجود ہوتے ہیں جو جلد کی جھریوں کے خلاف مزاحمت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں مغربی لوگ مشرقی لوگوں کی نسبت زیادہ سبزیاں کھاتے ہیں، یہی وجہ سے مغربی لوگوں کی جلد مشرقی لوگوں کی نسبت زیادہ خوبصورت نظر آتی ہے
