سونے سے پہلے پانی پینے کے فائدے اور نقصانات

سونے سے پہلے پانی پینے کے فائدے اور نقصانات

پانی ہمارے زندہ رہنے کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ یہ ہمارے جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچاتا ہے اور جسمانی کارکردگی کو بہتر کرنے میں مدد کرتا ہے۔ لیکن کیا سونے سے پہلے پانی پینا چاہیے یا نہیں اس بارے میں مختلف آرا قائم کی گئی ہیں۔ یہاں آپ جانیں گے سونے سے پہلے پانی پینے کے فائدے اور نقصانات۔

کیا سونے سے پہلے پانی پینا فائدہ مند ہوتا ہے؟

سونے سے پہلے پانی پینے کے فوائد کا تعلق اس بات پر ہے کہ آیا آپ سونے سے کتنا وقت پہلے اور کتنی مقدار میں پانی پیتے ہیں۔ کیونکہ اگر سونے سے چند لمحے پہلے پانی پیتے ہیں تو یہ صحت کیلئے فائدہ کی بجائے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

سونے سے پہلے پانی پینا رات میں پیشاب کی مقدار کو بڑھاتا ہے۔ جس سے نیند خراب ہوتی ہے۔ نیند کی کمی مدافعتی نظام کو کمزور کرتی ہے۔

سونے سے پہلے پانی پینے کے نقصانات

پانی پینے کے بے شمار فوائد ہیں لیکن سونے سے عین پہلے یا سونے سے چند منٹ پہلے پانی پینا فائدہ مند نہیں ہوتا۔ یہاں سونے سے پہلے پانی پینے کے نقصانات بتائے جارہے ہیں

بار بار پیشاب آنا

سونے سے پہلے پانی پینے سے رات بھر زیادہ پیشاب آتا ہے۔ خاص طور پر اگر پانی زیادہ مقدار میں پیا جائے یا سونے سے چند لمحے پہلے پیا جائے۔ رات کے وقت جسم آرام کی حالت میں ہوتا ہے لیکن اگر سونے سے پہلے پانی پیا جائے تو مثانہ دماغ کو سگنل بھیجتا ہے کہ پیشاب کرنے کی ضرورت ہے جس سے آرام میں خلل پڑتا ہے۔

نیند میں خلل

جب کوئی سونے سے پہلے پانی پیتا ہے تو کچھ ہی لمحوں بعد مثانہ بھر جاتا ہے۔ اور جسم نیند کے دوران پیشاب خارج کرنے کی ضرورت محسوس کرتا ہے۔ جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ آپ کو رات کو ایک یا دو بار نیند سے بیدار ہونا پڑتا ہے۔

اس سے گہری نیند کا سلسلہ ٹوٹ جاتا ہے۔ اور اگلی صبح تھکن، سستی یا نیند کی کمی متاثر کرتی ہے۔ رات کو نیند کے دوران دماغ مخصوص مراحل سے گزرتا ہے۔

یہ مراحل تین طرح کے ہوتے ہیں۔ پہلے مرحلے کو ہلکی نیند، دوسرے مرحلے کو گہری نیند اور تیسرے مرحلے کو خوابوں والی نیند کہا جاتا ہے۔

رات کے وقت جب کوئی باربار پیشاب کی حاجت کیلئے اٹھتا ہے تو نیند کے ان مراحل کا چکر ری سیٹ ہوجاتا ہے۔ جس کی وجہ سے نیند کا معیار کم ہوجاتا ہے۔

نیند کی کمی سے ذہنی اور جسمانی صحت متا ثر ہوتی ہے۔ جس کا اثر بعد میں مدافعتی نظام پر پڑتا ہے۔ اور مدافعتی نظام کمزور ہوجاتا ہے۔

گردوں پر دباؤ

رات کے وقت پانی پینا اگرچہ نقصان دہ نہیں۔ لیکن اگر زیادہ مقدار میں پانی پیا جائے تو اس سے گردوں پر دباؤ پڑتا ہے۔ گردے ہمارے جسم سے خون کو فلٹر کرکے فاضل مادوں اور اضافی پانی کو جسم سے باہر نکالتے ہیں۔

رات کے وقت نیند کے دوران جہاں پورا جسم آرام کر رہا ہوتا ہے وہیں گردوں کے کام کرنے کی رفتار بھی سست ہوجاتی ہے۔ لیکن اگر سونے سے پہلے پانی پی لیا جائے تو نیند کے دوران بھی اضافی کام کرنا پڑتا ہے۔ جس سے گردوں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔

پانی پینے کے فائدے

پانی پینے کے فائدے

ایک صحت مند جسم کیلئے روزانہ مناسب مقدار میں پانی پینا نہایت ہی ضروری ہے۔ زیادہ مقدار میں پانی پینے سے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے، خون کی روانی بہتر ہوتی ہے، جلد کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے اور دماغی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

یہاں پانی پینے کے چند فائدے درج ذیل ہیں

جسم سے زہریلے مادوں کا اخراج

پانی گردوں کی مدد سے جسم سے فاضل مادے نکالتا ہے اور ان مادوں کو پیشاب کے ذریعے سے جسم سے خارج کرتا ہے۔ اگر یہ مادے زیادہ عرصے کیلئے جسم میں موجود رہیں تو بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔

نظامِ ہاضمہ میں بہتری

جو کھانا ہم کھاتے ہیں پانی اسے نرم کرتا ہے تا کہ وہ آسانی کے ساتھ ہضم ہوسکے۔ زیادہ پانی پینے سے تیزابیت، قبض، بدہضمی اور سینے کی جلن سے بھی چھٹکارا ملتا ہے۔ پانی آنتوں میں خوراک کو آگے بڑھنے میں مدد دیتا ہے اور فضلہ کو نرم کرکے خارج کرنے میں مدد کرتا ہے۔

تروتازہ اور چمکدار جلد

پانی جلد کو موئسچرائز رکھتا ہے جس سے جلد چمکدار ہوتی ہے، جلد پر جھریاں نہیں پڑتی۔ اور کیل مہاسوں سے بھی نجات ملتی ہے۔ زیادہ مقدار میں پانی پینے سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے جس سے چہرے پر قدرتی نکھار آتا ہے۔

دماغی کارکردگی میں اضافہ

دماغ کا تقریبا 75 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے۔ روزانہ مناسب مقدار میں پانی پینے سے دماغ کو آکسیجن اور غذائی اجزاء صحیح طریقے سے ملتے ہیں۔ جس سے یاداشت، توجہ یعنی فوکس اور سوچنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔ پانی دماغی خلیات کو فعال رکھتا ہے جس سے دماغی کاکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ بھی پانی پینے کے بے شمار فوائد ہیں۔ روزانہ 8 سے 10 گلاس پانی پینا چاہیے، یہ ہماری صحت کو بہتر بنانے کیلئے نہایت ضروری ہے۔

پانی پینے کا بہترین وقت کون سا ہے؟

کسی بھی وقت پانی پینے کے بے شمار فوائد ہیں، لیکن کچھ اوقات میں پانی پینا صحت کیلئے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

صبح نہار منہ پانی پینا

خالی معدہ پانی پینے کے بے شمار فائدے ہیں۔ یہ جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرتا ہے۔ میٹابولزم کو ایکٹیو کرتا ہے۔ اور ہاضمے کو بہتر کرنے میں مدد کرتا ہے۔ خالی معدہ گرم پانی پینا اپنے اندر اور بھی زیادہ فائدے رکھتا ہے۔

صبح نہار منہ نیم گرم پانی پینے جسم میں بے شمار مثبت تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ اس لیے صبح کچھ بھی کھانے سے پہلے ایک گلاس نیم گرم پانی ضرور پینا چاہیے، چند ہی دنوں میں اس کے شاندار نتائج آپ کو حیران کر دیں گے۔

کھانے سے 30 منٹ پہلے پانی پینا

ہمیشہ کھانا کھانے سے کم از کم 30 منٹ پہلے پانی پینا چاہیے، اس سے کھانا اچھے سے ہضم ہوتا ہے۔ کھانے سے 30 منٹ پہلے پانی پینا معدے کو کھانے کیلئے تیار کرتا ہے جس سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور خوراک آسانی سے جذب ہوتی ہے۔

کھانے سے پہلے پانی پینے کی عادت معدے کی جلن، تیزابیت، بدہضمی اور گیس جیسے مسائل سے بچاتی ہے۔

سونے سے 1 گھنٹہ پہلے پانی پینا

پانی جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔ سونے سے 1 گھنٹہ پہلے پانی پینا نیند میں خلل کے امکان کو کم کرتا ہے، کیونکہ سونے سے 1 گھنٹہ پہلے پانی پینے سے پانی پیشاب کی صورت تقریبا نکل جاتا ہے۔ اور رات کو اچھی اور پرسکون نیند آتی ہے۔

اس کے علاوہ رات سونے سے ایک گھنٹہ پہلے پانی پینے سے بلڈ پریشر ٹھیک رہتا ہے جس سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوجاتا ہے

ایک دن میں کتنا پانی پینا چاہیے؟

پانی پینے کی مقدار کا انحصار مختلف کنڈیشنز پر ہوتا ہے۔ موسم، جنس اور وزن کے حساب سے پانی پینے کی مقدار کا تعین کیا جتا ہے۔ ایک بالغ صحت مند فرد کو روزانہ کم از کم 2 لیٹر یا 8 گلاس پانی ضرور پینا چاہیے۔

گرمیوں میں پسینہ زیادہ آتا ہے اس لیے گرمیوں میں زیادہ پانی پینا چاہیے۔ جو لوگ ورزش کرتے ہیں، یا مشقت والا کا م کرتے ہیں انہیں بھی زیادہ پانی پینا چاہیے۔ بیماری خصوصا بخار، اسہال یا پیشاب کی بیماری کی صورت میں پانی زیادہ پینا چاہیے۔

پانی پینے کی مقدار کا فارمولا

ہر بالغ فر اپنے وزن کے ہر کلو پر 0.033 لیٹر پانی پیے۔ روزانہ پانی پینے کی مقدار کو جانچنے کا آسان فارمولا درج ذیل ہے

Weight x 0.033Ltr – Example 60Kg x 0.033Ltr = 1.98 (Approx 2 Ltr for a Healthy man)

Facebook
Twitter
WhatsApp

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *